واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ہم غیروں سے نہیں اپنے ہی میرجعفروں اور میرصادقوں سے مارے جاتے ہیں، جسٹس رمدے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-02-11, 05:18 AM   #1
ہم غیروں سے نہیں اپنے ہی میرجعفروں اور میرصادقوں سے مارے جاتے ہیں، جسٹس رمدے
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 03-02-11, 05:18 AM

bh2l-copy.jpg

بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اپنے اختیارات استعمال کرنے کی بجائے گورنر کے ایجنٹ کا کردار اداکیا،جسٹس افتخارچوہدری، سماعت آج تک ملتوی

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ریکوڈک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اپنے اختیارات استعمال کرنے کی بجائے گورنر کے ایجنٹ کا کردار ادا کیا جبکہ جسٹس خلیل الرحمان رمدے نے کہا کہ ہم دوسروں کیسے قصوروار ٹھہرائیں۔ حکومت بلوچستان نے خود ہی معاہدہ کرتے ہوئے صوبے کے مفادات کا خیال نہیں رکھا۔ ہم غیروں سے نہیں بلکہ اپنے ہی میرصادقوں اور میر جعفروں سے مارے جاتے ہیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے کیس کی مزید سماعت آج تک ملتوی کر دی ہے۔ عدالت کے روبرو طارق اسد ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ٹھیستان کاپر کمپنی نے بلوچستان کے 71 کلومیٹر ایریا میں اپنا نجی ایئرپورٹ بھی تیار کر لیا ہے۔ وہاں کون سے جہاز اتر رہے ہیں۔ بلوچستان حکومت اس سے آگاہ نہیں۔ یہ بات سیکورٹی کے لئے بہت خطرناک ہے۔ عدالتی استسثناءپر ڈپٹی اٹارنی جنرل چوہدری مظہر علی نے کہا کہ ایسے نجی ایئرپورٹ کئی علاقوں میں تاہم ہیں۔ تاہم میاں کرنے والے جہاز پہلے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے ایئرپورٹ پر اترتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کام ہے کہ اس معاملے کا جائزہ لے۔ طارق اسد ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ 28 اپریل 2000ءکو آپنسل معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت ٹی سی سی کو حکومت بلوچستان کے معاملات میں مداخلت سے روکا گیا تھا جب کان کنی کی کمیٹی موجود تھی جو گورنر نے کس طرح لائسنس دینے کے آرڈر جاری کئے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اپنے اختیارات استعمال کرنے کی بجائے گورنر کے ایجنٹ کا کردار ادا کیا۔ طارق اسد نے کہا کہ پی ایچ پی کمپنی نے قانون سے ہٹ کر فائدہ اٹھایا۔ جسٹس رمدے نے کہا کہ فائدہ لینے والوں کا قصور نہیں بلکہ قصور ان لوگوں کا ہے جنہوں نے قانون سے ہٹ کر فائدہ پہنچایا۔ یہاں تو جعلی ڈگری والے ایک دن معافی مانگتے ہیں جبکہ وہ جیت کر دوبارہ پھر آ جاتے ہیں۔ فاضل عدالت نے ہدایت کی ہے کہ معاہدے میں کیا تبدیلیاں کی گئی ہیں اس حوالے سے تقابلی جائزہ پیش کیا جائے جبکہ عدالت نے مزید سماعت آج جمعرات تک ملتوی کر دی ہے۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی

__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,232 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 319
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
محمدعدنان (03-02-11), حیدر (11-06-11)
پرانا 10-06-11, 09:52 PM   #2
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 11
کمائي: 266
شکریہ: 1
6 مراسلہ میں 13 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جی ہاں رمدے ٹھیک ہی کہتے ہیں اس میں کوئی شک نہیں
inaam1 آف لائن ہے   Reply With Quote
inaam1 کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (11-06-11)
پرانا 11-06-11, 12:31 AM   #3
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,510
کمائي: 52,509
شکریہ: 5,869
3,229 مراسلہ میں 6,948 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آوے کا آوہ ہی بگڑا ہے بندہ کدھر جائے
ننھا بچہ آن لائن ہے   Reply With Quote
ننھا بچہ کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (11-06-11)
پرانا 11-06-11, 01:32 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 1,217
کمائي: 17,983
شکریہ: 2,337
915 مراسلہ میں 2,334 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ جانےہمیں مخلص قیادت کب ملےگی۔ان گِدھ کی خصلت والے نام نہاد راہنماؤں سےکیونکر نجات ملے گی۔
سام آف لائن ہے   Reply With Quote
سام کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (11-06-11)
پرانا 11-06-11, 01:45 AM   #5
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,189
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جب تک "میں " کسی کا انتظار کرتا رہونگا تب تک یہی حالات رہیں گے
پتہ نہیں آنے والی نسلیں ہمیں کس لقب سے یاد کریں گی ؟
شاید" بزدل "
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (11-06-11)
جواب

Tags
color, ہیں،, ہے۔, کلومیٹر, کرتے, گئی, پہلے, پی ایچ پی, پاکستان, لیا, لاہور, چیف, چار, میاں, آج, استعمال, تبدیلیاں, جیت, جسٹس, خود, خلیل, علی, عدالت, عدالتی, صوبے


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ریلوے انجنوں کی خریداری میں 40ارب کا گھپلا معمولی بات نہیں، خدارا ملک پر رحم کریں، چیف جسٹس گلاب خان خبریں 0 02-02-11 03:47 AM
رینٹل پاور منصوبوں کے ٹھیکے شفاف نہیں تھے، ذمہ داروں کا تعین ہونا چاہئے:چیف جسٹس جاویداسد خبریں 0 26-10-10 07:39 PM
جسٹس افتخار کے بغیر ججوں کی بحالی عدلیہ کو آپس میں لڑانے کی سازش ہوئی،جسٹس عبدالقدوس خبریں 0 23-04-08 01:53 PM
مقتدر حلقوں نے ملکی سیاست میں غیر ملکی سفیروں کی بڑھتی ہوئی مداخلت کا نوٹس لے لیا عبدالقدوس خبریں 0 09-12-07 04:30 PM
مہنگے ریستوران پارکوں کے بجائے کمرشل علاقوں میں تعمیر کئے جائیں، چیف جسٹس خرم شہزاد خرم خبریں 0 26-10-07 11:09 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:36 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger