واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ہم نے اپنی آنکھوں سے پاکستان بنتے دیکھا مجھ سے پوچھیں آزادی کیا ہوتی ہے، ڈاکٹر قدیر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-08-11, 02:05 PM   #1
مہتاب مہتاب آن لائن ہے 14-08-11, 02:05 PM

اللہ تعالٰی پاکستان اور ڈاکٹر قدیر جیسے مخلص بندوں کی حفاظت فرمائے

 
مہتاب's Avatar
مہتاب
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 2,039
شکریہ: 867
1,306 مراسلہ میں 2,830 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 178
Reply With Quote
مہتاب کا شکریہ ادا کیا گیا
احمد نذیر (14-08-11)
پرانا 14-08-11, 03:27 PM   #2
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
کمائي: 94,242
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,232 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ہم نے اپنی آنکھوں سے پاکستان بنتے دیکھا مجھ سے پوچھیں آزادی کیا ہوتی ہے، ڈاکٹر قدیر

اسلام آباد(جنگ نیوز) پاکستان کے مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے حقیقی آزادی کے لیے پاکستان عوامی انقلاب کا ساتھ دینے کی اپیل کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بعض جماعتوں نے اس سال پھر14اگست کو یوم آزادی بڑی شان سے منانے کا اعلان کیا ہے اور کروڑوں روپے اس کی تشہیر پر لگارہی ہیں، یوں گمان ہوتاہے کہ آزادی کے اصل وارث یہ ہی ہیں اور قائداعظم وصیت کرکے گئے تھے کہ میرا اصل جانشین فلاں فلاں شخص ہوگا۔ اور ماشاءاللہ ہماری موجودہ حکومت اور ان کے اتحادیوں نے جس طرح اپنی نااہلی، لوٹ کھسوٹ اور غیرملکیوں کی فرماںبرداری سے نام کمایا ہے، ان کو تو جشن منانا ہی چاہیے۔خوب منائیں آزادی کا جشن،عوام کی پامالی، بدحالی کا مذاق بھی اڑائیں مگر میں اس خصوصی موقع پر اپنے ہم وطنوں سے سوال کرتاہوں کہ ایمان سے بتائیں کیا ہم آزاد ہیں؟وکی لیکس کی رو سے آپ سب جانتے ہیں کہ ہمارے پیارے”اسلامی جمہوریہ پاکستان“ کے صدر آصف علی زرداری امریکیوں سے سرگوشیاں کرتے رہے ہیں کہ میرا بس نہیں چلتا ورنہ میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو آپ کے حوالے کردوں۔ شرم آتی ہے جس پارٹی کا سربراہ ذوالفقار علی بھٹو جیسا شخص تھا جن کو امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے عبرت ناک انجام کی دھمکی دی تھی، جس نے ایٹمی پروگرام شروع کیا اور اس کے لیے مجھ کو منتخب کیاتھا، جن کو اسی جرم کے نتیجے میں پھانسی دے دی گئی تھی، آج اسی پارٹی کے بے چارے سربراہ کا بس نہیں چلتا کہ وہ مجھے کسی طرح امریکیوں کے حوالے کردے اور شرم ناک ہے دوسری جماعتوں کی مجرمانہ خاموشی۔ کبھی مجھ سے پوچھیں کہ کیا ہوتی ہے آزادی،ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھاہے پاکستان بنتے۔مسلمان عورتوں کی عصمت دری،کٹے ہوئے سر،جلی ہوئی لاشیں ، خون سے لت پت ٹرینیں مجھے سب یاد ہے۔ جب بھی 14 اگست کا دن آتاہے میں سرپکڑ کر بیٹھ جاتاہوں کہ غداروں، وطن فروشوں اور مفاد پرستوں نے بڑی ہوشیاری سے ہمیں بیچ دیا اور ملک ایک بار پھر غلام بنادیا۔اس دلدل سے نکلنے کا واحد راستہ انقلاب ہے۔ امید کی ایک کرن اب نظر آتی ہے کہ بہاولپور سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان علی مسعود(موجودہ رہائش لاہور) اور اس کے ساتھیوں نے میری انقلاب کی دعوت کے نتیجے میں’ ’ پاکستان عوامی انقلاب“ کی بنیاد رکھ دی ہے۔ نام ایسا کہ یہ جماعت بھی ہے اور پیغام بھی ہے۔آپ سب آگے بڑھیں اور ان کا ساتھ دیں۔میں اس کی پوری حمایت اور سرپرستی کروں گا۔ تحریک آزادی پاکستان کے جذبے کی ایک بار پھر ضرورت ہے ۔میں آپ سب سے اپیل کرتاہوں کہ خود عملی طورپر بھی”پاکستان عوامی انقلاب“ کا حصہ بنیں اور مالی طورپر تعاون کرکے تحریک کو آگے بڑھائیں۔ یوم آزادی پرمیراپیغام یہی ہے کہ اس دن کی یاد اس طرح منائیں کہ کبھی ہم نے آزادی حاصل کی تھی اور اب عزم کریں کہ ہم نے ایک بار پھر آزادی حاصل کرنی ہے۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
گلاب خان آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
فخر بٹ (14-08-11), ابوسعد (14-08-11), احمد نذیر (14-08-11), حیدر (14-08-11), عبدالقدوس (14-08-11)
پرانا 14-08-11, 03:53 PM   #3
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,688
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
امید کی ایک کرن اب نظر آتی ہے کہ بہاولپور سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان علی مسعود(موجودہ رہائش لاہور) اور اس کے ساتھیوں نے میری انقلاب کی دعوت کے نتیجے میں’ ’ پاکستان عوامی انقلاب“ کی بنیاد رکھ دی ہے۔ نام ایسا کہ یہ جماعت بھی ہے اور پیغام بھی ہے۔آپ سب آگے بڑھیں اور ان کا ساتھ دیں۔میں اس کی پوری حمایت اور سرپرستی کروں گا۔
ميرا خيال ہے ڈاكٹر صاحب كوغلط راہ پر ڈال ہي ديا گيا ہے۔۔۔۔۔۔ سياست وہ نقارہ ہے جہاں عورتوں كے‌دوپٹے اور علماء كي پگڑياں تك اچھل گئيں تو ڈاكٹر كيسے سر پرستي فرمائيں‌گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ميں تو يہ سمجھتا ہوں كہ ڈاكٹر صاحب كو تعليم كے‌ميدان ميں اپنا كردار ادا كرنا چاہے۔۔۔۔۔‌اس سلسلے ميں ڈاكٹر عطاء الرحمن اور دوسرے مخلصين كا تعاون ان كو ضرور حاضل رہے‌گا۔۔۔۔‌ليكن يہ جماعتوں كے ذريعے انقلاب ميري سمجھ سے باہر ہے۔۔۔۔ خير علي مسعود صاحب كا كوئي پيغام اور منشور اگر كسي كے علم ميں ہے تو يہاں ضرور شيئر كرے۔۔۔۔۔ ديكھتے‌ہيں۔
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔
شمشاد احمد آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
ابوسعد (14-08-11), احمد نذیر (14-08-11), حیدر (14-08-11)
پرانا 14-08-11, 07:00 PM   #4
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,352
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شمشاد احمد مراسلہ دیکھیں
ميرا خيال ہے ڈاكٹر صاحب كوغلط راہ پر ڈال ہي ديا گيا ہے۔۔۔۔۔۔ سياست وہ نقارہ ہے جہاں عورتوں كے‌دوپٹے اور علماء كي پگڑياں تك اچھل گئيں تو ڈاكٹر كيسے سر پرستي فرمائيں‌گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ميں تو يہ سمجھتا ہوں كہ ڈاكٹر صاحب كو تعليم كے‌ميدان ميں اپنا كردار ادا كرنا چاہے۔۔۔۔۔‌اس سلسلے ميں ڈاكٹر عطاء الرحمن اور دوسرے مخلصين كا تعاون ان كو ضرور حاضل رہے‌گا۔۔۔۔‌ليكن يہ جماعتوں كے ذريعے انقلاب ميري سمجھ سے باہر ہے۔۔۔۔ خير علي مسعود صاحب كا كوئي پيغام اور منشور اگر كسي كے علم ميں ہے تو يہاں ضرور شيئر كرے۔۔۔۔۔ ديكھتے‌ہيں۔
علی مسعود کا کہنا ہے انہوں نے اپنی ویب سائیٹ پر سب لکھا ہے۔
Ali Masood Syed
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (14-08-11), حیدر (14-08-11)
پرانا 14-08-11, 09:47 PM   #5
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,396
کمائي: 96,031
شکریہ: 52,538
11,185 مراسلہ میں 35,276 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شمشاد بھائی،میں جانتا ہوں کہ آج تو اپکا لکھنے کو دل نہیں چاہ رہا ۔ تاہم میں چاہتا ہوں کہ کسی دن آپ "تبدیلی ، حکومت اور پاکستان " کے موضوع پر تفصیلی قلم اُٹھائیں ایک علحدہ ٹاپک کی صورت میں۔ میں اتنا عرصہ گزر جانے کے باوجود آپکا موقف نہیں سمجھ پا رہا۔ سوائے اس کے کہ آپ جمہوریت کے خلاف ہیں۔
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
ابوسعد (14-08-11), احمد نذیر (14-08-11), عبدالقدوس (14-08-11)
جواب

Tags
کرن, گمان, پاکستان, ڈاکٹر قدیر, وزیر, وصیت, قائداعظم, نیوز, نظر, موجودہ, آج, ایمان, اسلام, جرم, حقیقی آزادی, خون, خان, ذوالفقار, ذوالفقار علی بھٹو, راستہ, زرداری, سال, شخص, علی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اللہ کی شان اپنی آنکھوں سے دیکھیں M A Ansari دلچسپ اور عجیب 4 01-06-11 10:14 AM
میں آنکھیں روشن ستارہ لکھوں اور پھر نظر کو شراب لکھوں جواد رضا خان جامی جواد رضا خان جامی 2 18-09-10 11:42 AM
اداس آنکھوں سے آنسو نہیں نکلتے ھیں The Great شعر و شاعری 0 25-08-09 01:42 PM
پاکستان 1970 سے 2008تک) آنکھیں کھول دینے والی روداد شاہد جمیل حفیظ میرا پاکستان 1 09-01-09 11:21 AM
ہجر کی آنکھوں سے آنکھیں تو ملاتے جائیں جون ایلیاء Real_Light جون ایلیا 1 04-01-09 04:52 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:36 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger