واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ہند امریکہ جوہری معاہدہ خطرے میں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-08-07, 02:37 PM   #1
ہند امریکہ جوہری معاہدہ خطرے میں
چاچا کمال چاچا کمال آف لائن ہے 16-08-07, 02:37 PM

امریکہ نے کہا ہے کہ اگر بھارت نےمستقبل میں کوئی جوہری دھماکہ کیا تو امریکہ اور بھارت کے درمیان جوہری شعبے میں تعاون کا معاہدہ ختم ہو جائے گا۔
یہ بات امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان شان میکارمیک نےواشنگٹن میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

شان میکارمیک نے کہا کہ بھارت اگر جوہری دھماکہ کرتا ہے تو پھر اسے اس معاہدے کے تحت فراہم کیا جانے والا تمام ایندھن اور جوہری ساز و سامان بھی واپس کرنا پڑے گا۔

یاد رہے کہ ایک دن قبل بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے بھارتی پارلیمان میں ایک بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے کے باوجود بھارت کو یہ حق حاصل رہے گا کہ وہ جب چاہے جوہری دھماکہ کر سکتا ہے۔

مبصرین کے مطابق امریکی دفتر خارجہ کی طرف سے یہ بیان دیئے جانے کے بعد بھارت میں حزب اختلاف اور بائیں بازو کی جماعتوں کی طرف سے اس معاہدے کی مخالفت اور بڑھ جائے گی۔

بھارت میں حکمران جماعت کانگریس کو اس معاہدے کے حوالے سے حزب اختلاف اور بائیں بازو سے تعلق رکھنےوالے اپنے اتحادیوں کی طرف سے بھی شدید مخالفت کا سامنا ہے۔

کانگریس کی سربراہی میں قائم مرکزی حکومت کی حمایت کرنے والی بائیں بازو کی کمیونسٹ جماعتیں اس معاہدے کو یکسر مسترد کر چکی ہیں جبکہ حزب اختلاف کی بڑی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو اس معاہدے کی کئی شقوں پر اختلاف ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے مطابق امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدہ کرکے حکمران جماعت نے بھارت کے جوہری تجربات کرنے کے حق کو گروی رکھ دیا ہے۔

بھارتی حکومت کا یہ کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے میں ایسی کوئی شق شامل نہیں ہےکہ بھارت مستقبل میں جوہری دھماکہ نہیں کر سکتا۔

مبصرین کے مطابق امریکہ اور بھارت کے درمیان ’ون ٹو تھری‘ جوہری تعاون کا معاہدہ ہایڈ ایکٹ کے تحت کیا گیا ہے۔ ہایڈ ایکٹ کے تحت امریکہ کو یہ حق حاصل ہے کہ اگر بھارت جوہری دھماکہ کرتا ہے تو پھر وہ بھارت کے ساتھ جوہری تعاون ختم کر دے اور اس معاہدے کے تحت فراہم کیا گیا تمام ایندھن اور جوہری سازو سامان واپس لیے لے۔

امریکہ اور بھارت کے درمیان جوہری شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے دو سال تک مذاکرات جاری رہے جس کے بعد تقریباً دو ہفتے قبل ہی ’ون ٹو تھری‘ معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔

تاہم اس سمجھوتے کی توثیق کے لیے اسے امریکی کانگریس میں ووٹنگ کے لیے پیش کیا جانا باقی ہے۔

 
چاچا کمال's Avatar
چاچا کمال
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 484
Reply With Quote
پرانا 19-08-07, 09:47 AM   #2
Senior Member
 
ایم اے راجا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Mirpurkhas, Sindh
عمر: 38
مراسلات: 391
کمائي: 725
شکریہ: 25
121 مراسلہ میں 168 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایم اے راجا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایم اے راجا کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت معلومات افزا اور خوش آئیند معلومات ہے چاچا جی آپ کی کیا بات ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ شکریہ۔۔
ایم اے راجا آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
وزیر, چاچا, امریکہ, خوش, دھماکہ, سال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:38 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger