واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ہنزہ، وزیراعلیٰ کی آمد پر متاثرین عطاءآباد کا احتجاج، پولیس فائرنگ، 2 افراد ہلاک

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-08-11, 03:08 AM   #1
ہنزہ، وزیراعلیٰ کی آمد پر متاثرین عطاءآباد کا احتجاج، پولیس فائرنگ، 2 افراد ہلاک
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 12-08-11, 03:08 AM

ہنزہ (جنگ نیوز‘مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مہدی شاہ کی ہنزہ نگر آمد کے موقع پر متاثرین عطاءآباد جھیل کے مظاہرہ کرنے پر پولیس نے فائرنگ کردی‘ جس سے 2افراد ہلاک اورپانچ زخمی ہوگئے‘ بعد میں مشتعل مظاہرین نے علی آباد تھانے پر دھاوا بول کر پولیس موبائل سمیت4گاڑیوں‘ تھانہ علی آباد اور ڈپٹی کمشنر ہاؤس کو آگ لگا دی۔ ہنزہ کے علاقے علی آباد میں متاثرین عطاءآباد جھیل نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دے کر شاہراہ قراقرم کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ مظاہرین جھیل کے متاثرہ خاندانوں کو حکومت کی جانب سے معاوضوں کی ادائیگی میں تاخیر کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ مظاہرین کو پولیس نے سڑک سے ہٹانے کی کوشش کی تو مظاہرین کے ساتھ تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے تصادم کی صورت اختیار کرگئی۔ زخمیوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ گوجال تحصیل ہیڈکوارٹر گلمت میں بھی مشتعل مظاہرین نے تھانے کو آگ لگا دی‘ پاک چین تجارتی مرکز سوست اور گلگت میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,232 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 94
Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, ہلاک, کیلئے, کوشش, ٹریفک, پولیس, پاک, ڈیسک, لگا, چین, موقع, موبائل, متاثرہ, آگ, افراد, بول, جنگ, جانب, حکومت, خلاف, دے, راولپنڈی, ساتھ, شاہ, علاقے


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نشئی بیوروکریٹ نے پولیس کو جوتے مار کر ایس ایس پی سندھ بدر کرا دیا جاویداسد خبریں 2 25-02-12 06:59 AM
قذافی کے اقتدار نہ چھوڑنے پر عوام مزید مشتعل، وزیرداخلہ اور کئی سفیر ساتھ چھوڑ گئے گلاب خان خبریں 7 24-02-11 09:20 PM
چیف جسٹس کی برہمی پر وکلاءپر پولیس تشدد کی تمام ایف آئی آرز بحال ،بے قابو پولیس کسی کی نہیں سنتی جاویداسد خبریں 0 24-11-10 05:25 PM
پنجاب پولیس کے اشتہار میں بھارتی پولیس کا مونو گرام محمدعمر خبریں 1 19-03-10 09:38 PM
سندھ کے وزیر داخلہ اور آئی جی پولیس کو قتل کی دھمکیاں عبدالقدوس خبریں 0 24-04-08 01:55 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:39 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger