|
ہنگاموں کی وجہ سے محکمہ تعلیم کو کروڑوں روپے کا نقصان

05-01-08, 10:20 AM
ہنگاموں کی وجہ سے محکمہ تعلیم کو کروڑوں روپے کا نقصان
کراچی (محمد عسکری … اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ہونے والے ہنگاموں میں محکمہٴ تعلیم کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔ کئی دفاتر اور تعلیمی ادارے جلا دیئے گئے یا ان کو نقصان پہنچایا گیا۔ محکمہٴ تعلیم کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ نقصان حیدرآباد میں ہوا جہاں سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جامشورو، ای ڈی او (ای) کا دفتر، خصوصی افراد کا اسکول، گورنمنٹ گرلز کالج حیدرآباد اور ریجنل ڈائریکٹر کالجز کا دفتر جلا دیا گیا۔ دادو میں ای ڈی او تعلیم اور اس سے ملحق محکمہٴ تعلیم کے کئی دفاترکو نذر آتش کر دیا گیا۔ بدین میں اے ڈی او آفس اور خصوصی افراد کے اسکول کو شدید نقصان پہنچایا گیا جبکہ گورنمنٹ پرائمری اسکول نور محمد کو جلا دیا گیا۔ ٹھٹھہ میں ای ڈی اوکے دفتر کو تباہ کر دیا گیا۔ سکھر ریجن میں گھوٹکی کالج، رانی پور بوائز ڈگری کالج، روہڑی گرلزکالج اور تعلیمی بورڈ کے دفاتر کو جلا دیا گیا۔ لاڑکانہ میں گورنمنٹ کالج قمبر اور انجینئرنگ کالج میں واقع بی ایس ہوم اکنامکس کالج کو جلا دیا گیا۔ کراچی میمن گوٹھ میں واقع اے ڈی ای او آفس کو نذر آتش کر دیا گیا۔ صوبائی وزیر تعلیم شجاعت علی بیگ اندرون سندھ تعلیمی اداروں اور محکمہٴ تعلیم کے دفاتر کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے آئندہ دو تین روز میں متاثرہ مقامات کا دورہ کریں گے۔
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|