واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ہنگاموں کے دوران نقصان کا سروے جاری، کیماڑی ٹاوٴن کا دفتر محفوط جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-01-08, 10:01 AM   #1
ہنگاموں کے دوران نقصان کا سروے جاری، کیماڑی ٹاوٴن کا دفتر محفوط جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 05-01-08, 10:01 AM

ہنگاموں کے دوران نقصان کا سروے جاری، کیماڑی ٹاوٴن کا دفتر محفوط جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ



کراچی(اسٹاف رپورٹر) نگراں صوبائی وزیر بلدیات ،کچی آبادی وخصوصی ترقیات سید سلیم احمد زیدی نے 27دسمبر کو شرپسندوں کے ہاتھوں جلائے جانے والے کیماڑی ٹاؤن کے دفاتر کادورہ کیا۔ٹاؤن ناظم ہمایوں محمد خان بھی موجودتھے۔ نگراں صوبائی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ 27دسمبر کے بعد ہونے والے ہنگاموں میں صرف کراچی میں کئی ارب روپے کانقصان ہوا اور متعدد قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں اس لئے ان میں ملوث افراد کسی قسم کی نرمی کے حقدار نہیں اور انہیں قرار واقعی سزادی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جلاؤگھیراؤ اور ہنگاموں کے دوران ہونے والے نقصانات کے سروے کا کام تیزی سے جاری ہے جس کے بعد متاثرہ افراد اور خاندانوں کو معاوضہ کی ادائیگی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہنگاموں کے ذمہ دار قوم کے مجرم ہیں کیونکہ انہوں نے ذاتی مقاصد کیلئے لوٹ مار کی اورمعصوم قیمتی انسانی جانوں کوموت کے گھاٹ اتارا۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے والے ادارے ہیں اس لئے انہیں تباہ کرنے اور آگ لگانے والے کسی طرح بھی عوام کے مفادات کے تحفظ کادعویٰ نہیں کرسکتے۔انہوں نے ٹاؤن میونسپل آفیسر کیماڑی کو ہدایت کی کہ دفاتر کوپہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگاکر معاوضہ کیلئے سمری تیار کی جائے تاکہ اس ضمن میں گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ سے منظوری حاصل کی جاسکے کیماڑی ٹاؤن آفس کی محفوظ جگہ منتقلی کی تجویز پر انہوں نے ٹی ایم او کو اس ضمن میں مناسب جگہ کی نشاندہی کرنے کی بھی ہدایت کی۔ ٹی ایم او طارق حسین گھلو نے صوبائی وزیر کو یقین دلایا کہ اس ضمن میں دو روز کے اندر تفصیلی رپورٹ تیارکرکے صوبائی وزیر کے دفتر بھیج دی جائے گی۔ اس موقع پر اسپیشل سیکریٹری ٹیکینکل لئیق احمد، اسپیشل سیکریڑی بلدیات مختار سومرو، ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ کمیشن خورشید نعیم ملک اور دیگر متعلقہ افسران بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 387
Reply With Quote
پرانا 05-01-08, 10:06 AM   #2
Senior Member

 
Zullu230's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 4,146
کمائي: 58,228
شکریہ: 3,274
1,521 مراسلہ میں 3,405 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ہنگاموں کے دوران نقصان کا سروے جاری، کیماڑی ٹاوٴن کا دفتر محفوط جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ

کاش! ہم بحیثیت قوم سوچ کے عادی ہو جاتے!
Zullu230 آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
وزیر, موقع, منتقل, منتقلی, آبادی, خان, صوبائی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
صدر کا استثنٰی، پرانے عدالتی فیصلوں نے ثابت کردیا وزیراعظم غلط ہیں گلاب خان خبریں 0 26-09-10 03:26 AM
بے نظیر قتل: رحمن ملک اور بابر اعوان سے تفتیش نہیں ہوگی، صدر زرداری کا فیصلہ گلاب خان خبریں 2 03-05-10 11:22 AM
’چیمپئنز ٹرافی، فیصلہ اس ہفتے champion_pakistani کرکٹ 2 21-07-08 08:39 PM
نیر باری 4 ریفرنسز میں بری، انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ کراچی( اسٹاف ر عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 07:45 AM
ججوں کی بحالی، فیصلہ نہیں ہو سکا محمدعدنان خبریں 0 21-04-08 08:22 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:39 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger