|
ہنگامہ آرائی میں شر پسند عناصر ملوث تھے، پیپلز پارٹی

05-01-08, 09:01 AM
ہنگامہ آرائی میں شر پسند عناصر ملوث تھے، پیپلز پارٹی
ٹنڈو الہ یار (نامہ نگار) مسلم لیگ (ق) آزاد مگسی اتحاد کے امیدواروں نے ضلع ٹنڈو الہ یار میں اپنے ہی کارکنوں کے ذریعے لوٹ مار کرائی اور الزام پی پی پی کے کارکنوں پر لگا رہے ہیں اور بے گناہ افراد کو گرفتار کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پی پی پی کے رہنماوٴں حاجی عبدالستار بچانی، پی پی پی کے نامزد امیدوار پی ایس 51 سید علی نواز شاہ رضوی پی ایس 52 کے امیدوارامداد پتافی نے بچانی ہاوٴس ٹنڈو الہ یار میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہنگامہ آرائی، لوٹ مار اور بینکوں، گاڑیوں اور عمارتوں کو نذرآتش کرنے والی پی پی پی کے کارکن نہیں بلکہ وہ شرپسند عناصر تھے اور یہ شرپسند عناصر غنڈہ مسلم لیگ ق آزاد مگسی اتحاد کے تھے اور یہ لوگ الزام پی پی پی کے کارکنوں پر لگا رہے ہیں اور جھوٹی ایف آئی آر درج کروا کر بے گناہ افراد کو گرفتار کر رہے ہیں اور اہل خانہ کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ پی پی پی کے کارکنوں کو پی پی پی کی قائد چیئرپرسن محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے شرپسندی اور غنڈہ گردی کی تربیت ہی نہیں دی بلکہ وہ تو خود دہشت گردی کا نشانہ بن گئیں اور شہید ہوگئیں اور ان کی شہادت کے موقع پر جنہوں نے لوٹ مار کی ہنگامہ آرائی کی وہ پی پی پی کے کارکن نہیں۔
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|