|
ہنگامہ آرائی میں پیپلز پارٹی کے کارکن ملوث نہیں، حیات تالپور

05-01-08, 09:08 AM
ہنگامہ آرائی میں پیپلز پارٹی کے کارکن ملوث نہیں، حیات تالپور
ڈگری (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور پی ایس 66 ڈگری سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار میر حاجی حیات تالپور نے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پیپلز پارٹی کے کارکن اور عہدیدار سکتے میں آگئے تھے جبکہ لوگ از خود اپنے گھروں سے نکل کر احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے عوامی ردعمل کے باعث علاقے کے روڈ اور راستے بلاک ہوگئے مشتعل افراد کی جانب سے بینکوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور سرکاری املاک کو نذرآتش بھی کیا گیا ان تمام واقعات میں پی پی کا کوئی بھی ذمہ دار کارکن یا عہدیدار ملوث نہیں اس کے باوجود ڈگری، جھڈو، ٹنڈو جان محمد اور نوکوٹ کے تھانوں میں پیپلز پارٹی کے ہزاروں کارکنوں اور ہمدردوں کو ملوث کر کے ان کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور گرفتاریاں کی جا رہی ہیں یہ بات انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر بلائی گئی ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر پیپلز پارٹی ضلع میرپورخاص کے صدر حاجی نور حسن چانڈیو اور سٹی صدر عبدالحمید بلوچ بھی موجود تھے میر حاجی حیات تالپور نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت پر پورا ملک سوگوار رہا اور انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا لیکن پولیس نے پی پی کے بے گناہ کارکنوں اور عہدیداروں اور سیکڑوں بے گناہ پارٹی کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ جلاؤ گھیراؤ اوردیگرواقعات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے اور ملوث افرادکو قانون کے مطابق سزا دی جائے پیپلز پارٹی کے بے گناہ کارکنان اور عہدیدار کے خلاف کیے گئے جھوٹے مقدمات واپس لیے جائیں۔
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|