واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ہنگو میں طیاروں کی بمباری، چھ شہری ہلاک

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-11-09, 08:07 PM   #1
ہنگو میں طیاروں کی بمباری، چھ شہری ہلاک
ھارون اعظم ھارون اعظم آن لائن ہے 18-11-09, 08:07 PM

صوبہ سرحد کے ضلع ہنگو میں حکام کا کہنا ہے کہ لڑاکا طیاروں نے مشتبہ طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس میں ایک گولہ مکان پر لگنے سے چھ عام شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں تین خواتین، دو بچے اور ایک مرد شامل ہیں۔اس واقعہ پر احتجاج کرتے ہوئے عوام سڑکوں پر نکل آئے اور ہنگو کوہاٹ شاہراہ بند کردی ہے۔

دوسری طرف فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں جاری آپریشن میں جنڈولہ سراروغہ کے محور پر سکیورٹی فورسز نےجنتہ کے علاقے کو محفوظ کرلیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے اس دوران آدیرہ میلہ اور خوژنکئی کے علاقے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا ہے۔

بدھ کی صبح جیٹ طیاروں نے ہنگو اور اورکزئی ایجنسی کے سرحدی علاقے شاہوخیل میں قائم مشتبہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بمباری کے دوران ایک گولہ شاہ ولی نامی ایک شخص کے مکان پر لگا جس سے وہاں موجود تین خواتین، دو بچے اور ایک مرد موقع ہی پر ہلاک ہوگئے۔

ہنگو کے ایک اعلٰی سرکاری اہلکار نے بی بی سی کو تصدیق کی کہ مرنے والے تمام عام شہری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بمباری شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کےلیے کی گئی تھی تاہم ایک گولا وہاں نزدیک قائم ایک مکان کو لگنے سے جانی نقصان ہوا۔

اس سلسلے پاکستان فوج کا موقف جاننے کےلیے جب رابطہ کیا گیا تو آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ اس واقعہ کی تفصیلات حاصل کر رہے ہیں اور مکمل معلومات حاصل کرنے کے بعد ہی اس پر کوئی بات کی جاسکی گے۔

دریں اثناء اس واقعہ پر احتجاج کرتے ہوئے شاہوخیل کے لوگ بڑی تعداد میں جمع ہوئے اور لاشیں اٹھا کر ہنگو شہر لائے اور سڑک پر رکھ کر ہنگو کوہاٹ شاہراہ بند کردی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد نے حکومت اور سکیورٹی فورسز کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ تاہم بعد میں مقامی پولیس کی اس اعتراف پر کہ مرنے والے تمام بے گناہ شہری ہیں، مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کردیا۔

احتجاج میں شامل شاہوخیل کے سرکردہ قبائلی ملک ملتان اکبر نے بی بی سی کو بتایا کہ بدھ کو اڑھائی بجے سے لے کر چار بجے تک پاکستانی جیٹ طیارے شاہوخیل پر بمباری کرتے رہے۔ انہوں نے کہا ’امریکہ بھی اس طرح بمباری نہیں کرتا جس طرح ہماری اپنی حکومت نے اپنے عوام پر کی ہے اور ان حالات میں ہم کیسے اس ملک کو مانیں جس میں ہمارے اپنے حکمران اپنے ہی بچوں اور خواتین کا تکہ بوٹی کررہے ہیں۔‘

خیال رہے کہ شاہوخیل ہنگو اور اورکزئی ایجنسی کا ایک سرحدی گاؤں ہے جہاں اس سے پہلے بھی متعدد بار سکیورٹی فورسز نے مشبتہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔

بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے لیٹہ سر اور بلنکئی سر میں سرچ آپریشن کیا ہے اور دوران آٹھ بنکرز کو تباہ کیاگیا اور چینہ میں سرچ آپریشن کے دوران فوج کو بھاری مقدار میں اسلحہ بھی ملا ہے۔
دوسری طرف ہمارے نامہ نگار دلاور خان وزیر نے بتایا کہ جنوبی وزیرستان میں جاری آپریشن راہِ نجات میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جھڑپوں میں چھ شدت پسند ہلاک جبکہ دو افسروں سمیت آٹھ فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے منگل کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنڈولہ سراروغہ کے محور پر سکیورٹی فورسز نے جنتہ کے علاقے کو محفوظ کرلیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے اس دوران آدیرہ میلہ اور خوژنکئی کے علاقے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جنڈولہ کے راستے میں گشت شروع کیا ہے اورگشت کے دوران چگملائی اور سپلاتوئی کے علاقے میں بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں ایک افسر سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کنڈ میلہ کے قریب کیڈئی پُل کے مقام پر شدت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت پانچ اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جب کہ چھ شدت پسند مارے گئے ہیں۔

بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے لیٹہ سر اور بلنکئی سر میں سرچ آپریشن کیا ہے اور دوران آٹھ بنکرز کو تباہ کیاگیا ہے اور چینہ میں سرچ آپریشن کے دوران فوج کو بھاری مقدار میں اسلحہ بھی ملا ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــ ـــــــــــــــــــــــــ ـــــــــــ-
بی بی سی۔

 
ھارون اعظم's Avatar
ھارون اعظم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 109
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
پرانا 18-11-09, 10:33 PM   #2
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,817
کمائي: 46,566
شکریہ: 2,080
1,944 مراسلہ میں 6,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم،

بھائی -- اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں

والسلام

طاہر
طاھر آف لائن ہے   Reply With Quote
طاھر کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
پولیس, پاکستان, پاکستانی, لوگ, مکمل, موقع, آپریشن, اکبر, احتجاج, بچوں, خلاف, خان, شخص, طالبان, عوام, علاقے, عسکریت, صوبہ, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بینظیر کے قاتلوں سے واقف ہوں عدالت میں انکشاف کروں گی، عابدہ حسین گلاب خان خبریں 2 17-12-10 01:11 AM
کراچی میں جبری بھتہ وصولی بڑھ گئی، تاجروں اور صنعت کاروں میں خوف و ہراس گلاب خان خبریں 0 30-10-10 06:03 AM
ججوں کی بحالی، فیصلہ نہیں ہو سکا محمدعدنان خبریں 0 21-04-08 08:22 PM
ملک بھر میں وکلاء کی پٹائی، حلف نہ لینے والے ججوں کے گھروں پر تالے چاچا کمال خبریں 0 05-11-07 04:09 PM
ورسٹائل فنکارہ بننا مشکل سہی، ہدف حاصل کرکے رہوں گی، ماہا عبدالقدوس فن و فنکار 0 22-10-07 06:33 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:40 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger