واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ہوٹل میں امریکی فوجیوں کا پراسرار آپریشن! کیا حملہ ان فوجیوں پر تھا؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-09-08, 09:53 AM   #1
ہوٹل میں امریکی فوجیوں کا پراسرار آپریشن! کیا حملہ ان فوجیوں پر تھا؟
تفسیر حیدر تفسیر حیدر آف لائن ہے 21-09-08, 09:53 AM

ہفتے کی شام جب میریٹ ہوٹل پر حملہ کیاگیا تو کیا اس وقت وہاں امریکی میرین فوجیوں کا کوئی خفیہ آپریشن جاری تھا۔ اگرچہ کوئی بھی شخص اس کی تصدیق نہیں کرتا لیکن ایسے بہت سے واقعاتی شواہد ہیں جن کی بناء پر یہ کہاجا سکتا ہے۔پیپلزپارٹی کے بہت سے ارکان قومی اسمبلی اور انکے دوستوں کی شہادت کے مطابق امریکی سفارتخانے کے ایک بہت بڑے سفید ٹرک سے فولادی بکس اتارے گئے اور انہیں میریٹ ہوٹل کے اندر منتقل کر دیا گیا ، یہ واقعہ اسی رات پیش آیا تھا جب امریکی ایڈمرل مائیک میولن وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی اور دیگر سے ملے تھے۔ ہوٹل کے دونوں مرکزی دروازے بند کردیئے گئے تھے اور امریکی میرینز کے علاوہ کسی کو ٹرک کے قریب جانے کی اجازت نہیں تھی ۔یہ فولادی بکس ان اسکینرز سے بھی نہیں گزارے گئے تھے جو کہ ہوٹل کی لابی کے داخلی راستے پر نصب تھے ، مبنیہ طور پر ان بکسوں کو ہوٹل کی چوتھی اور پانچویں منزل پر منتقل کر دیا گیا۔ پیپلزپارٹی کے دیگر بہت سے ارکان پارلیمنٹ کے علاوہ رکن قومی اسمبلی ممتاز عالم گیلانی بھی اپنے دو دستوں سجاد چوہدری ،پیپلزپارٹی کے ایک رہنما اور بشیر ندیم نے پراسرار سرگرمی کو دیکھا اور اس پر انہوں نے اعتراض اور احتجاج بھی کیا۔ایک ذریعے نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ نادیہ ریسٹورنٹ میں ضیافت کے بعد آدھی رات کو اپنے دوستوں کے ہمراہ ہوٹل سے روانہ ہورہے تھے تو انہوں نے امریکی سفارتخانے کا ٹرک ہوٹل کے مرکزی گیٹ کے سامنے کھڑا ہوا دیکھا، ہوٹل کے اپنی سیکورٹی سمیت کسی شخص کو ٹرک کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی گئی، ہ ہی ان سے اتارے جانے والے اسٹیل باکسز کو ہوٹل کے اندر لے جانے کیلئے اسکینرز سے گزارنے کی اجازت دی گئی۔پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے ان تین دوستوں نے جو پریشانی کی حالت میں مرکزی دروازے کے سامنے کھڑے تھے نے معاملے کی بابت دریافت کیا تو انہیں بتایا گیا کہ مشکوک قسم کے بکس ہوٹل میں لے جائے جارہے ہیں اور انہیں ہوٹل کی چوتھی اور پانچویں منزل میں منقتل کیاجارہا ہے۔ ممتاز عالم کو امریکی میرینز اور ہوٹل کی سیکورٹی دونوں پر غصہ آرہاتھا نہ صرف اسلئے کہ انہیں باہر نکلنے میں تاخیر ہورہی تھی بلکہ سیکورٹی کی ان خامیوں کی وجہ سے بھی جو کہ انہیں نظر آرہی تھیں۔ ان کے احتجاج پر امریکی میرینز نے کوئی توجہ نہیں دی اور ہوٹل کی سیکورٹی کے وہ لوگ جن سے انہوں نے رابطہ کیاوہ بے بس نظر آرہے تھے۔ ممتاز عالم نے ہوٹل کے سیکورٹی عہدیداروں سے کہا کہ وہ ہوٹل اور اسکی سیکورٹی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ انہیں یہ کہتے بھی سنا گیا کہ وہ آئندہ کبھی اس ہوٹل میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے اس معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کی دھمکی بھی دی۔کسی کو یہ تو معلوم نہیں کہ آیا پیپلزپارٹی کے اس رکن قومی اسمبلی نے اس پراسرار رات کے بعد پھر ہوٹل کا دورہ کیا یا نہیں لیکن ان کے بھائی امتیاز عالم جو کہ ایک سینئر صحافی ہیں وہ دھماکے کے وقت اسی ہوٹل میں تھے۔امتیاز عالم خوش قسمت تھے کہ اس دھماکے سے بچنے میں کامیاب ہوگئے اور مشکل سے ہی سہی لیکن بھرپورتاریکی میں ہوٹل سے باہر نکل آئے۔ ایک لفٹ جسے وہ استعمال کر رہے تھے وہ اس وقت زمین پر آگری جب انہوں نے زور لگا کر چوتھی منزل پر دروازہ کھولنے کی کوشش کی او ر وہ اس سے نکل آئے۔

 
تفسیر حیدر's Avatar
تفسیر حیدر
Senior Member
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Gujrat
مراسلات: 1,716
شکریہ: 1,293
980 مراسلہ میں 1,851 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 283
Reply With Quote
پرانا 21-09-08, 08:23 PM   #2
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
کمائي: 27,081
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ہوٹل میں امریکی فوجیوں کا پراسرار آپریشن! کیا حملہ ان فوجیوں پر تھا؟

اس خبر سے ایسا لگتا ہے کہ یہ واقعہ امریکی سازش ہے
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
وزیر, لوگ, نیوز, نظر, منتقل, معلوم, آپریشن, احتجاج, بھائی, خوش, خبر, دریافت, رات, شام, شخص, عالم, صحافی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مہندی اور مایوں پر گوٹے کناری والے لہنگے امید شادی / منگنی کی تقریبات اور انتظامات 5 28-07-10 04:04 PM
اسلام آباد کے فائیوسٹارہوٹلوں میں نیٹوفوج کے زخمی فوجیوں کے بحالی کے مراکز جاویداسد خبریں 0 07-07-10 06:52 PM
امریکیوں نے کہوٹہ کی جاسوسی شروع کر دی حیدر خبریں 2 22-10-09 03:49 PM
لوٹن:پاکستانیوں کے گھروں میں چوری کی وارداتیں تشویشناک ہیں عبدالقدوس خبریں 0 16-04-08 08:25 AM
عوامی وسائل لوٹنے والے (ق) لیگیوں کا جلداحتساب ہو گا ،ڈاکٹر فردوس عاشق عبدالقدوس خبریں 0 26-02-08 02:42 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:40 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger