|
ہیپاٹائٹس بی: سول اسپتال کو 1200 ویکسین فراہم کی جائیں گی

13-04-08, 09:08 AM
ہیپاٹائٹس بی: سول اسپتال کو 1200 ویکسین فراہم کی جائیں گی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم کے پروگرام برائے روک تھام، تشخیص اور علاج، ہیپاٹائٹس کے تحت سول اسپتال کو اگلے ہفتے ہیپا ٹائٹس بی کے 12 سو وائلز (ویکسین) فراہم کئے جائیں گے۔ یہ ویکسین ہیلتھ کیئر ورکرز اور ان کے خاندان کے لئے ہوں گے۔ اس بات کا فیصلہ کمیٹی برائے وائرل ہیپاٹائٹس پریونشن اینڈ کنٹرول انڈر پرائم منسٹر پروگرام کے اجلاس جو چیئرمین کمیٹی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کلیم بٹ کی سربراہی میں ہوا کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی کوآرڈینیٹر برائے پروگرام ڈاکٹر ذوالفقار علی، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاوٴ یونیورسٹی ڈاکٹر عبدالروٴف میمن، اے ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر عبدالقادر، چیف پیتھالوجسٹ ڈاکٹر امرتاس، فارماسسٹ غزالہ مسرور اور جاوید علی جمعہ نے شرکت کی۔ ڈاکٹر کلیم بٹ کے مطابق انسداد ہیپاٹائٹس ویکسین کا دائرہ بعد میں ذہنی معذور افراد، تھیلیسمیا، ہیموفیلیا اور نوزائیدہ بچوں تک پھیلادیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پروگرام کے تحت سول اسپتال کی لیب میں اپلائزہ کٹس کے ذریعے ہیپاٹائٹس بی اور سی کی اسکریننگ اور پی سی آر کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ پی سی آر کے آلات جلد ہی سول اسپتال میں نصب کردیئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سول اسپتال پہلا سرکاری اسپتال ہوگا جہاں یہ سہولت دستیاب ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ پروگرام کے کوآرڈینیٹر نے اسپتال میں نئے انسنیریٹر لگانے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|