|
یمن‘امریکی سفارتخانے کے باہر کاربم دھماکہ وراکٹ حملے‘16افراد ہلاک متعدد زخمی

17-09-08, 11:11 PM
یمن‘امریکی سفارتخانے کے باہر کاربم دھماکہ وراکٹ حملے‘16افراد ہلاک متعدد زخمی
جہاد الاسلامی نامی تنظیم نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی‘سعودی متحدہ عرب امارات اوربرطانوی سفارتخانوں کونشانہ بنانے کی دھمکی
صنعا ء۔۔۔۔ یمن کے دارالحکومت صفاءمیں امریکی سفارتخانے کے خودکش کاربم دھماکے راکٹ حملوں اورفائرنگ کے نتیجے میں16افرادہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے ہیں واقع کے بعد سفارتخانے کی سیکیورٹی مزیدسخت کردی گئی ہے اورسیکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے لیاہے۔غیرملکی خبررساں کے مطابق یمن دارلحکومت صفاءمیں امریکی سفارتخانے کے باہر کاربم دھماکے‘فائرنگ اورراکٹ گرنیڈحملے میں16افرادہلاک اورمتعدد زخمی ہوئے ذرائع کاکہناہے کہ واقع میں ہلاک ہونے والوں میں 6یمنی فوجی اور4شہری شامل ہیں عرب کے دھماکے کہ مطابق خودکش کارحملہ امریکی سفارتخانے کے جنوبی دروازے سے تقریباً100میٹرکے فاصلے پرہوا دھماکے کے فوری بعد ایک لوڈگاڑی میں مسلح افراد نے راکٹ آرپی جی گرنیڈز داغے اورسفارتخانے کے محافظوں پرفائرنگ کی پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے گرنیڈ حملے اورفائرنگ کاواقعہ انتہائی سخت سیکیورٹی والے علاقے میں پیش آیا ذرائع کے مطابق زیادہ ترہلاکتیں سفارتخانے کے قریب قائم چیک پوسٹ پرتعینات یمنی فوجیوں کی ہوئیں جبکہ یمنی شاہرین کاکہناہے کہ علاقہ اچانک دھماکوں سے گونج اٹھا اور لوگ شدید خون وہراس میں مبتلاہوگئے یمنی شاہرین کاکہنا تھا کہ دھماکوں کے بعد مسلسل فائرنگ شروع ہوگئی۔دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں اورانہوں نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا۔یمنی سیکیورٹی حکام نے واقع میں14افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے اورکہا گیاہے کہ فوری طورپر کسی غیرملکی کے ہلاک یازخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی اورامریکی سفارتخانے کے تمام اہلکار مکمل محفوظ ہےواقعے کے بعد سفارتخانے کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ رواں سال میں امریکی سفارتخانے کے قریب دھماکوں کایہ دوسرا واقعہ ہے مارچ میں ہونے والے دھماکے میں ایک طالبہ سمیت دو افراد ہلاک اور19زخمی ہوگئے تھے اس واقعے کے بعد امریکی سفارتخانے نے اپنے اہلکاروں کے صفاءسے باہر مسئلہ کرنے پرپابندی ظاہر کردی گئی تھی۔عرب کے مطابق جہادالاسلامی نامی تنظیم نے واقع کی ذمہ داری اور سعودی عرب برطانیہ اورمتحدہ عرب امارات کے سفارتخانوں کوبھی نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے قبول کرلیاہے پی ٹی وی رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ حملہ براہ راست سفارتخانے پرکیاگیا جس سے سفارتخانے کی عمارت کوآگ لگ گئی۔
|
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|