واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


یمن: امریکی سفارتخانہ کھل گیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-01-10, 08:52 PM   #1
یمن: امریکی سفارتخانہ کھل گیا
راجہ اکرام راجہ اکرام آف لائن ہے 05-01-10, 08:52 PM

امریکہ کی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ یمن میں عدم استحکام اس خطے اور اقوامِ عالم کے لیے خطرناک ہے۔

واشنگٹن میں ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ یمنی حکومت کو ملک کو مستحکم کرنے کے لیے اقدمات کرنے ہوں گے ورنہ انہیں مغرب کی حمایت سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔

دوسری طرف امریکہ نے یمن میں اپنا سفارتخانہ منگل کے روز کھول دیا ہے۔ سفارتخانے کے حکام کا کہنا ہے کہ یمن حکومت نے یمن کے دارالحکومت کے شمال میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا ہے۔

اس کارروائی میں دو القاعدہ کے رکن ہلاک ہوئے تھے۔

اس سے قبل ہیلری کلنٹن نے کہا کہ جب حالات اجازت دیں گے تبھی صنعا میں واقع امریکی سفارتخانے کو دوبارہ کھولا جائے گا۔ خیال رہے کہ القاعدہ کے مقامی گروپوں کی جانب سے دھمکیوں کے بعد امریکہ، فرانس اور برطانیہ نے یمن میں اپنے سفارتخانے بند کردیے ہیں۔

یمن میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ یمنی حکومت قبائلی بغاوت اور خودمختاری کے حصول کی تحریک سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہے اور وہ القاعدہ سے نمٹنا اس کی پہلی ترجیح نہیں۔

امریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ’وقت آ گیا ہے کہ بین الاقوامی برادری یمن پر واضح کر دے کہ حکومت کے لیے ہماری مستقل حمایت کے بدلے میں ہماری کچھ شرائط اور توقعات ہیں کہ وہ ایسے اقدامات اٹھائیں جن کی مدد سے یمن کے عوام اور اس خطے کے لیے امن و استحکام کی فراہمی کے امکانات روشن ہو سکیں‘۔

ہلیری کلنٹن نے کہا کہ ’ ہم یمن میں ہونے والی لڑائی اور القاعدہ کے یمن کو اپنے اڈے کے طور پر استعمال کرنے کی کوششوں کے عالمی اثرات دیکھ رہے ہیں‘۔

خیال رہے کہ چند روز قبل صدر اوباما نے اپنے ہفتہ وار خطاب میں کہا تھا کہ یمن حکومت کے ساتھ تعاون بڑھنے کو انھوں نے اپنی ترجیح بنا لیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یمن کی سکیورٹی فورسز کو تربیت،اسلحہ اور خفیہ معلومات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ دہشت گردی کے خطرے سے نمٹ سکیں۔

امریکہ نے یمن میں موجود القاعدہ سے منسلک تنظیم پر کرسمس کے روز ہالینڈ سے ڈیٹرائیٹ جانے والی ڈیلٹا ائیر لائن کی پرواز کو بم سے اڑانے کی سازش کا الزام بھی لگایا ہے جبکہ القاعدہ سے منسلک ایک گروہ نے گزشتہ ہفتے اپنی ویب سائٹ میں کہا تھا کہ پرواز میں دھماکے کی کوشش کرنے والے عمرفاروق عبدالمطلب نے ایک سال قبل یمن میں قیام کیا تھا اور اسی دوران اس نے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی تھی۔


ماخوذ از بی بی سی
__________________
محتاج اصلاح و دعا


 
راجہ اکرام's Avatar
راجہ اکرام
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
شکریہ: 25,210
16,395 مراسلہ میں 41,642 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 201
Reply With Quote
پرانا 05-01-10, 08:56 PM   #2
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,232
شکریہ: 25,210
16,395 مراسلہ میں 41,642 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

امریکہ اور برطانیہ نے القاعدہ سے منسلک ایک گروہ کی طرف سے دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر یمن کے دارالحکومت ثنا میں اپنے سفارت خانے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈر ڈر کر بیچاروں کا خون خشک ہو جائے گا
راجہ اکرام آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کوشش, کوششوں, کلنٹن, پہلی, ویب, ملک, world, آپریشن, الزام, امریکہ, جانے, جائے, خفیہ, خلاف, دیکھ, دیں, دے, سال, طور, عوام, عالم, عالمی, عبدالمطلب, عدم, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:41 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger