واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


یمن میں خواتین نے احتجاجاً نقاب جلا دیے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-10-11, 01:59 AM   #1
یمن میں خواتین نے احتجاجاً نقاب جلا دیے
کنعان کنعان آن لائن ہے 28-10-11, 01:59 AM

جمعرات 27 اکتوبر 2011 ,‭ 11:28 GMT

یمن کے داراحکومت ثنا میں سینکڑوں خواتین نے حکومت مخالف مظاہروں میں خواتین پر تشدد کے خلاف احتجاجاً اپنے روایتی نقاب نذرِ آتش کیے ہیں۔

ان خواتین نے پہلے سڑک پر نقابوں کا ڈھیر بنایا اور پھر اس ڈھیر پر پیٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی۔ یمن کے صدر علی عبداللہ صالح کے خلاف ملک میں کئی ماہ سے جاری احتجاج میں خواتین نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

ایک یمنی خاتون توکل کرمان کو دو ہزار گیارہ کا امن کا نوبل انعام بھی ملا ہے۔ انہیں یہ انعام یمن میں جمہوریت اور خواتین کے حقوق کے لیے جدو جہد کے لیے دیا گیا۔

نقاب نذرِ آتش کرنے کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب خواتین نے ثنا کی اہم شارع پر کالی چادر بچھائیں اور اس پر مکراما نامی روایتی نقاب پھینک دیے۔ آگ لگانے کے بعد انہوں نے نعرے لگائے کہ ’یمنی خواتین کو بدمعاشوں سے کون بچائے گا؟‘

خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اس موقعے پر انہوں نے پیمفلٹ بھی بانٹے جن میں مدد کی اپیل کی گئی تھی۔ ان میں لکھا تھا ’ہم اپنے مکرامے پوری دنیا کے سامنے جلا رہے ہیں تاکہ آمر صالح کے ہاتھوں کیے گئے قتل عام کی نشاندہی ہو سکے۔‘

خواتین کا یہ احتجاج گزشتہ روز صدر صالح کی فوج اور حکومت مخالف مظاہرین کے درمیان مزید جھڑپوں کے بعد ہوا۔ ثنا اور تائز میں پیش آنے والی ان جھڑپوں میں بیس سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

منگل کو حکومت نے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا جو اس کے مطابق حکومت مخالف قوتوں کو بھی منظور تھا، لیکن دونوں کے درمیان جھڑپوں میں کوئی کمی نظر نہیں آئی۔

یمن میں صدر صالح تینتیس سال سے حکومت کر رہے ہیں اور ان کے خلاف گزشتہ آٹھ ماہ سے جاری احتجاج کے باوجود وہ اقتدار چھوڑنے پر رضامند نہیں۔

مظاہرین پر یمنی حکومت کے تشدد پر بین الاقوامی برادری نے شدید تنقید کی ہے۔ اقوام متحدہ نے صدر صالح پر اقتدار چھوڑنے کے لیے زور بھی دیا ہے۔

تاہم صدر صالح نے کہا ہے کہ وہ عرب ممالک کی ثالثی سے بنائے گئے ایسے معاہدہ پر دستخط کرنے پر رضامند ہیں جس میں اقتدار چھوڑنے کے بدلے انہیں عدالتی کارروائی سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔ انہوں نے کئی مرتبہ ملک چھوڑ دینے کا اشارہ دیا ہے، لیکن ابھی تک کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

ح
__________________



 
کنعان's Avatar
کنعان
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,509
شکریہ: 13,530
4,913 مراسلہ میں 16,707 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 131
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
ننھا بچہ (28-10-11), احمد نذیر (28-10-11), حیدر Rehan (28-10-11), شمشاد احمد (28-10-11)
پرانا 28-10-11, 10:45 AM   #2
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,885
کمائي: 51,254
شکریہ: 7,968
2,143 مراسلہ میں 4,916 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اسی صورتحال پر ایک تازہ شعر عرض خدمت ہے ۔۔


پوچھا جو اُن سے اپ کا پردہ "وہ کیا ہوا" ؟
کہنے لگی یمن کے "احتجاج میں جل گیا"


شکریہ
۔
۔
حیدر Rehan آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا
کنعان (29-10-11), احمد نذیر (28-10-11), عبیداللہ عبید (28-10-11)
جواب

Tags
color, کوئی, گئی, پہلے, وقت, نظر, ملک, منظور, مطابق, world, اقوام متحدہ, انعام, جائے, خواتین, خلاف, دنیا, سال, شدید, شروع, علی, عبداللہ, عدالتی, عرب, صالح, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
دتہ خیل، ڈرون حملے میں تین ہلاک ارشد کمبوہ خبریں 0 14-05-11 03:49 AM
وزیرصحت کی مشیر کے گھر سے تین خواتین با زیاب جاویداسد خبریں 2 23-12-10 11:39 AM
باراتیو ں سے بھری بس جھیل میں گر گئی، 24 خواتین، تین بچے اور ایک مرد ڈوب کر ہلاک جاویداسد خبریں 0 15-12-10 06:41 PM
خواتین میں کرتہ پہننے کا رواج جاویداسد گھر اور گھرداری 0 18-10-10 10:53 PM
تارکین وطن خواتین مقامی خواتین کی بری عادات اپنالیتی ہیں عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 09:27 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:41 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger