|
یورپی یونین کے انتخابی مبصرین آج ابتدائی جائزہ رپورٹ پیش کر یں گے

20-02-08, 02:54 AM
یورپی یونین کے انتخابی مبصرین آج ابتدائی جائزہ رپورٹ پیش کر یں گے
اسلام آباد (جنگ نیوز) یورپی یونین کا انتخابی مبصر مشن گذشتہ روز ہونے والے عام انتخابات کے بارے میں (آج) بدھ کو اپنی ابتدائی جائزہ رپورٹ پیش کرے گا ،یورپی یونین کے مبصر مشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہمارے مبصرین 8 دسمبر سے پاکستان میں ہیں،حالات کو مدنظر رکھ کر حتمی رپورٹ 2ماہ بعد جاری کرینگے۔تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے چیف انتخابی مبصر مائیکل گیلر (آج) بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں ابتدائی جائزہ رپورٹ پیش کریں گے۔ یورپی یونین کا انتخابی مبصر مشن 8 دسمبر سے پاکستان میں موجود ہے۔ یورپی یونین کے انتخابی مبصر مشن نے چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں اپنے مبصرین تعینات کر رکھے تھے۔ یورپی یونین کے 131 مبصرین کا تعلق 20 یورپی ممالک سے ہے اور ان میں 7 یورپی پارلیمنٹ کے اراکین اور پانچ اعلیٰ حکام بھی شامل ہیں۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|