واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


یورپی یونین کے مبصرین کی فاروق ستار اور ارکان رابطہ کمیٹی سے ملاقات

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-04-08, 07:50 AM   #1
یورپی یونین کے مبصرین کی فاروق ستار اور ارکان رابطہ کمیٹی سے ملاقات
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 18-04-08, 07:50 AM

یورپی یونین کے مبصرین کی فاروق ستار اور ارکان رابطہ کمیٹی سے ملاقات
کراچی (پ ر) پاکستان میں 18 فروری کے عام انتخابات کا جائزہ لینے والے یورپی یونین کے مبصرین کے دو رکنی وفد نے آج ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی کے ارکان اور ایم کیو ایم کی ڈپلومیٹک کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی۔ ملاقات دو گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی وفد یورپین الیکشن آبزرویشن مشن کے چیف آبزرو مائیکل گہلر (Mr. Michale Gahler) اور ڈپٹی آبزرور مس بینا رابرٹس (Ms.Hannah Roberts) پر مشتمل تھا۔ ملاقات میں رابطہ کمیٹی کے رکن شعیب بخاری ایڈووکیٹ اور ایم کیوایم کے ارکان قومی اسمبلی حیدر عباس رضوی، محترمہ خوش بخت شجاعت، محترمہ فوزیہ اعجاز، سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد ، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر فیصل سبزواری، ارکان سندھ اسمبلی عسکری تقوی، رضا ہارون، نادیہ گبول اورسٹی نائب ناظمہ کراچی محترمہ نسرین جلیل شریک تھیں۔ یورپی یونین کے وفد نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں سے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات اور ملک خصوصاً سندھ کی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد نے عام انتخابات کے بارے میں اپنی حتمی رپورٹ سے بھی ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو آگاہ کیا ملاقات کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہم نے یورپی مبصرین کی توجہ بعض اخبارات میں شائع ہونے والی یورپی یونین کی جائزہ رپورٹ میں ایم کیو ایم کے حوالے سے غیر مناسب الفاظ استعمال کرنے کی جانب بھی مبذول کرائی اور اس کو سراسر غلط اور بے بنیاد قرار دیا ہے جس پر یورپی یونین کے چیف آبزرور مائیکل گہلر نے واضح کیا کہ ان کی رپورٹ کو بعض اخبارات نے سراسر غلط انداز میں پیش کیا ہے۔ یورپی مبصرین نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو یقین دلایا کہ وہ اس بات کی اپنی جانب سے بھی مزید وضاحت کریں گے اور اس سے لاتعلقی کا اظہارکریں گے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی غیر جانبدارانہ تشکیل نو ہو یا انتخابی فہرستوں کا معاملہ یا پھر انتخاب کے حوالے سے پیدا ہونے والی شکایات کا نظام اس حوالے سے اصلاحات ضروری ہیں اور ایسا جتنا جلد ہوگا وہ ملک میں انتخابی عمل جمہوریت اور جمہوری اقدار کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یورپی مبصرین سے ہماری بات چیت خوشگوار ماحول میں ہوئی ہے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 222
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, آج, جلد, خوش, سردار, عسکری, صورتحال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایک دن میری بیٹی بھی پاکستان کی صدر بن سکتی ہے ،صدر زرداری ابن جلال خبریں 6 04-10-08 11:56 PM
اولمپک گیمز یورپی یونین قیادت سے بائیکاٹ کا مطالبہ عبدالقدوس کھیل اور کھلاڑی 0 13-04-08 09:39 AM
یورپی یونین پاکستان کیساتھ مضبوط روابط برقرار رکھے گی عبدالقدوس خبریں 0 21-02-08 02:36 PM
ہیلن میرن کو بہترین اداکارہ کا یورپی فلم اکیڈمی ایوارڈ دیا گیا عبدالقدوس فلمی دنیا 0 04-12-07 11:25 AM
جیوکی بندش:یورپی ممالک میں مقیم پاکستانی صحافیوں کا اظہار مذمت عبدالقدوس خبریں 0 23-11-07 09:24 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:43 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger