واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


یوسف رضا گیلانی کا دورہ بیجنگ ، پاکستان اور چائینہ کے درمیان سول نیوکلیئرمعاہد ہ کا امکان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-10-08, 07:10 PM   #1
یوسف رضا گیلانی کا دورہ بیجنگ ، پاکستان اور چائینہ کے درمیان سول نیوکلیئرمعاہد ہ کا امکان
ابن جلال ابن جلال آف لائن ہے 20-10-08, 07:10 PM

اسلام آباد............وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے دورہ چین کے موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان سول نیوکلیئر معاہدے کا امکا ن ہے۔وزیراعظم 23اکتوبر کو تین روزہ دورے پر چین روانہ ہونگے۔وہ یورپ ایشیاءسربراہی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی 23اکتوبرس کو تین روزہ دورے پرچین روانہ ہونگے۔اس دورے کے دوران وہ چین کے صدر وزیراعظم اوردیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے ۔ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ باہمی امور خطے میں امن وامان کی صورتحال وعلاقائی عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیاجائے گا اس دورے میں وزیراعظم کے ساتھ اعلیٰ سطحی وفد بھی جائے گا۔وزیراعظم اس دورے کے دوران یورپ ایشیاءسربراہی کانفرنس میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔ موجودہ صورتحال میں وزیر اعظم کے اس دورے کو انتہا ئی اہمیت کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے دورہ چین کے موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان سول نیوکلیئر معاہدے کا امکا ن ہے۔ اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے کافی پیش رفت ہو چکی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے صدر آصف علی زرداری چین کا چار روزہ دورہ کر کے واپس آئے ہیں ۔ صدر کے دورے کے دوران چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے بارہ معاہدے طے پائے ہیں ‘ چین پاکستان میں دو ایٹمی بجلی گھر لگائے گا ‘ پاکستان چین کے تعاون سے جلد پہلا مواصلاتی سیارہ لانچ کریگا‘ چین زرعی و معاشی اور توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیگا پاکستان میں صنعتیں قائم کرنے کے لئے چین کو اراضی¸ فراہم کریں گے‘ چینی بنکاروں کو پاکستان میں کاروبار کی دعوت دیں گے اور ان بنکوں کی شاخیں جلد پاکستان میں کھولی جائیں گی‘ صدر مملکت ہر تین ماہ بعد چین کا دورہ کریں گے ‘ پاک چین مشترکہ جوہری کمیشن کا اجلاس بلانے پر اتفاق ہوا ہے‘ چین نے فرینڈز آف پاکستان کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے .
٭٭٭٭٭

 
ابن جلال's Avatar
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 157
Reply With Quote
ابن جلال کا شکریہ ادا کیا گیا
Real_Light (20-10-08)
جواب

Tags
پاکستان, وزیراعظم, چین, نظر, موقع, موجودہ, اسلام, اعلیٰ, جلد, روزہ, زرداری, صورتحال, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستان سے سول نیوکلیائی معاہدہ نہیں کیا جائیگا: امریکہ جاویداسد خبریں 0 21-10-10 02:58 PM
آسٹریلیا میں ناقص کارکردگی، محمد یوسف و یونس خان پر تا حیات پابندی محمدعمر خبریں 9 11-03-10 06:18 AM
یونس دستبردار، محمد یوسف نئے کپتان ھارون اعظم خبریں 10 15-11-09 02:21 AM
پاکستان کے نئے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی وجدان دلچسپ اور عجیب 1 21-05-08 10:36 PM
سینٹرل کنٹریکٹ: یوسف، یونس و رزاق کو مہلت مل گئی خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 17-08-07 09:49 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:43 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger