|
یوسف گیلانی ملکی تاریخ کے کرپٹ ترین وزیراعظم ہیں‘ اعظم سواتی

07-01-11, 05:17 AM
اسلام آباد، کراچی ( سپیشل رپورٹر،این این آئی) سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی پاکستان کی 63 سالہ تاریخ کے کرپٹ ترین وزیراعظم ہیں‘ میں نے کابینہ کے اجلاس میں کہا تھا کہ صدر اور وزیراعظم ایک ایک فیصد جبکہ وزراء98 فیصد کرپٹ ہیں‘ ایف آئی اے حج کرپشن کو کور اپ کر رہی ہے کرپشن کے خلاف میری سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔ دوسری جانب وزیراعلی سندھ کی مشیر شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ کسی کے پاس کرپشن کے ثبوت ہیں تو عدالت میں لائے‘ اس طرح الزام تراشی سے معاشرے کو کرپشن سے پاک نہیں کیا جا سکتا۔ اعظم سواتی تین سال تک وزارت کے مزے لوٹتے رہے ہیں اور وزارت سے الگ ہونے پر انہیں کرپشن یاد آ گئی ہے۔ اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران اعظم سواتی نے کہا کہ ہر کرپشن کے نشانات ملتان تک جاتے ہیں۔ وزیراعظم نے ان کی وزارت میں بھی کرپٹ لوگوں کو تعینات کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کابینہ کے اجلاس کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ صدر اور وزیراعظم ایک ایک فیصد کرپٹ جبکہ وزراء98 فیصد کرپٹ ہیں۔ اعظم سواتی نے کہا کہ حج کرپشن حکومت کو تباہ کر دے گی اور پاکستان کی 63 سالہ تاریخ کے کرپٹ ترین وزیراعظم ہیں۔ کرپشن کے خلاف سب کو مل کر جہاد کرنا ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حج میں ہونے والی کرپشن پر پردے ڈالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور اسے ڈھانپا جا رہا ہے لیکن ہم اس کرپشن کو بے نقاب کرتے رہیں گے اور تمام ثبوت اعلی عدالت میں پیش کریں گے تاکہ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔ دریں اثناءاعظم سواتی نے کہا ہے کہ رحمن ملک نے بھی کرپشن کی ہے انہیں بھی سامنے لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں وفاقی وزیر کے عہدے پر موجود تھا تو حکومت نے میری وزارت میں بھی کرپشن کرنے کیلئے اپنی پوری کوششیں کیں لیکن میری موجودگی میں حکومت اپنی ان کوششوں میں کامیاب نہ ہوسکی۔
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,232 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|