واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


یوم آزادی پر کشمیر میں ’سائبر جام‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-08-11, 02:56 PM   #1
یوم آزادی پر کشمیر میں ’سائبر جام‘
پاکستانی پاکستانی آف لائن ہے 15-08-11, 02:56 PM

بھارت کے زیرانتظام کشمیر کی مقامی حکومت نے بھارت کے یوم آزادی کی تقریبات کے موقع پر وادی میں سیل فون اور انٹرنیٹ کی سہولیات معطل کر دی ہیں۔

مقامی پولیس کے شعبۂ سکیورٹی کے سربراہ نوین اگروال نے بی بی سی اردو کے ریاض مسرور کو بتایا ہے کہ ’ماضی میں شدت پسندوں نے موبائل فون کے ذریعہ دھماکے کیے ہیں اس لیے ہم نےاحتیاط کے طور یہ قدم اُٹھایا ہے‘۔

بستیوں کی ناکہ بندی اور بھارتی یوم آزادی سے متعلق تقریبات کےمقامات کے گرد آمدورفت پر پابندی کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ اور سیل فون کی سہولت کی معطلی سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

قابل ذکر ہے کشمیر میں فی الوقت ائر ٹیل، بی ایس این ایل، ائرسیل، ووڈا فون اور ریلائنس جیسی کمپنیوں کے کم از کم چالیس لاکھ گاہک ہیں۔

سماجی کارکن عبدالقیوم شاہ نے بتایا، ’ کشمیر میں پندرہ اگست ہو یا چھبیس جنوری (بھارت کا یوم جمہوریہ)، یہاں تو تناؤ ہوتا ہے۔ تشدد بھی ہوتا ہے اور گرفتاریاں بھی۔ ایسے میں لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن رابطوں پر بھی پابندی عائد کی جاتی ہے۔ اس دن کو ہمیں لگتا ہے ہم قید میں ہیں‘۔
دریں اثنا علیٰحدگی پسندوں کی کال پر پیر کو پوری وادی میں مکمل ہڑتال کی گئی اور سرکاری تعطیل اور ہڑتال کی وجہ سے تعلیمی اور کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہوگئیں۔

کشمیر میں یومِ آزادی کی سب سے بڑی تقریب سرینگر کے بخشی سٹیڈیم میں ہوئی۔

بھارتی پرچم لہرانے کے بعد وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے پریڈ سے سلامی لی۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ ’سرنکوٹ ، سوپور یا کولگام میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی غیرجانبدارانہ تفتیش کی جا رہی ہے۔ ہم قصور واروں کو سزا دیں گے، لیکن اس کے لیے امن ضروری ہے۔ لوگ مجھے تعاون دیں تو یہ سب ممکن ہوگا‘۔

اس دوران کوئی پرتشدد واقعہ پیش نہیں آیا۔ یاد رہے پچھلے سال اسی تقریب کے دوران بانڈی پورہ ضلع کے ایک پولیس اہلکار احد جان نے عمرعبداللہ پر جوتا پھینکا تھا۔

واضح رہے مقامی حکومت نے بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر بچوں کے رنگارنگ پروگرام منعقد کرنے پر پابندی عائد کردی تھی، لہٰذا اس مرتبہ بچوں کے فنی مظاہرے کے پروگرام منعقد نہیں ہوئے۔ علیحدگی پسندوں نے اس اقدام کو سراہا ہے لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی نے حکومت کے اس اقدام پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

بی بی سی
__________________
کدی حال تان پوچھیا کر
دل دے تھورے ہین کج ویکھ کےروسیا کر

 
پاکستانی's Avatar
پاکستانی
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 5,292
شکریہ: 10,319
3,107 مراسلہ میں 7,465 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 90
Reply With Quote
پاکستانی کا شکریہ ادا کیا گیا
عروج (16-08-11)
جواب

Tags
cyber, india, ہوتا, فنی, گئی, پولیس, یوم, قید, قدم, مکمل, موقع, موبائل, ممکن, آزادی, انٹرنیٹ, اردو, بچوں, جیسی, خلاف, دیں, سال, ضلع, طور, علیحدگی, عائد


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پنجاب یونیورسٹی کے سینکڑوں طلبہ کا لوڈشیڈنگ کے خلاف PDآفس کا گھیراﺅ ابن جلال خبریں 1 25-10-08 11:56 AM
لیزر نیوکلیئر فیوژن میں مددگار محمدعدنان دیگر تحقیقات 0 21-05-08 06:40 PM
آئی سی ایل ورلڈ سیریز : انڈین الیون نے ورلڈ الیون کو شکست دیدی عبدالقدوس کھیل اور کھلاڑی 0 13-04-08 09:37 AM
کمیونٹی پولیس کا 50رکنی دستہ اے ایس ایف اکیڈمی میں ٹریننگ کیلئے روانہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 10:04 AM
کولوراڈو یونیورسٹی کے اشتراک سےاسلام آباد میں ایک جدید میڈیا یونیورسٹی کا قیام پاکستانی طالب علموں کی بیٹھک 4 26-08-07 02:30 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:44 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger