|
یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں پشاور میں ریلی نکالی گئی

05-02-08, 09:18 AM
پشاور . . . یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں پشاور میں ریلی نکالی گئی اور مقبوضہ کشمیرکے عوام کی جدو جہدمیں ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔میلاد چوک پشاور سے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے نکالی گئی ریلی میں آزاد وجموں کشمیر مسلم کانفرنس سرحد کے عہدیداروں، سٹی ڈسٹرکٹ ناظم حاجی غلام علی اور عام شہریوں نے شرکت کی ۔ شرکا نے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے نعرے بازی کی۔ جس میں عالمی قوتوں سے یہمطالبہ کیا گیا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ ریلی اشرف روڈ سے ہوتے ہوئے ناز سینما روڈ پہنچی۔ جہاں سابق کشمیری وزیر کے گھر پر تقریب منعقد کی گئی ۔ اس موقع پر مقررین نے کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیریوں کی جدو جہدمیں پاکستانی عوام ان کے ساتھ ہیں ۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|