واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


یونیسکو کے لیے امریکی امداد بند

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-11-11, 10:50 PM   #1
یونیسکو کے لیے امریکی امداد بند
ھارون اعظم ھارون اعظم آن لائن ہے 01-11-11, 10:50 PM

فلسطین کو مکمل رکنیت دینے کی پاداش میں امریکہ نے اقوامِ متحدہ کے ثقافتی ادارے یونیسکو کی امداد روک دی ہے۔
امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے شدید مخالفت کے باوجود یونیسکو میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی درخواست اکثریتِ رائے سے منظور کی گئی۔

امریکہ کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ یونیسکو کو چھ کروڑ ڈالر کی رقم ادا کی جانی تھی جو اب نہیں دی جائے گی۔
یونیسکو کو اس کے سالانہ بجٹ کا بیس فیصد امریکہ کی جانب سے حاصل ہوتا تھا۔
فلسطین کی جانب سے ستمبر میں اقوامِ متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں مستقل رکنیت کے لیے کی گئی درخواست کے بعد یونیسکو یو این کا پہلا ادارہ ہے جس نے فلسطین کو رکنیت دی ہے۔
سنہ انیس سو نوے میں منظور کیے گئے ایک امریکی قانون کے مطابق اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن معاہدہ طے پانے سے قبل اگر یو این کا کوئی ادارہ فلسطین کو رکنیت دے گا تو امریکہ اس کی امداد بند کر دے گا۔
اقوامِ متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں فلسطین کی درخواست پر اگلے ماہ ووٹنگ کی جائے گی۔
امریکی سٹیٹ ڈپارٹنمٹ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے یونیسکو کے اقدام کو قابلِ مذمت اور قبل از وقت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’اس کے باوجود کہ امریکہ کی جانب سے ادارے کی امداد اب ممکن نہیں تاہم امریکہ ادارے کا رکن رہے گا۔‘
"اس کے باوجود کہ امریکہ کی جانب سے ادارے کی امداد اب ممکن نہیں تاہم امریکہ ادارے کا رکن رہے گا"

اس سے قبل فرانس میں اقوام ِمتحدہ کے ادارہ برائے تعلیم، سائنس اور ثقافت یعنی یونیسکو نے فلسطین کی جانب سے دائر کی جانے والی مکمل رکنیت کی درخواست کثرتِ رائے سے منظور کرلی۔
رائے شماری کے دوران فلسطین کے حق میں ایک سو سات اور مخالفت میں چودہ ووٹ آئے جبکہ برطانیہ سمیت باون ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے یونیسکو میں امریکہ کے مندوب ڈیوڈ کلون نے کہا کہ فلسطین کی رکنیت کا معاملہ ابھی ناپختہ ہے۔
’فلسطینی ریاست کی جانب جانے والا راستہ صرف ایک ہے اور وہ براہِ راست مذاکرات سے گزرتا ہے۔ اس کے لیے کوئی دوسرا راستہ اختیار نہیں کرنا چاہیے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ آج ہم نے جو دیکھا ہے اِس سے اُس عمل کو نقصان پہنچے گا۔ اس سے ہماری یونیسکو کی مدد کرنے کی صلاحیت بھی متاثر ہوگی، فلسطین کے اپنے کاز کی تشہیر کے دوسرے ذرائع بھی ہوسکتے تھے۔‘

بی بی سی اردو
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔

 
ھارون اعظم's Avatar
ھارون اعظم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 113
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (02-11-11), رضی (01-11-11)
پرانا 01-11-11, 11:20 PM   #2
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,539
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کیا کہتے ہیں ۔ طالبان کے بخار میں مبتلا لوگ اس بارے میں ۔
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (02-11-11), shafresha (02-11-11)
جواب

Tags
ہوتا, کوئی, کرتے, وقت, چاہیے۔, مکمل, منظور, ممکن, متاثر, مطابق, world, آج, امریکہ, اردو, بجٹ, جانے, جائے, حصہ, دیکھا, دے, درخواست, راستہ, سائنس, صلاحیت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
لوڈشیڈنگ سے تنگ بچے کیسے ہوم ورک مکمل کررہےہیں جاویداسد خبریں 6 20-07-10 08:41 AM
لوڈ شیڈنگ سے نجات ممکن ہے .... مگر کیسے .... ؟؟؟ ALI-OAD سیاست 1 03-03-10 01:06 AM
تتلی چیونٹی کو کیسے قابو کرتی ہے وجدان دلچسپ اور عجیب 3 26-02-09 08:54 AM
یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ طارق راحیل سیاست 0 31-12-08 09:23 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:44 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger