|
یونین کونسلوں میں محکمہ سالڈ ویسٹ کی تنظیم نو کا فیصلہ

14-04-08, 10:33 AM
یونین کونسلوں میں محکمہ سالڈ ویسٹ کی تنظیم نو کا فیصلہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ فیصل ٹاؤن نے صفائی ستھرائی کے انتظامات کو موثر بنانے کیلئے تمام یونین کونسلوں میں محکمہ سالڈ ویسٹ کی تنظیم نو کرنے کا اعلان کیا ہے گلبرگ ٹاؤن ناظم نے فیڈرل بی ایریا کے مختلف بلاکس میں صفائی کا جائزہ لیا تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل ٹاؤن میں صفائی و ستھرائی کے انتظامات کو موثر بنانے کیلئے تمام یونین کونسلوں میں محکمہ سالڈ ویسٹ کی تنظیم نو کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نگراں ناظم شاہ فیصل ٹاؤن کریم الدین نے ڈپٹی ٹاؤن آفیسر سالڈ ویسٹ کو ہدایت کی ہے کہ یونین کونسلوں میں ناظمین ، یونین کونسلوں اور کونسلرز کی باہمی مشاورت کے ذریعے و یونین کونسل کی سطح پر صفائی و ستھرائی کے انتظامات کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاؤن میونسپل آفیسر سید فصیل احمد بخاری، ٹاؤن آفیسر انفرااسٹرکچر عابد محمود، ڈپٹی ٹاؤن آفیسر سالڈ ویسٹ اسلم پرویز کے ہمراہ شاہ فیصل ٹاؤن میں صحت وصفائی کے انتظامات کے معائنے کے سلسلے میں ٹاؤن کی تمام یونین کونسلوں کے تفصیلی دورے پر کیا۔ گلبرگ ٹاؤن کے ناظم محمد کمال نے کہا ہے کہ صفائی ستھرائی کے امور میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ صفائی کے کاموں کو احسن انداز میں انجام دینا گلبرگ ٹاؤن کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے نائب ناظم سعید احمد صدیقی کے ہمراہ فیڈرل بی ایریا کے مختلف بلاکس میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ۔ اس موقع پر ڈپٹی ٹاؤن آفیسر سینی ٹیشن نے بتایا کہ عوامی شکایات پر غریب آباد بلاک 2 سے ڈھیروں ملبہ اٹھا کر علاقے کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے جبکہ موسیٰ کالونی سے کچرے کے ڈھیر صاف کر دیئے گئے ہیں اور شاہراہ پاکستان اور شاہراہ ولی اللہ پر سڑکوں کے کناروں سے مٹی صاف کرنے کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے۔ ٹاؤن کے ہر گھر کو نل کے ذریعے پانی پہنچانے کیلئے شب و روز کوشاں ہیں ان علاقوں تک پانی پہنچانا ہے جن علاقوں میں پانی کو عرصہ دراز ہو چکا ہے مگر فراہمی بحال نہیں ہوسکی عوام کو ٹینکر مافیا سے نجات دلائیں گے۔ یہ بات ناظم بلدیہ ٹاؤن کامران اختر نے یوسی 5 سیکٹر A-3 میں پینے کے پانی کی لائین تبدیل کرنے کے بعد کنکشن کرنے کے کام کا جائزہ لینے کے دوران کہی۔ نگراں ناظم ملیر ٹاؤن شرافت علی نے کہا ہے کہ ملیر ٹاؤن میں واقع سرکاری اسکولوں بالخصوص دیہی علاقوں کے اسکولوں میں تمام تر بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ بوائز سندھی پرائمری اسکول اور گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول گل رعنا آسو ولیج ملیر سٹی Uc7 کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ٹاؤن میونسپل آفیسر خورشید علی اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ٹاؤن ناظم اسامہ قادری نے کہا ہے کہ ”موسم بہار“ میں پارکوں، کھیل کے میدانوں، گرین بیلٹوں، فٹ پاتھوں اور اسکولوں میں ”ہیوی شجرکارٍی“ کر کے فضائی آلودگی کا خاتمہ کر دیا جائے۔ انہوں نے آج دفتر میں افسران سے میٹنگ کے دوران ڈی ٹی او (پارکس) سلمان شمشی کو خصوصی ہدایت دیتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم میں سرکاری اسکولوں کے بچوں کو بھی خصوصی طور پر شامل کیا جائے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|