واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


یوٹیلٹی سٹورز پر فروخت ہونے والی اشیاءمیں ملاوٹ کا انکشاف

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-08-11, 03:13 AM   #1
یوٹیلٹی سٹورز پر فروخت ہونے والی اشیاءمیں ملاوٹ کا انکشاف
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 07-08-11, 03:13 AM

اسلام آباد (این این آئی) یوٹیلیٹی اسٹورز پر فروخت کی جانے والی اشیا خوردو نوش میں ملاوٹ کا انکشاف ہوا ہے جبکہ سنیٹر الیاس بلور نے ثبوت کے طور پر میدا ملا بیسن قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے اجلاس میں پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی چائے میں چنے کے چھلکے شامل کئے جاتے ہیں، کسی سطح پر چیکنگ کا نظام موجود نہیں اور یہ کام یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کی ملی بھگت سے جاری ہے‘ یوٹیلیٹی اسٹور انتظامیہ نے اشیا کی خریداری سے پہلے ان کا لیب ٹیسٹ نہ کرانے کا اعتراف کیا ہے‘ سینٹ کی مجلس قائمہ برائے صنعت و پیداوار نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپویشن کو ہدایت کی ہے کہ خریدی جانے والی غذائی اشیاءکے مختلف مراحل پر ٹیسٹ کرائے جائیں اور معیار کی نگرانی کا جامع اور فول پروف نظام تشکیل دیا جائے تاکہ عوام کو صحت بخش اور معیاری اشیاءکی دستیابی یقینی بنائی جا سکے جبکہ وزارت خزانہ کو سفارش کی گئی کہ ملک کے تمام حصوں میں یونین کونسل کی سطح پر نیشنل بنک کی شاخوں کے قیام کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ مجلس قائمہ کا اجلاس ہفتہ کو یہاں چیئرمین سینیٹر اسحق ڈار کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا جس میں ارکان سینیٹرز اسلام الدین شیخ، عبدالحسیب خان، احمد علی، الیاس احمد بلور اور میر حاصل خان بزنجو کے علاوہ سیکرٹری عزیز احمد بلور، منیجنگ ڈائریکٹر واٹر سیکٹر یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ عزیز بلور نے کمیٹی کا بتایا کہ اس وقت ملک بھر میں 5700 یوٹیلیٹی سٹور قائم ہیں جبکہ دو ہزار نئے سٹور کھولنے کا منصوبہ ہے ہر یونین کونسل میں ایک سٹور کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رمضان المبارک کے دوران حکومت کی جانب سے دو ارب روپے سبسڈی دی جا رہی ہے اور اس کے تحت عوام کو 16 اشیاءرعائتی نرخوں پر فراہم کی جا رہی ہیں جن میں آٹا، کھجور، دالیں، چنے اور دیگر اہم غذائی اشیاءشامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آٹے سمیت مختلف چیزوں کی قیمتوں کو ملک بھر میں یکساں رکھنے کیلئے 50 کروڑ روپے اضافی سبسڈی مانگی تھی تاہم وہ نہیں ملی اس لئے مختلف علاقوں میں آٹے کی مارکیٹ کی قیمت کو مد نظر رکھتے ہوئے رعائتی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,232 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 131
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (07-08-11), عبدالقدوس (07-08-11)
پرانا 07-08-11, 05:23 AM   #2
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,132
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,593 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

خالص کب آئ جو اب ملاوٹ‌ہو گی ۔
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, فروخت, کرتے, گئی, پہلے, وقت, نظر, ملک, منصوبہ, این, المبارک, انتظامیہ, احمد, اسلام, ثبوت, جانے, جائیں, جائے, رمضان, طور, عوام, عزیز, صنعت, صحت, صدارت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی قیمت میں 5 روپے کمی کا اعلان گلاب خان خبریں 0 05-02-11 06:52 AM
یوٹیلیٹی سٹورز پر کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 8 روپے کلو اضافہ گلاب خان خبریں 0 26-11-10 03:35 AM
یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی آٹا مہنگا؟؟؟ میاں شاہد دلچسپ اور عجیب 2 06-05-08 08:50 AM
کرپشن کیس: 26/سال سے قید یوٹیلٹی اسٹور انچارج کو رہا کرنیکا حکم عبدالقدوس خبریں 0 18-04-08 07:57 AM
یوٹیلٹی سٹورز محمدعدنان عمومی بحث 1 17-12-07 11:25 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:45 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger