واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


یو ایس ایڈ، امریکی تعاون کے منصوبوں کی تقریبات میں امریکی جھنڈا لہرانے پر پابندی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-10-11, 03:54 AM   #1
یو ایس ایڈ، امریکی تعاون کے منصوبوں کی تقریبات میں امریکی جھنڈا لہرانے پر پابندی
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 02-10-11, 03:54 AM

اسلام آباد (طاہر خلیل) پاک امریکا تعلقات میں حالیہ تناؤ کے بعد یو ایس ایڈ اور امریکی تعاون سے چلنے والے منصوبوں کی عوامی سرکاری تقریبات میں امریکی جھنڈا لہرانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اسلام آباد میں ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی تحریری ہدایات جاری نہیں کی گئیں۔ تاہم سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے سربراہوں کو زبانی طور پر متعلقہ حکام کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ یو ایس ایڈ اور امریکی تعاون سے چلنے والے منصوبوں کی تقریبات منعقد نہ کی جائیں۔ تاہم اگر ایسی تقریبات کا انعقاد ضروری ہو تو اس میں امریکی جھنڈا نظر نہیں آنا چاہئے۔ اس وقت یو ایس ایڈ کے زیراہتمام ملک میں جمہوریت کے استحکام، انتخابی اصلاحات، سیکورٹی اداروں کی استعدادی صلاحیت میں اضافے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوامی شعور بلند کرنے سمیت حالیہ سیلاب زدگان اور 2005ء کے زلزلہ زدگان کی بحالی کے کئی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔ سرکاری اداروں کے سربراہوں سے کہا گیا ہے کہ امریکی تعاون سے چلنے والے منصوبوں کی تشہیر بھی نہ کی جائے اور ان منصوبوں کی تقریبات کے انعقاد سے گریز کیا جائے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ حالیہ دنوں میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے منعقدہ ایک ایسی ہی تقریب کے پروگرام میں ردوبدل کررہے ہیں اس تقریب میں وزیراعظم بطور مہمان خصوصی جانیوالے تھے۔ وزیراعظم اب اس میں شریک نہیں ہونگے۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,232 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 109
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
مہتاب (02-10-11), عبدالقدوس (02-10-11)
جواب

Tags
ہے۔, کوئی, گئی, پاک, پروگرام, یو, وقت, وزیراعظم, نظر, ملک, اداروں, اسلام, تحریری, جائے, جاری, حکومت, خلیل, خلاف, خصوصی, زلزلہ, ضروری, طور, عوامی, عائد, صلاحیت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ریمنڈ ڈیوس کیس کے بعد پاکستان آنے والے سیاحوں کی تعداد میں نمایاں کمی ہوئی گلاب خان خبریں 6 17-03-11 05:22 AM
یو ایس ایڈ، مال غنیمت یا دوستوں کے لئے مالی فائدے کی کوشش گلاب خان خبریں 0 16-08-10 03:37 AM
جیو کی بند ش کیخلاف مظاہر ے،فیصل آباد اور کوئٹہ میں صحافیوں پر پولیس کا تشدد،متعدد زخمی در جنوں کی گرفتاری و رہائی عبدالقدوس خبریں 0 22-11-07 09:42 AM
صدر کی اہلیت کا کیس جلد نمٹانے کا فیصلہ، ججوں کی تعداد پوری کرنے میں دشواری عبدالقدوس خبریں 0 08-11-07 03:23 PM
جیو، اے آر وائی اور آج، یو ٹیوب پر عبدالقدوس عمومی بحث 3 29-07-07 04:30 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:45 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger