واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


یو ٹیوب میں رکاوٹ کیسے ڈالی گئی؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-03-08, 12:01 PM   #1
یو ٹیوب میں رکاوٹ کیسے ڈالی گئی؟
فرحان دانش فرحان دانش آف لائن ہے 01-03-08, 12:01 PM

پاکستان نے اس دعوے کو مسترد کیا ہے کہ وہ معاوضے کے بغیر ویڈیو کے ٹکڑے دکھانے والی ویب سائٹ، یو ٹیوب کی عالمی بندش کا ذمہ دار تھا۔

یو ٹویب تک رسائی اس وقت ناممکن ہو گئی تھی جب پاکستان نے اپنی حدود میں یو ٹیوب پر مبینہ طور پر موجود اس مواد تک رسائی کو روکنے کی کوشش کی جو اس کے مطابق ’توہین آمیز‘ تھا۔


تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سائٹ تک رسائی میں رکاوٹ اس ہارڈ وئر کے ذریعے ڈالنے کی کوشش کی گئی جس کے ذریعے سائٹ تک رسائی کا رخ مؤثر طور پر تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

لیکن پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ کہیں اور کی جانے والی ’گڑ بڑ‘ کے نتیجے میں پیدا ہوا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی، پی ٹی اے کے سربراہ شہزادہ عالم ملک نے خبر رساں ادارے اے پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہم ہیکر نہیں ہیں۔ ہم ایسا کیوں کریں گے‘۔

مذکورہ ویب سائٹ کو بلاک کرنے کے احکامات گزشتہ ہفتے پی ٹی اے کے پشاور آفس سے جاری کیے گئے تھے تا کہ وہ ویڈیو نہ دیکھی جا سکے جو حکومت پاکستان کے خیال میں انتہائی ’توہین آمیز‘ مواد پر مبنی تھی۔

نیٹ پر ہونے والی کارروائیوں کی نگرانی کرنے والے ادارے رینیسیس کے مطابق یو ٹیوب تک رسایی میں گڑبڑ اس وقت ہوئی جب پاکستان ٹیلی کام نے یہ کوشش کی کہ ایک ویڈیو دیکھی نہ جا سکے۔

بنیادی طور پر پاکستان ٹیلی کام نے یو ٹیوب کی طرف سے دیے گئے کچھ نیٹ ایڈریس حاصل کر لیے لیکن ان پتوں کے لیے جو راستہ تجویز کیا گیا وہ عام طور پر ٹریفک کی رسائی کو ممکن بنانے ہارڈ وئرز اور روٹرز کے ذریعے حاصل کی جا سکنے والی رفتار سے زیادہ تیزتر تھا۔

پاکستان ٹیلی کام نے نے پتے کی اس تبدیلی سے ان روٹرز کو بھی آگاہ کر دیا جو اس کے ایک شریک پی سی سی ڈبلیو کے استعمال میں تھے۔

روٹرز ہر وقت جلد از جلد رسائی کے لیے تیز ترین طریقے کی تلاش میں رہتے ہیں جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ پی ٹی اے کے متعین کردہ راستے کی خبر بہت سے دوسرے روٹرز تک بھی پھیلنے لگی۔

اگرچہ پاکستان یو ٹیوب کے کچھ پتوں تک رسائی کو روکنا چاہ رہا تھا لیکن اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ یو ٹیوب تک رسائی حاصل کرنے والوں کی اکثریت آخرِ کار ایسی جگہ پہنچنے لگے جہاں کچھ بھی نہیں تھا۔

رینیسیس کے مارٹن براؤن نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ ’ اگرچہ یہ طے کرنا انتہائی دشوار ہے کہ در حقیقت اس ہائی جیکنگ کے نتیجے میں نیٹ کا کتنا نظام متاثر ہوا لیکن ایک اندازے کے مطابق دو تہائی سے کچھ زیادہ حصہ ضرور متاثر ہوا

یہ مسئلہ اتوار کو کوئی دو گھنیٹے تک جاری رہا اور اس کے بعد اس پر قابو پا لیا گیا۔ لیکن پاکستان میں یو ٹیوب تک رسائی منگل کو اس وقت ممکن ہو سکی جب مبینہ توہین آمیز ویڈیو ہٹا دی گئی۔
__________________
http://farhandanish.blogspot.com
http://farhandanish.tk

 
فرحان دانش's Avatar
فرحان دانش
Senior Member
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,784
شکریہ: 2,665
1,640 مراسلہ میں 3,770 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 584
Reply With Quote
پرانا 02-03-08, 07:00 AM   #2
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,187
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: یو ٹیوب میں رکاوٹ کیسے ڈالی گئی؟

بہت اچھا کیا پاکستان نے میرے خیال سے
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 13-03-08, 10:29 AM   #3
Senior Member
 
فرحان دانش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,784
کمائي: 41,195
شکریہ: 2,665
1,640 مراسلہ میں 3,770 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: یو ٹیوب میں رکاوٹ کیسے ڈالی گئی؟

جی ہاں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔
فرحان دانش آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 17-03-08, 04:34 AM   #4
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مراسلات: 1
کمائي: 7
شکریہ: 2
0 مراسلہ میں 0 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: یو ٹیوب میں رکاوٹ کیسے ڈالی گئی؟

اس کو بند ھی چ جانا چاھیے کیوں کھ اس پر بھت ھی بیہودہ قسم کی وڈیو دکہائ جاتی ہیں
طا ھر مسعود آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 20-03-08, 06:29 AM   #5
Senior Member
 
فرحان دانش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,784
کمائي: 41,195
شکریہ: 2,665
1,640 مراسلہ میں 3,770 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: یو ٹیوب میں رکاوٹ کیسے ڈالی گئی؟

جی ہاں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فرحان دانش آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, ٹریفک, پاکستان, یو ٹیوب, ویب, تلاش, جلد, خبر, رفتار, راستہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
یو ٹیوب subscribe سے کمائی؟ نورالدین SEO and Marketing 12 09-11-10 01:30 PM
سانحہ سیالکوٹ میں ریسکیو کا عملہ ملوث ہے: تفتیشی ٹیم جاویداسد خبریں 0 26-08-10 05:53 PM
یو ٹیوب پاکستان میں بند زبیر کمپیوٹر کی باتیں 13 16-04-10 11:31 PM
یو ٹیوب سے ویڈ یو کیسے ڈاون لوڈ کریں aazamiqbal Ask Experts ماہرین کی رائے 22 01-05-08 03:46 PM
یو ٹیوب میں رکاوٹ کیسے ڈالی گئی؟ شازل کمپیوٹر کی باتیں 5 27-03-08 06:02 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:45 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger