|
یہودیوں کی توہین ، اوباما کو بھی جوتے

13-10-10, 11:21 PM
2010 : اکتوبر-12
تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلیوں نے تل ابیب میں واقع امریکی سفارت خانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں امریکی صدر بارک اوباما کی تصویر پر جوتے اور انڈے برسائے گئے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ امریکی صدر کی فلسطین نواز پالیسیوں کے خلاف سفارت خانے کے باہر جمع ہوئے ہیں۔ اُنہوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ اور ایران کے صدور کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے صدر اوباما کی ایک تصویر پر جوتے اور انڈے بھی برسائے۔ جیونیوز کے مطابق تصویر میں صدر اوباما جوتے میز پر رکھے ٹیلی فون پر بات کررہے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جون 2009 ءمیں صدر اوباما کی اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگوکے دوران لی گئی یہ تصویر اسرائیلی وزیر اعظم اور عوام کی توہین ہے۔
__________________
جاویداسد
|
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|