واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


:::‌کراچی2007: ء میں اغوا کی 73وارداتیں،62 مغویوں کو بازیاب کرایا گیا:::

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-01-08, 10:45 AM   #1
:::‌کراچی2007: ء میں اغوا کی 73وارداتیں،62 مغویوں کو بازیاب کرایا گیا:::
ابو کاشان ابو کاشان آف لائن ہے 02-01-08, 10:45 AM

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں 2007ء میں اغوا برائے تاوان کے 91 مقدمات درج کئے گئے جس میں 73 افراد کو اغوا کیا گیا جس میں با اثر شخصیات کے اسکول کے بچے بھی شامل تھے ۔ اینٹی وائینلٹ کرائم یونٹ نے 62 مغویوں کو بازیاب کرالیا جبکہ ایک مغوی کے بارے میں ابھی تک کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے ۔ 26 مغوی تاوان ادا کر کے رہا ہوئے ۔ 36 مغویوں کو بغیر تاوان کے اے وی سی سی نے بازیاب کرایا۔ اس دوران دس اغوا کرنے والے ملزمان مقابلے میں ہلاک ہوئے جبکہ 119 اغوا برائے تاوان کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ شہر میں اغوا برائے تاوان کے 30 ملزمان ایسے ہیں جنہیں گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے مختلف گینگ بنائے ہوئے تھے اور 27 ملزمان ایسے اے وی سی سی نے گرفتار کئے جنہوں نے از خود تین چار لوگوں کو ملا کر گروہ بنایا اور انہوں نے پڑوسی کے بچے یا فیکٹری کے مالک اس کے بیٹے کو اغوا کیا، بعدازاں اس سے تاوان وصول کرنے کی کوشش کی تو اے وی سی سی کی ٹیم نے انہیں تاوان وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ اے وی سی سی کی ٹیم نے اغوا برائے تاوان کے سب سے بڑے ملزم معشوق بروہی کو دیگر اداروں کے ہمراہ مل کر ہلاک کیا جبکہ دوسرے خطرناک ملزم سلطان زیب کو کورنگی انڈسٹریل ایریا سے اغوا کیا۔ یہ ملزمان اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مل کر صنعتکاروں کے بچوں کو اسکولوں کے قریب سے اغوا کرتے تھے بعدازاں ان سے بھاری تاوان وصول کرتے تھے جبکہ دوسرا خطرناک ملزم میاں بخش کھوسو کو کشمور سے گرفتار کیا اور ایک ملزم قاری یاسین کو کراچی سے گرفتار کیا جبکہ مجید اسپیڈ کو لیاری میں اس کے ساتھیوں نے ہلاک کیا۔ اے وی سی سی کے ایس ایس پی فاروق اعوان کے مطابق اغوا برائے تاوان کے 70فیصد کیسز کو حل کرلیا گیا ہے اور خطرناک ملزم معشوق بروہی کے سر کی قیمت 25لاکھ روپے تھی۔

ابو کاشان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مقام: Karachi -Pakistan
مراسلات: 591
شکریہ: 100
112 مراسلہ میں 246 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 243
Reply With Quote
جواب

Tags
‌کراچی, کراچی, مجید, معلوم, اغوا, بچوں, حل, شہر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مشرف کے برطانیہ میں قیام پر تشویش کا معاملہ زیرغورہے،برطانوی حکومت ھارون اعظم خبریں 0 04-12-09 02:20 PM
ایران میں اغوا اور زیادتی کرنے کی سزا مسافر عمومی بحث 38 31-08-09 11:51 AM
آٹے کے بحران پر غور کیلئے نگراں وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس ابن ضیاء خبریں 0 07-01-08 03:26 PM
انڈین لیگ سے معاہدہ علی الاعلان کروں گا،انضمام الحق ،ابھی معاملات زیر غور ہیں خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 17-08-07 09:45 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:07 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger