واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


:::‌ ویزا قانون میں تبدیلیوں کااعلان،6 کے بجائے 3 ماہ کا ویز ا ملے گا :::

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-12-07, 11:02 AM   #1
:::‌ ویزا قانون میں تبدیلیوں کااعلان،6 کے بجائے 3 ماہ کا ویز ا ملے گا :::
ابو کاشان ابو کاشان آف لائن ہے 19-12-07, 11:02 AM

لندن(سٹاف رپورٹر) ہوم آفس نے ویزا کے قانون میں تبدیلیوں کا اعلان کردیاہے اور آئندہ یورپی یونین سے باہر کے ملکوں کے سیاحوں اور رشتہ داروں سے ملنے کے لیے آنے والوں کو چھ ماہ کی بجائے تین ماہ کا ویزا دیاجائے گا، ہوم آفس برطانیہ بھی ان خاندانوں سے جو رشتہ داروں کو سپانسر کریں گے ایک ہزار پونڈ تک کی گارنٹی بھی طلب کرے گا جو اس بات کی ضمانت ہے کہ متعلقہ شخص ویزا کی معیاد ختم ہونے پر واپس چلاجائے گا، اور جو افراد واپس نہیں جائیں گے بانڈ ضبط کرلیاجائے گا حکومت چاہتی ہے کہ ویزا حاصل کرنے والے ضوابط کی پابندی کریں اور اوور ٹیسنگ یا وزیٹر کے غیر قانونی تارکین وطن بننے کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جاسکے، ان تبدیلیوں کا اعلان ایک مشاورتی دستاویز میں شامل ہے ، جو گذشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں جاری کی گئی، حکومت اولمپکس2021ء یا اسی طرح کے دوسرے مقابلوں کے لیے سپیشل ویزا بھی شروع کررہی ہے جو صرف ایک ہی مقابلہ کے لیے ہوگا، جبکہ مخصوص بزنس ویزا بھی متعارف کیاجاسکتاہے، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیگریشن کے وزیر لیام بائرین نے کہاکہ حکومت چاہتی ہے کہ سسٹم محفوظ ہو اور یہ تھی کی جائے کہ یوکے سیاحوں کے لیے مقبول منزل ہے، حکومت پہلے ہی وزیٹرز کے لیے فنگر پرنٹ اور بائیو میٹرک تفصیلات جمع کر رہی ہے اور اب تک ایک ملین فنگر پرنٹ بیرون ملک جمع کیے گئے ہیں، بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں نے 15.4 بلین پونڈ کی رقم خرچ کی اور ٹورازم انڈسٹری میں اب 1.4 ملین افراد کام کرتے ہیں لیام بائرین نے کہاکہ اب تک 120 ممالک میں ویزا کی درخواست دینے والوں کو فنگر پرنٹ دینا پڑتے ہیں، بائیو میٹرک پڑتال سے10 ہزار افراد کی نشاندہی ہوچکی ہے،جنہوں نے امیگریشن یا سیاسی پناہ کے درخواستیں دی تھیں، 2008 سے پوری دنیا میں وزیٹرز کے فنگر پرنٹ لیے جائیں گے لیکن جوائنٹ کونسل فار دی ویلفیئر آف امیگرنٹس نے ان تجاویز پر تنقید کی ہے اور کہاکہ اس سے برصغیر پاک بھارت اور افریقہ کے لوگوں کے ساتھ امتیاز برتا جائے گا، اس سے غریب خاندانوں کے لیے بھی مشکلات پیدا ہوں گی، ہوم افیئرز کی سیلیکٹ کمیٹی کے چیئرمین کیتھ واز نے کہاکہ کیش گارنٹی قابل قبول ہے، لیکن اصل مسئلہ ثقافتی ہے اور وہ یہ کہ وزیٹر محض شادیوں کی تقریبات کے لیے نہیں آتے، مثلاً ان کے لیسٹر کے حلقے میں شادی کے لیے صرف ایک شخص نہیں بلکہ درجنوں آتے ہیں اور ایک ہزار پونڈ فی کس ضمانت بھاری رقم بن جاتی ہے، وہ اصول کے خلاف نہیں لیکن اس سے پیدا ہونے والی مشکلات زیر غور لانے کی ضرورت ہے۔

ابو کاشان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مقام: Karachi -Pakistan
مراسلات: 591
شکریہ: 100
112 مراسلہ میں 246 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 244
Reply With Quote
ابو کاشان کا شکریہ ادا کیا گیا
وجدان (19-12-07)
جواب

Tags
پاک, وزیر, لندن, مقابلہ, متعارف, خلاف, درخواست, سٹاف, شخص, ضوابط, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
صدر زرداری کی خواہش پر امریکیوں کےلئے ویزا پالیسی میں چھوٹ گلاب خان خبریں 1 14-11-10 05:47 AM
بھارت کے بم کو ہندو بم اور اسرائیل کے بم کو جیوش بم کیوں نہیں کہا جاتا :پرویز مشرف جاویداسد خبریں 4 12-11-10 05:12 PM
پرویز مشرف کی کتاب کوڑیوں کے مول بکنے لگی ،کوئی خریدنے پر تیار نہیں عبیداللہ عبید خبریں 7 26-02-09 06:11 PM
بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا شیخ ہمدان سیاست 1 19-01-08 08:45 PM
میں،پرویز مشرف اور شوکت عزیز نشانہ بنے،شجاعت ،پرویز الٰہی اور اعجاز الحق پر حملے کیوں نہیں ہوئے،بینظیر خرم شہزاد خرم خبریں 0 26-10-07 10:55 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:09 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger