واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


:::‌ ڈیرہ بگٹی:3 گیس لائنیں اڑا دی گئیں،سیکورٹی فورسز نے7 افراد کو ہلاک کردیا،بی ایل اے کا دعویٰ :::

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات درجہ بندی: موضوع  کی درجہ بندی:  1 ووٹ 5.00 اوسط ظاہری انداز
پرانا 23-12-07, 10:58 PM   #1
:::‌ ڈیرہ بگٹی:3 گیس لائنیں اڑا دی گئیں،سیکورٹی فورسز نے7 افراد کو ہلاک کردیا،بی ایل اے کا دعویٰ :::
ابو کاشان ابو کاشان آف لائن ہے 23-12-07, 10:58 PM
درجہ بندی: (1 votes - 5.00 average)

کوئٹہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں تین گیس لائنوں کو دھماکوں سے اڑا دیا گیا ہے جبکہ سوئی میں ایسی ایک کوشش ناکام بنا دی گئی۔ بلوچ لبریشن آرمی نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے چھاپے مار کر کئی افراد کو گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب بلوچ لبریشن آرمی نے کوہلو اور ڈیرہ بگٹی کے گاؤں لنڈی میں مری قبیلے کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک بچے اور دو خواتین سمیت 7 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ دعوے کے مطابق ساتوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ سرکاری سطح پر ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقہ ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد نے تین گیس پائپ لائنوں کو دھماکوں سے اڑا دیا ۔کے مطابق نامعلوم افراد نے پیر کوہ سے سوئی جانے والی چھبیس انچ قطر کی پائپ لائن، زین کوہ سے سوئی جانے والی چوبیس انچ قطر کی پائپ لائن اور سوئی میں ایک چھوٹی پائپ لائن کو دھماکوں سے اڑا دیا ہے جس سے گیس کی ترسیل مقامی سطح پر متاثر ہوئی ہے۔ پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ سوئی میں ایک گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ پولیس کے مطابق ایک مشتبہ شخص نے گیس پائپ لائن کے ساتھ دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا جسے ناکارہ کردیا گیا ہے۔ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ پولیس نے ڈیرہ بگٹی میں بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کی ہیں۔ دریں اثنا اپنے آپ کو کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے سرباز بلوچ نامی شخص نے ٹیلیفون پر ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اس کے علاوہ کوہلو اور ڈیرہ بگٹی کے گاؤں لنڈی میں سیکورٹی فورسز نے ایک کارروائی کی ہے جس میں مقامی لوگوں کے مطابق ایک بچہ اور دو خواتین سمیت 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ بی ایل اے کے مطابق دو روز قبل علاقے میں ق لیگ کے امیدوار کے رشتہ داروں پر حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے مری قبیلے کے علاقے میں کارروائی کی ہے اور ایک ہی گھرانے کے سات افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ سرکاری سطح پر ا س واقعہ کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ مری اتحاد کے ترجمان نے اس واقعے کی مذمت کی ہے اور کہا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں بلوچوں نے عید انتہائی سادگی سے منائی ہے اور عید کی نماز کے بعد بالاچ مری کے لیے دعا کی گئی ۔

ابو کاشان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مقام: Karachi -Pakistan
مراسلات: 591
شکریہ: 100
112 مراسلہ میں 246 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 297
Reply With Quote
جواب

Tags
کوئٹہ, پولیس, نماز, خواتین, دھماکہ, دعا, شخص, عید


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ہنگو: سیکورٹی فورسز کا زرگری اور گلستان پر کنٹرول، لڑائی میں 10 جنگجو ہلاک عبدالقدوس خبریں 0 19-07-08 09:46 AM
چاڈ میں سیکیورٹی فورسز کا 162 باغیوں کوہلاک کرنے کا دعویٰ عبدالقدوس خبریں 0 19-06-08 06:29 PM
ڈیرہ بگٹی:سیکورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی،2اہلکار جاں بحق عبدالقدوس خبریں 0 18-04-08 07:41 AM
پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم اور وزراء کے خلاف جمع کرائے جانے والے ریفرینسز اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیئے عبدالقدوس سیاست 0 05-11-07 09:07 AM
کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں سیکورٹی فورسز کی چوکیوں پر راکٹ حملے عبدالقدوس خبریں 0 27-10-07 10:14 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:09 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger