واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


’آرمی ایکٹ کے تحت زیرِ حراست ملزم ہلاک‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-01-12, 02:39 AM   #1
’آرمی ایکٹ کے تحت زیرِ حراست ملزم ہلاک‘
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 24-01-12, 02:39 AM

پاکستان کی بری فوج کے صدر دفتر پر حملے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ایک اور ملزم پراسرار حالات میں انتقال کر گیا ہے۔

عبدالصبور کے بارے میں پاکستان کے انٹیلیجنس اداروں کے وکیل راجہ ارشاد نے گزشتہ سال سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ وہ فوجی قانون کے تحت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حراست میں ہے۔

عبدالصبور کی لاش جمعہ کے روز پشاور میں ایک ایمبولینس سے برآمد ہوئی۔

وہ ان گیارہ ’لاپتہ‘ افراد میں شامل تھے جن کے بارے میں سپریم کورٹ کو بتایا گیا تھا کہ یہ تمام افراد آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی کے باعث ’قانونی حراست‘ میں ہیں۔

سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ عبدالصبور پشاور کے ایک ہسپتال میں زیرِ علاج تھا اور اس کی ہلاکت تپ دق کے باعث ہوئی ہے۔ سرکاری ذرائع اس ہلاکت کو قدرتی موت قرار دے رہے ہیں۔

پچھلے ایک سال کے دوران ان گیارہ میں سے چار افراد کی لاشیں اسی طرح کے پراسرار حالات میں برآمد ہو چکی ہیں۔

محمد عامر کی لاش پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال سے پندرہ اگست کو برآمد ہوئی جبکہ تحسین اللہ کی لاش گیارہ دسمبر اور سید العرب اٹھارہ دسمبر کو اسی ہسپتال میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

عبدالصبور کی نماز جنازہ سنیچر کی صبح ضلع کوہاٹ میں واقع ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی گئی۔

ان کے وکیل طارق اسد نے بی بی سی کو بتایا کہ جمعہ کے روز عبدالصبور کے لواحقین کو موبائل فون کے ذریعے اطلاع دی گئی کہ ان کی لاش سڑک پر کھڑی ایمبولینس میں رکھی ہوئی ہے۔

وکیل کے مطابق عبدالصبور کے جسم پر تشدد کے واضح نشان ہیں اور ان کے اہل خانہ کو ان کی بیماری یا زیرِ علاج ہونے کی اطلاع فراہم نہیں کی گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ عبدالصبور کے اہلخانہ کو لاش کا پوسٹ مارٹم کروانے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔

اس سے پہلے برآمد ہونے والی لاشوں میں سے بھی کسی کا پوسٹ مارٹم کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی اس کے باوجود کہ ان تینوں افراد کی لاشیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں پائی گئی تھی۔

طارق اسد نے کہا کہ آزاد عدلیہ کی موجودگی میں ہونے والے یہ زیرحراست قتل عدلیہ اور قانون کی حکمرانی کے منہ پر طمانچہ ہیں۔



’آرمی ایکٹ کے تحت زیرِ حراست ملزم ہلاک‘
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,516
شکریہ: 1,554
2,982 مراسلہ میں 8,241 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 39
Reply With Quote
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
افواج کی زیر حراست شدت پسندوں کے ٹرائل کیلئے نیا قانون لایا جائیگا زبیرافتحار خبریں 1 27-07-11 10:20 PM
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن 3 اگست کو پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ کریگی Real_Light خبریں 0 26-07-08 01:37 PM
محمد آصف دبئی میں زیرِ حراست محمدعدنان کرکٹ 1 05-06-08 10:46 PM
آزاد خیال ادبی فورم کے زیراہتمام ادبی نشست عبدالقدوس فلمی دنیا 1 21-05-08 05:36 PM
امریکا:زیر حراست ملزمان پر پرتشدد طریقوں کے استعمال پر پابندی کا بل منظور وھاب خان خبریں 0 14-12-07 11:56 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:09 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger