واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


’اغوا کا مقدمہ قائم ہو سکتا ہے‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-09-07, 03:53 PM   #1
’اغوا کا مقدمہ قائم ہو سکتا ہے‘
چاچا کمال چاچا کمال آف لائن ہے 11-09-07, 03:53 PM

سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے سابق ججوں نے معزول وزیرِاعظم نواز شریف کو ملک بدر کیے جانے کو عدالتِ عظمٰی کے فیصلے کی توہین قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ اقدام اغوا کے زمرے میں آتا ہے اور اس پر اغوا کا مقدمہ قائم ہو سکتا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس وجہیہ الدین احمد نے کہا ہے کہ یہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے اور توہینِ عدالت ہے۔ ’میں سمجھتا ہوں کہ یہ اغوا کا کیس ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ بارہ اکتوبر انیس سو ننانوے کے واقعہ میں جہاز کو جہاں اترنا تھا وہیں اتر گیا لیکن اس کو موڑنے کی کوشش کی گئی تھی جس پر کیس بنا اور نواز شریف کو اس میں عمر قید کی سزا ہوئی ’لیکن میں سمجھتا ہوں کہ حالیہ واقعہ اس سے بھی بدتر ہے اور اس سے پہلے جو شہباز شریف صاحب کے ساتھ ہوا تھا وہ بھی اسی قسم کی بات تھی۔ یہ تو وقت کی بات ہے کہ کس کے ساتھ کس قسم کی جوابدہی ہو‘۔

معزول وزیرِاعظم نواز شریف کو جبراً واپس بھیجے جانے پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانونی پوزیشن بالکل واضح ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں ان کو آنے کی اجازت دی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کے کسی بھی شہری کو ملک بدر نہیں کیا جاسکتا اور ایک شہری کو آئین کی شق پندرہ کے تحت اجازت دیتا ہے کہ شہری ملک میں ایک جگہ سے دوسری جگہ کسی بھی رکاوٹ کے بغیر جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے حکومت کو ہدایات بھی دیں ہیں کہ ان کے یہاں پہنچنے کے بعد رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں۔ ’اسی وجہ سے وہ (نواز شریف) آئے تھے اور ان کو وہیں ایئرپورٹ سے واپس کر دینا، میں سمجھتا ہوں قانون کے خلاف ہے اور آئین کے بھی خلاف ہے۔ اس میں عدالت کے فیصلے کی توہین ہوئی ہے اور اس کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے‘۔

سجاد علی شاہ نے کہا کہ ’وہ جب ائرپورٹ پہنچ گئے تھے تو زبردستی کس نے ان کو بھیجا ہے۔ وہ پاکستانی شہری ہیں۔ ابھی تو ہمیں حقائق کا بھی پتہ نہیں ہے کہ ان کو واپس جدہ کیوں بھیج دیا گیا ہے، اغوا کا مقدمہ بھی ہوسکتا ہے۔‘
سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ناصر اسلم زاہد نے کہا ہے کہ وہ معاہدے کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے، لیکن ملکی اور عالمی قانون اور آئین میں صورتِ حال بالکل واضح ہے اور یہی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل پندرہ کے تحت ایک شہری کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے ملک واپس آئے اور جہاں چاہے رہے۔

انہوں نے کہا کہ بے تحاشہ غیر قانونی تارکینِ وطن کو واپس پاکستان کیوں بھیجا جاتا ہے ’اس لیے کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ قانونی طور پر جو ہمارے شہری ہیں ان کو اپنے یہاں قبول کریں اور اس پر کوئی پابندی بھی نہیں لگائی جاسکتی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی شخص کو سزا ہو جائے اور وہ لکھ کر دے دے کہ اس کی سزا معاف کر دی جائے تو وہ ملک سے باہر چلا جائے گا اور پھر کبھی لوٹ کر نہیں آئے گا اور قسم بھی اٹھا لے لیکن اس کے باوجود کوئی اس سے یہ حق نہیں چھین سکتا۔

انہوں نے بتایا کہ ’یہ پوزیشن بالکل واضح ہے اور اس وقت جو بیانات آ رہے ہیں کہ اجازت صرف آنے کی ملی تھی اور ڈی پورٹ کرنے پر کوئی پابندی نہیں تھی، یہ تو میرے خیال میں بالکل بچوں جیسی باتیں کر رہے ہیں‘۔

ریٹائر جسٹس ناصر اسلم زاہد نے حکومت کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ کی طرف جانے والے راستوں کی بندش کے حوالے سے کہا کہ کراچی میں سندھ ہائی کورٹ میں بارہ مئی سے متعلق پیر کو مقدمہ کی سماعت نہیں ہو سکی۔ انتظامیہ اور پولیس کو لوگوں کو روکنا چاہیے تھا اور پوچھنا چاہیے تھا کہ آپ کورٹ کیسے جا رہے ہیں۔ ’کورٹ میں تو جانے کی اجازت مل گئی لیکن ایئرپورٹ پر لیڈر کے استقبال کے لیے اجازت نہیں دے گئی۔‘

انہوں نے کہا کہ حکومت یا انتظامیہ راستے بند کر سکتی ہے بشرط یہ کہ کوئی ہنگامہ آرائی اور لوگوں کی جان و مال کا خطرہ ہو، لیکن پھر کورٹ میں یہ ثابت کرنا ہوگا کہ حالات ایسے تھے کہ اس اقدام کے سوا کوئی چارہ نہ تھا۔
بی بی سی

 
چاچا کمال's Avatar
چاچا کمال
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 347
Reply With Quote
جواب

Tags
ہنگامہ, کورٹ, کراچی, پولیس, پاکستان, پاکستانی, ڈی پورٹ, قید, نواز شریف, انتظامیہ, اسلام, اغوا, بچوں, خلاف, سپریم, شخص, علی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سلسلہ پیار کا آغوش دَر آغوش بھی ہے عدنان دانی شعر و شاعری 1 16-06-11 03:27 PM
?اس پر غور كرو گلاب خان نماز 0 20-12-10 05:03 AM
علامہ اقبال کا ایک قابل غور شعر محمدخلیل اسلامی عقیدہ 13 16-12-10 10:29 AM
اغوا ـــــــــ!!! فیصل ناصر قہقہے ہی قہقے 1 07-12-08 07:50 PM
حس تخلیق کی حکمت پہ ذرا غور کرو میاں شاہد ذاکر دہلوی 0 22-04-08 11:19 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:09 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger