واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


’القاعدہ کی دھمکی، انڈیا کوتشویش‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-08-07, 11:08 AM   #1
’القاعدہ کی دھمکی، انڈیا کوتشویش‘
چاچا کمال چاچا کمال آف لائن ہے 07-08-07, 11:08 AM

بھارت میں اتوار کو ایک ایسی وڈیو سامنے آئی ہے جس میں مبینہ طور پر القاعدہ کی طرف سے دھمکی دی گئی ہے کہ امریکہ اور ہندوستان کے سفارتخانے اس کے نشانے پر ہیں۔
ایک گھنٹے سے زائد دورانیے کی اس ویڈیو میں ایک نامعلوم شخص کوایک بیان پڑھتے ہوئے دکھایا گيا ہے، جس میں کہا گيا ہے:’امریکہ کے ساتھ ساتھ تل ابیب، ماسکو اور دلی کو بھی نشانہ بنانا ہمارا جائز حق ہے‘۔

اس بیان میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ:’ہندوستان نے ایک لاکھ سے زیادہ کشمیری مسلمانوں کو قتل کیا ہے۔ ہندوستان نے ایک لاکھ سے زائد مسلمانوں کا یہ قتل عام امریکہ کی حمایت سے کیا ہے‘۔

ابھی تک اس ویڈیو کے اصل ہونے کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

داخلی امور کے وزیر مملکت شری پرکاش جیسوال نے کہا ہے کہ ابھی تک ان کی وزارت کو القاعدہ سے کسی دھمکی کی کوئی مصدقہ اطلاع نہیں ملی ہے۔ تاہم انہوں نے کہا:’ ہندوستان کسی بھی طرح کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے‘۔

القاعدہ کی جانب سے حملے کی مبینہ دھمکی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چند دن بعد ہندوستان اپنی آزادی کا ساٹھ سالہ جشن منانے کی تیاریاں کر رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہندوستان دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں اپنے سفارتخانوں کی سلامتی کے اقدامات کو مزید سخت کر رہا ہے۔

قومی سلامتی کے مشیر ایم کے نارائنن نے ایک ٹی وی انٹرویو میں القاعدہ کی سرگرمیوں پر تشویش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں القاعدہ کے غیر ملکی کارکن ہندوستان میں بعض نشانوں کا جائزہ لینے آئے تھے لیکن ان کا مشن کامیاب نہیں ہو سکا تھا۔

واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل ماضی میں بھی ہندوستان کو القاعدہ کے کسی ممکنہ حملے کے بارے میں خبردار کر چکے ہیں۔


بی بی سی

 
چاچا کمال's Avatar
چاچا کمال
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 539
Reply With Quote
پرانا 07-08-07, 05:24 PM   #2
ناظم اعلی
 
پاکستانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 5,292
کمائي: 62,631
شکریہ: 10,319
3,107 مراسلہ میں 7,465 بارشکریہ ادا کیا گیا
پاکستانی کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ’القاعدہ کی دھمکی، انڈیا کوتشویش‘

پہلے وہ کون سا بہادر ہیں جو اب ڈریں گے ہاہاہاہاہاہاہا
پاکستانی آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
وزیر, مقابلہ, الزام, امریکہ, جواب, شخص


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
صدر آصف زرداری کے ساتھ شادی کی اطلاعات بے بنیاد ہیں، ان سے ملاقات تک نہیں ہوئی، ڈاکٹر تنویر زمانی گلاب خان خبریں 6 06-02-11 10:51 AM
جوتا ماری کا عالمی دن (جاوید چوہدری) ابو عمار اپکے کالم 1 16-12-08 06:20 PM
مرلی، مینڈس انڈیا کو مات دے گئے تفسیر حیدر کرکٹ 0 26-07-08 10:59 PM
گھر ہمارا جو نہ روتے بھی تو ویراں ہوتا خرم شہزاد خرم دیوان غالب 0 14-12-07 01:38 PM
انتخابات کے بعد 4 جماعتیں مخلوط حکومت بنائیں گی، جنرل (ر) حامد جاوید خرم شہزاد خرم خبریں 0 10-12-07 10:35 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:10 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger