واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


’امریکہ زوال پذیر طاقت ہے‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 30-04-08, 07:10 AM   #1
’امریکہ زوال پذیر طاقت ہے‘
محمدعدنان محمدعدنان آف لائن ہے 30-04-08, 07:10 AM

ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ پاکستان، بھارت اور ایران کے ماہرین آئندہ پینتالیس دنوں میں تینوں ملکوں کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کو حتمی شکل دے دیں گے۔
بھارت کے وزیر اعظم من موہن سنگھ سے نئی دہلی میں تین گھنٹے طویل ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ تمام مسائل کے باوجود اس معاہدے کو پائے تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تین ملکوں کے ماہرین اس منصوبے کے تمام تصفیہ طلب مسائل کو حل کر کےسفارشات اپنی اپنی حکومتوں کو پیش کریں گے۔

اس موقع پر بھارت کے سیکریٹری خارجہ شیو شنکر مینن نے بھی امید ظاہر کی کہ تمام مسائل کے باوجود گیس پائپ لائن کے منصوبے پر معاہدہ ہو جائے گا۔

شیو شنکر مینن نے کہا کہ اس منصوبے کے کئی پہلوں پر غور کرنے کی ضرورت ہے اور بہت سے نکات پر تصفیہ ہونا ہے لیکن اس منصوبے پر عملدرآمد ہو سکتا ہے۔

چین کو بھی اس منصوبے میں شامل کرنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ یہ چین کو اس منصوبے میں شامل کرنے کی تجویز ان کی پاکستان کے حالیہ دورے کے دوران سامنے آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تجویز کے تمام پہلوں پر غور کرنے کے بعد اس سلسلے میں کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

محمود احمدی نژاد نے بھارتی وزیر اعظم سے تین گھنٹے طویل ’ون ٹو ون‘ ملاقات کے بعد بھارت کی صدر پرتیبھا پاٹل سے بھی ملاقات کی۔

امریکہ کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ امریکہ ایک زوال پذیر طاقت ہے اور وہ پہلے جیسی عالمی طاقت نہیں رہی۔

انہوں نے کہا کہ ایران امریکہ کی دھمکیوں سے کسی طرح مرعوب نہیں ہوتا۔ ایران پر امریکہ ے ممکنہ حملے کے سوال پر انہوں نےکہا کہ امریکہ ایران پر حملہ نہیں کر سکتا اب اس میں اتنی طاقت باقی نہیں رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ خود منہ چھپا رہا ہے اور اس کے حق میں یہی اچھا ہے کہ وہ جتنی جلدی ہو اس خطے سے نکل جائے۔

محمود احمدی نژاد نے ایک اور سوال پر ڈالر کے بارے میں کہا کہ یہ اپنی تمام قدر کھو بیٹھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کی حیثیت کاغذ کے ٹکڑے سے زیادہ باقی نہیں رہی ہے۔

ایران پر عراق میں مداخلت کرنے اور حزب اللہ کو اسلح فراہم کرنے کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ایران پر لگائے جانے والے یہ الزامات بے بنیاد ہیں۔
__________________
----------

 
محمدعدنان's Avatar
محمدعدنان
ناظم اعلی


تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 299
Reply With Quote
جواب

Tags
وزیر, موقع, مسائل, ایران, اللہ, جواب, حل, حزب اللہ, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اخلاقی زوال۔۔۔ اور ہمارا فرض ARHAM اپکے کالم 3 07-02-10 10:17 AM
ایمان کا کمزور ترین درجہ sahj مطالعہ حدیث 0 14-12-09 04:32 PM
امریکہ : ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا حیدر خبریں 5 10-10-09 10:52 AM
کمزور ایمان میاں شاہد ایمان 4 30-06-08 10:56 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:10 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger