واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


’امریکیوں کو براہِ راست رسائی نہیں‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-04-08, 06:21 PM   #1
’امریکیوں کو براہِ راست رسائی نہیں‘
محمدعدنان محمدعدنان آف لائن ہے 18-04-08, 06:21 PM

پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے میں کوئی ایسا امریکی اہلکار تعینات کیا جا رہا ہے جسے جوہری اثاثوں کا انتظام چلانے والے ادارے نیشنل کمانڈ اتھارٹی تک براہ راست رسائی حاصل ہوگی۔
انہوں نے یہ بات قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران حزب اختلاف کے اراکین ڈاکٹر عطیہ عنایت اللہ، میاں ریاض حسین پیرزادہ، بیگم شہناز شیخ اور بیگم نوشین سعید کی جانب سے اس بابت توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا کہ یہ ایک غلط اخباری خبر تھی جس کی تردید پہلے ہی جاری کی جا سکی ہے۔ وزیر خارجہ نے ایوان کو یقین دلایا کہ حکومت پاکستان کو امریکی کی جانب سے ایسی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی پاکستان ایسی رسائی دینے کا کوئی ارادہ رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جوہری پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے اور تشویش کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

اس پر میاں ریاض حسین نے کھڑے ہو کر کہا کہ اچھا ہے اب حکمراں جماعتوں نے تسلیم کر لیا ہے کہ جوہری پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے ورنہ اس سے قبل وہ اس بابت شک کا اظہار کرتے رہتے تھے۔

وزیر خارجہ نے ایوان کو بتایا کہ حکومت نے اسٹرٹیجک پلانز ڈویژن قائم کردیا ہے جو کہ سیکریٹریٹ کی ذمہ داری پوری کرے گا جہاں جوہری پروگرام سے متعلق عالمی خدشات کو دور کرنے کے لیئے غیرملکی سفیروں کو بریفنگ دی جا چکی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں بعض اخبارات میں ایسی خبریں شائع ہوئی تھیں کہ امریکی جنرل ہوڈ کو جو پہلے بدنام امریکی قید خانےگوانتانامو بے میں بھی رہ چکے ہیں،’این سی اے‘ تک براہ راست رسائی کی غرض سے اسلام آباد میں تعینات کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر عطیہ عنایت اللہ نے توجہ دلاؤ نوٹس پر بات کرتے ہوئے حکومت کو یاد دلایا کہ اس نے خارجہ پالیسی پارلیمان میں تیار کرنے کا وعدہ کیا ہے اور وہ اس پر قائم رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کی خواہش ہے کہ امریکہ کو ملک کے داخلی امور سے بے دخل کیا جائے۔

وزیر خارجہ نے ایوان کو ایک اور توجہ دلاؤ نوٹس پر بھی یقین دلایا کہ بھارت کے ساتھ دریائے چناب اور جہلم پر متنازعہ آبی منصوبوں کی تعمیر پر مذاکرات جاری ہیں اور اس بابت ملکی مفاد اور حقوق کے تحفظ کو ترجیح دی جائے گی۔

شاہ محمود قریشی نے ایوان کو بتایا کہ وولر بیراج کا معاملہ اب پاک بھارت جامع مذاکرات کا حصہ ہے جس پر مئی میں بات ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کو اس بابت اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے۔

ایوان میں ایک اور اہم پیش رفت مسلم لیگ (ن) کے چوہدری برجیس طاہر کی جانب سے ضلعی حکومتوں میں مبینہ بدعنوانی اور ناکامیوں پر بحث کے لیے ایک تحریک التوا پیش کی جو ایوان نے منظور کر لی۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف فاروق ایچ نائیک نے بھی اس قرار داد کی مخالفت نہیں کی۔ صدر پرویز مشرف کے متعارف کردہ ضلعی حکومتوں کے نظام پر یہ بحث بعد میں متوقع ہے۔

بعد ازاں اجلاس سوموار شام چار بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔
__________________
----------

 
محمدعدنان's Avatar
محمدعدنان
ناظم اعلی


تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 224
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, قید, متوقع, متعارف, امریکہ, اسلام, جواب, درخواست, شام, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ملتے جُلتے تھریڈز کی فہرست میں‌خامی ۔ ۔ ۔ ۔بٹن دباکے میاں شاہد تجاویز اور شکایات 7 06-08-10 09:05 AM
نجومیوں کے بارے میں‌آپ کی رائے monee3s متفرقات 1 12-03-09 02:26 AM
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں‌فرقہ وارانہ فسادات، پانچ ہلاک ابن جلال خبریں 0 11-10-08 02:18 PM
ہوُئے جاتے ہیں‌کیوں غم خوار قاتل؟ میاں شاہد احمد فراز 2 07-04-08 06:32 AM
’ان اسمبلیوں سے دو بار صدر نہیں‘ چاچا کمال خبریں 0 27-09-07 11:59 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:10 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger