واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


’ایوانِ صدر میں بھی جئے بھٹو ہوگا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-06-08, 07:12 AM   #1
’ایوانِ صدر میں بھی جئے بھٹو ہوگا
محمدعدنان محمدعدنان آف لائن ہے 17-06-08, 07:12 AM

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمن آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں کہ ایوان صدر میں سلمان تاثیر جیسا جیالا صدر ہوگا اور ایوان صدر کی دیواریں جئے بھٹو کے نعروں سے گونجیں گی۔ وہ گورنر ہائوس لاہور میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ اجتماع سے پنجاب کے گورنر سلمان تاثیر نے بھی خطاب کیا۔
آصف زرداری دو روزہ دورے پر پیر کی شام لاہور پہنچے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ وہ مسلم لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

آصف زرداری کی لاہور آمد کے موقع پر مال روڈ کو استقبالی بینروں، بینظیر بھٹو، آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی تصویروں سے سجایا گیا تھا۔ زرداری کی آمد سے قبل ایئر پورٹ پر پارٹی کارکن بڑی تعداد میں جمع ہو گئے اور انہیں جلوس کی شکل میں گورنر ہاؤس لے جانے کی تیاریاں کی گئیں لیکن سیکیورٹی کے خدشات کی وجہ سے آصف زرداری جلوس کے ساتھ گورنر ہاؤس نہیں گئے۔

ایئر پورٹ پر پارٹی کے کارکن’ ایک زرداری سب پہ بھاری، زندہ ہے بی بی زندہ ہے اور جئے بھٹو‘ کے نعرے لگاتے رہے۔

گورنر ہاؤس میں آصف زرداری نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ ہی گورنر ہاؤس ہے جہاں سے جمہوریت کے غاصب آصف لغاری نے پیپلز پارٹی کی حکومت ختم کر کے انہیں گرفتار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس وقت بھی جمہوریت کے مجرم تھے اور آج بھی ہیں اور ’جمہوریت کے انہی مجرموں نے ہم سے ہماری بینظیر چھین لی ہے‘۔

انہوں نے کہا پاکستان میں کوئی بھی ایسی قوت نہیں جو فخر سے سر اٹھا کر یہ کہ سکے کہ وہ جمہوریت کے شہیدوں کی وارث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہیدوں کی سیاست کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ عام انتخابات میں بھی کہتے رہے ہیں اور اب پھر کہتے ہیں کہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ وہ صرف جان دینا جانتے ہیں جان لینا نہیں جانتے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر وہ جان دے سکتے ہیں تو جان لے بھی سکتے ہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ کوئی انہیں جمہوریت نہ سکھائے۔ پیپلز پارٹی نے پاکستان میں جمہوریت سکھائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھٹو نے ایوب خان کو دفن کیا، یحیٰ خان سے جنگ کی، اور اب بھی اگر جمہوریت کے ان ڈاکؤں سے جنگ کرنا پڑی تو وہ صرف ارو صرف پیپلز پارٹی کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ایوان صدر میں بھی پنجاب کے گورنر ہاؤس کی طرح پیپلز پارٹی کا نامزد صدر ہوگا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ سیاسی تحریکیں کیا ہوتی ہیں وہ جانتے ہیں۔ لانگ مارچ تب ہوگا جب وہ لانگ مارچ کریں گے اور میلہ تو ہر کوئی کر سکتا ہے لیکن لانگ مارچ صرف وہ ہی کریں گے۔
__________________
----------

 
محمدعدنان's Avatar
محمدعدنان
ناظم اعلی


تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 290
Reply With Quote
پرانا 17-06-08, 07:31 AM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,355
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ’ایوانِ صدر میں بھی جئے بھٹو ہوگا

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عدنان مراسلہ دیکھیں
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمن آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں کہ ایوان صدر میں سلمان تاثیر جیسا جیالا صدر ہوگا
اللہ بچائے۔ ان لوگوں سے ہمیں تو یہ گورنر قبول نہیں اور پھر صدر
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, نواز شریف, موقع, مجرموں, آج, جواب, خان, روزہ, زرداری, سیاست, شام, علی, عدنان, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پی پی پی اب زرداری پارٹی ہے اسے بھٹو کا نام استعمال کرنے کا کوئی حق نہیں فیصل ناصر خبریں 2 01-12-10 08:35 AM
سسی بھٹو نے فاطمہ بھٹو کیساتھ ایدھی ہوم لیاری کا دورہ کیا کراچی(اسٹاف رپو عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 07:57 AM
ذوالفقار علی بھٹو دینی مدارس ختم نہیں کر سکے،بینظیر کی بھی کو ئی حیثیت نہیں،فضل الر حمن عبدالقدوس خبریں 0 17-12-07 02:37 PM
ذوالفقار علی بھٹو دینی مدارس ختم نہیں کر سکے،بینظیر کی بھی کو ئی حیثیت نہیں،فضل الر حمن خرم شہزاد خرم خبریں 0 17-12-07 08:25 AM
سوات میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ قابل مذمت ہے،بینظیر بھٹو عبدالقدوس خبریں 0 28-10-07 09:28 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:11 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger