واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


’بالی وڈ ستارے افغانستان کا دورہ کریں‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-12-10, 08:52 PM   #1
’بالی وڈ ستارے افغانستان کا دورہ کریں‘
ALI-OAD ALI-OAD آف لائن ہے 17-12-10, 08:52 PM

وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ انڈیا میں تعینات ایک امریکی سفارتکار نے تجویز دی تھی کہ افغانستان کی تعمیر نو میں مدد کے سلسلے میں بالی وڈ اداکاروں کو ملک کا دورہ کرنا چاہیے۔

برطانوی اخبار گارڈین میں چھپنے والے ایک کیبل پیغام میں کہا گیا ہے کہ امریکی سفارتکار نے یہ تجویز مارچ دو ہزار سات میں اس وقت دی تھی جب ان سے افغانستان میں تعمیرِ نو کے سلسلے میں ٹھوس تجاویز دینے کے لیے کہا گیا تھا۔

’ہمارا خیال ہے کہ بالی وڈ فلموں کی افغانستان میں بہت مانگ ہے اور اگر کچھ بالی وڈ شخصیات کو افغانستان جانے پر راضی کیا جا سکے تو سماجی مسائل کی طرف توجہ مبذول کرائی جا سکتی ہے۔‘

سفارتکار کا کہنا ہے کہ انڈیا افغانستان میں تعمیر کے سلسلے میں کافی مدد کر سکتا ہے لیکن افغانستان میں انڈین کردار کو مزید بڑھانے کے لیے پاکستان کے اعتراضات سے عہدہ برآ ہونا ہوگا۔

یاد رہے کہ پاکستان انڈیا کی طرف سے افغانستان میں براہِ راست اور تعمیر نو میں امداد کے ذریعے اثر و رسوخ کو بڑھانے کی کوششوں کو اپنے دشمن کی طرف سے اپنے گھیراؤ کی حکمتِ عملی سے تعبیر کرتا ہے۔

جمعہ کے روز شائع ہونے والے ایک اور کیبل پیغام میں پاکستان کے بارے میں امریکی پالیسی پر بھارتی خدشات کا ذکر کیا گیا ہے۔ بھارت کو تشویش ہے کہ امریکہ اور اس کے مغربی اتحادی طالبان سے سمجھوتا کر کے ملک چھوڑ دیں گے۔ بھارت کا کہنا ہے کہ اگر ایسا کیا گیا تو اس سے افغانستان میں انتشار پھیلنے اور فسطائیت قائم ہونے کے خطرات بڑھ جائیں گے جس سے پاکستان کو فائدہ ہو سکتا ہے۔


‭BBC Urdu‬ - ‮فن فنکار‬ - ‮’بالی وڈ ستارے افغانستان کا دورہ کریں‘‬
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ. (حافظ سعید زندہ باد)

 
ALI-OAD's Avatar
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,692
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 128
Reply With Quote
ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
bollywood, color, entertainment, فلموں, کیبل, کوششوں, پاکستان, وقت, قائم, چھوڑ, ملک, مسائل, انڈین, امریکہ, اخبار, بڑھانے, توجہ, تجویز, جانے, جائیں, دی, دیں, سات, ستارے, طالبان


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ہم گناہ گار بھی ہیں‌تیرے پرستاروں میں‌ ابوسعد شعر و شاعری 3 03-03-11 11:09 PM
پاکستانی پینل کوڈ 1 سے 511 تک کنعان میرا پاکستان 9 26-01-11 07:41 AM
پاکستانیوں میں‌ ایک اور پاکستانی علی ذاکر تعارف 9 09-10-10 01:30 AM
وزیرستان میں‌ متوقع آپریشن پاکستان نواز گروپ معاون بن سکتے ہیں‌ مزمل فاروق سیاست 0 01-06-09 11:15 AM
وزیرستان پر میزائل حملے سے قبل امریکہ نے ہمیں آگاہ نہیں کیا‘حملوں سے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں‘ پاکستان ابن جلال خبریں 2 18-09-08 11:51 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:11 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger