واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


’بھارت سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں‘۔۔۔ شیخ حسینہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-01-10, 11:01 PM   #1
’بھارت سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں‘۔۔۔ شیخ حسینہ
راجہ اکرام راجہ اکرام آف لائن ہے 11-01-10, 11:01 PM

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتی ہیں تاکہ جنوبی ایشیا میں امن قائم رہے۔

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے یہ بات بھارت کے اپنے تین روزہ دورے کے پہلے دن کہی۔

پیر کو انہوں نے بھارت کی صدر پرتبھا پاٹل سے ملاقات کی۔

اطلاعات کے مطابق ملاقات کے دوران سکیورٹی اور شدت پسندی جیسے موضوعات پر بات چیت ہوگی اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور تعاون بھی بات چیت کا اہم موضوع ہوں گی۔

شیخ حسینہ نے کہا ’میں اپنے ملک کی عوام کے نیک جذبات لے کر بھارت آئی ہوں۔ ہندوستان ہمارا پرانا دوست ہے۔ ہم ہندوستان اور جنوبی ایشیا میں دوستی اور تعاون کا رشتہ چاہتے ہيں تاکہ ہم اپنے سب سے بڑے دشمن یعنی غریبی کا مل کر سامنا کر سکیں‘۔

شیخ حسینہ اتوار کی رات دارالحکومت دلی پہنچیں ہیں اور اس تین روزہ دورے کے دوران وہ اعلٰی حکام کے علاوہ بھارتی صنعت کاروں سے بھی ملاقات کریں گی۔

میں اپنے ملک کی عوام کے نیک جذبات لے کر بھارت آئی ہوں۔ ہندوستان ہمارا پرانا دوست ہے۔ ہم ہندوستان اور جنوبی ایشیا میں دوستی اور تعاون کا رشتہ چاہتے ہيں تاکہ ہم اپنے سب سے بڑے دشمن یعنی غریبی کا مل کر سامنا کر سکیں۔

شیخ حسینہ

اس دورے پر شیخ حسینہ کو اندرا گاندھی شانتی اعزاز سے بھی نوازا جائے گا۔

تیرہ جنوری کو بنگلہ دیشی وزیر اعظم اجمیر جائے گی اور اسی دن وہ ڈھاکہ کے لیے روانہ ہونگی۔

نئی دلی میں ایک پریس کانفرنس میں بھارتی خارجہ سیکرٹری نروپما راؤ نے کہا کہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم کے بھارت کے دورے سے دونوں ممالک کے رشتے مزید بہتر ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہندوستان بنگلہ دیش کی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پکا ارادہ رکھتا ہے‘ ۔

بی بی سی کے نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس دورے کے دوران ہندوستان اور بنگلہ دیش کی حکومتیں ایک درجن سے زائد معاہدوں پر دستخط کریں گے۔

خارجہ سیکرٹری نروپما را‎ؤ نے بتایا کہ اس دورے کے دوران جن اہم معاہدوں پر دستخط ہونگے ان میں مجرمانہ معاملات پر باہمی قانونی مدد، قصوروار افراد کو ایک دوسرے حوالے کرنا، عالمی دہشت گردی، بہتر اقتصادی روابط اور بجلی کے شعبے میں تعاون اہم ہیں۔

بی بی سی اردو
__________________
محتاج اصلاح و دعا


 
راجہ اکرام's Avatar
راجہ اکرام
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
شکریہ: 25,210
16,395 مراسلہ میں 41,642 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 150
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (12-01-10), ابن حسن (12-01-10), رضی (11-01-10)
پرانا 12-01-10, 12:26 AM   #2
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,163
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ ۔
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پہلے, وزیر, قائم, نامہ, ملک, مطابق, آئی, اپنے, اردو, اعظم, بھارت, بڑے, تین, جائے, حوالے, دوستی, روزہ, رات, رشتے, شیخ, عوام, عالمی, غریبی, صنعت, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
لیبیا میں‌ موجود پاکستانی طلبہ سے متعلق معلومات کے لئے ٹیلی فون نمبرز گلاب خان دیس ہوئے پردیس 0 27-02-11 04:05 AM
’خاندان کا کوئی تعلق نہیں‘ عدنان دانی خبریں 0 10-01-11 04:19 PM
پاکستانی وفد کی ٹیکساس میں ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات القاعدہ سے کوئی تعلق نہیں‘ عافیہ وجدان خبریں 0 09-10-08 05:37 PM
چین کا امریکہ سے فوجی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان-----------تبت میں‌زلزلہ، 9 ہلاک ابن جلال خبریں 0 07-10-08 11:56 PM
امریکہ سے اسٹرٹیجک تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں‘ یوسف رضاگیلانی کراچی عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 07:35 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:12 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger