واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


’ججوں کے بحالی معاہدہ بھوربن کے مطابق‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-04-08, 12:11 PM   #1
’ججوں کے بحالی معاہدہ بھوربن کے مطابق‘
محمدعدنان محمدعدنان آف لائن ہے 22-04-08, 12:11 PM

پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان ججوں کی بحالی پر مذاکرات میں تعطل دور ہوگیا ہے۔
پنجاب ہاؤس میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز کے مابین ججوں کے معاملے میں ہونے والے مذاکرات میں دونوں جماعتوں کے درمیان موجود اختلافی امور کو بات چیت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ حکمران اتحاد میں شامل سیاسی جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جائے گی جو ججوں کا معاملہ حل کرے گی۔


جج بحال نہ ہوئے تو کابینہ سے باہر: نون لیگ

مذاکرات میں پیپلز پارٹی کے وفد کی قیادت آصف علی زرداری جبکہ مسلم لیگ (ن) کے وفد کی سربراہی نواز شریف نے کی۔

مذاکرات کے بعد اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف نے کہا کہ اتحادی پارٹیوں کے درمیان ججوں کی بحالی اعلانِ بھوربن کے تحت تیس دن کے اندر ہی ہوگی۔

اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ اتحادی جماعتیں ایسا کام کرنا چاہتی ہیں جو آئندہ نسلوں تک یاد رہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ججوں کی بحالی کے مسئلے کو بھوربن معاہدے کے تحت حل کیا جائے گا۔

یہ بات انہوں نے راولپنڈی میں واقع پنجاب ہاؤس میں دوسرے دن کی بات چیت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئی کہی۔

آصف زرداری نے مختصر بیان میں کہا کہ وہ عوام اور وکلاء برادری کو بتانا چاہتے ہیں کہ سیاسی اور جمہوری طاقتیں متحد ہو کر بھوربن معاہدے کے اطلاق کی کوشش کر رہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند لوگوں کی ہماری رائے سے مختلف رائے ہو گی لیکن ان لوگوں کو اپنی رائے رکھنے کا حق ہے۔

نواز شریف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کوئی تعطل نہیں ہے اور ڈیڈلاک میں ایسی باتیں نہیں ہوتیں۔

اس سے قبل وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اتحادیوں میں بھوربن معاہدے کے تحت سارے معاملات پر مکمل یکجہتی ہے بشمول معزول ججوں کے۔ ’آج کی بات چیت میں تجاویز پیش کی گئیں اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ اتحادی جماعتوں کی کمیٹی وکلاء برادری سے مشوروں کے بعدان تجاویز کو حتمی شکل دی گی۔‘

آصف زرداری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کیا جج صاحبان بحال ہو کر آٹے کی قیمت کم کرا دیں گے۔ ’انصاف مہیا کرنے کے لیے ایک آئینی پیکج کے حق میں ہیں جس سے ہم مطمئن ہوں، ملک مطمئن ہو اور پارلیمنٹ مطمئن ہو کہ انصاف ملے گا۔‘

نواز شریف نے کہا کہ بہت جلد یہ بل پارلیمنٹ میں آ جائے گا اور آئینی پیکج اس کے بعد کی بات ہے۔

الٹی گنتی کے سوال پر آصف زرداری نے کہا کہ وہ الٹی گنتی کے خلاف ہیں اور اگر الٹی اور سیدھی گنتی مان لیتے تو انہیں سیاست میں اتنی جدوجہد نہ کرنی پڑتی۔ انہوں نے کہا کہ جب ان کو دس بارہ روز سہالہ ریسٹ ہاؤس میں رکھا گیا تو اس وقت بھی وہ کوئی گنتی کرنا چاہتے تھے تو اس وقت ان کی گنتی نہیں مانی تو اور لوگوں کی کیوں مانوں۔

آصف زرداری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کو نواز شریف نے نہیں بلکہ لغاری نے جیل بھیجا تھا اور مجھے گرفتار فوج نے کیا تھا۔

پیر کے روز پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے درمیان ججوں کی بحالی کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات بے نتیجہ رہے تھے اور ساڑھے تین گھنٹوں کے مذاکرات کے بعد اعلان کیا گیا تھا کہ دونوں جماعتوں کے رہنما منگل کے روز ایک بار پھر ملاقات کریں گے جس میں ججوں کو بحال کرنے سے متعلق قرار داد کو حتمی شکل دینے پر بات چیت کی جائے گی۔

آصف علی زرداری نےگزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ صدر مشرف کی جانب سے برطرف کردہ تمام جج بحال کرنے پر اتفاق رائے ہے۔ لیکن اکیس اپریل کو فریقین میں مذاکرات کے بعد مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری اطلاعات اور وفاقی وزیر تعلیم احسن اقبال نے تاثر دیا تھا کہ فریقین میں اختلافی نکتہ چیف جسٹس افتخار چودھری کی بحالی ہے۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ چیف جسٹس افتخار چودھری کے علاوہ باقی ججوں کی بحالی کا فارمولہ ماننے کا مطلب یہ ہو گا کہ نو مارچ 2007 کو جنرل پرویز مشرف نے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سے چھٹکارا حاصل کرنے کی جو کوشش کی تھی اس کو مان لیا گیا۔
__________________
----------

 
محمدعدنان's Avatar
محمدعدنان
ناظم اعلی


تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 237
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, وزیر, نواز شریف, مکمل, موقع, تعلیم, جیل, جواب, جلد, حل, خلاف, زرداری, سیاست, علی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پودوں سے گھر کی آرائش عائشہ گھر کی سجاوٹ 17 16-04-12 11:45 PM
رنگوں اورسیکڑوں انسانوں کے ذریعے تخلیق کیے گئے پورٹریٹ زارا دلچسپ اور عجیب 0 26-02-11 12:03 PM
خفیہ اداروں کےلئے پارلیمانی نگرانی‘ 20 سے زائد ممالک کی مشترکہ رپورٹ گلاب خان خبریں 0 16-12-10 04:32 AM
دھنک دھنک مری پوروں وسیم پروین شاکر 0 19-01-09 09:51 PM
:::‌ محراب پور ٹرین حادثہ،ہلاکتیں سیکڑوں تک پہنچنے کا خدشہ،ہزاروں مسافر ٹرینوں میں محصور،کھانا پانی ختم ::: ابو کاشان خبریں 0 23-12-07 11:01 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:12 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger