|
’جوہری ہتھیاروں کی دوڑ کا خطرہ‘

21-08-07, 12:42 PM
پاکستان نے دھمکی دی ہے کہ بھارت کی جانب سے جوہری تجربات کے دوبارہ آغاز کے بعد وہ اپنے تجربات پر پابندی کے فیصلے پر نظرثانی کر سکتا ہے۔
وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے یہاں ہفتہ ورا بریفنگ میں کہا کہ آسٹریلیا کی جانب سے بھارت کو یورینیم کی ممکنہ فروخت سے جنوبی ایشیا میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہونے کا خدشہ ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے یہ اقدام نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی برادری کے لئے تشویش کی بات ہوگی۔ ’بھارت کی جانب سے جوہری تجربات تشویشناک صورتحال کا موجب بن سکتے ہیں جس کے بعد پاکستان کے لئے بھی اپنی پالیسی پر نظرثانی ضروری ہوجائے گی۔‘
تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ توانائی پاکستان کی بھی ضرورت ہے اور دنیا کو یکساں پالیسی ترتیب دینی چاہیے۔
آسٹریلیا کی جانب سے بھارت کو یورینیم کی ممکنہ فروخت کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی اپنی جوہری طاقت میں مناسب اضافہ کر سکتا ہے۔ ’پاکستان میں خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ نہیں چاہتا لیکن ہم طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کرسکتے ہیں۔‘
پاکستان نے ماضی میں بھی بھارت اور امریکہ کے درمیان سول جوہری معاہدے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ برابری کی بنیاد پر نہیں اور اس سے خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہوسکتی ہے۔
تسنیم اسلم نے واضح کیا کہ پاکستان جوہری عدم پھیلاؤ کا حامی ہے تاہم اسے یقینی اسی وقت بنایا جاسکتا ہے جب تک اس کے ساتھ ایک برابر ساتھی کے طور پر سلوک نہیں کیا جاتا۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
|
منتظمین
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
شکریہ: 9,806
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|