واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


’حملہ آخری راستہ ہونا چاہیے‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-09-07, 06:36 PM   #1
’حملہ آخری راستہ ہونا چاہیے‘
منتظمین منتظمین آف لائن ہے 19-09-07, 06:36 PM

آئی اے ای اے کے سربراہ محمد البرادعی نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ آخری راستہ ہونا چاہیےاور اس کے لیے بھی سلامتی کونسل سے اجازت لینا ضروری ہے۔
عالمی جوہری توانائی کی ایجنسی آئی اے ای اے کا اجلاس آسٹریا کے شہر ویانا میں ہو رہا ہے جس میں ایران کے جوہری پروگرام کا معاملہ سرِ فہرست ہے۔

ویانا میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کے حق میں نہیں، لیکن طاقت کا استعمال آخری چارہ کار کے طور پر ہو سکتا ہے۔

انہوں نے عالمی سطح پر ایران کے خلاف کی جانے والی حملے کی باتوں پر بہت تنقید کی اور کہا کہ ان باتوں سے انہیں عراق جنگ سے قبل کا ماحول یاد آ جاتا ہے۔

اس سے قبل فرانسیسی وزیرِ خارجہ نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات آخر تک جاری رہنے چاہیئں، لیکن ’ایران کا جوہری پروگرام پوری دنیا کے لیے حقیقی خطرہ ہے۔‘

فرانس کے وزیرِ خارجہ بئرنار کوشنیئر نے فرانسیسی ٹی وی اور ریڈیو کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں بدترین کے لیے تیار رہنا چاہیئے، اور وہ بدترین جنگ ہے۔‘

ایران نے فرانس کے وزیرِ خارجہ بئرنار کوشنیئر کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ دنیا کو ایران کے جوہری پروگرام کی وجہ سے اس کے ساتھ جنگ کے لیے تیار رہنا چاہیئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی برادری کو ایران کے خلاف سخت اقتصادی پابندیاں عائد کرنے چاہیئں اور اگر یہ کامیاب نہ ہوتیں تو بقول انکے یا تو ایرانی بم کا نشانہ بننا پڑے گا یا پھر ایران پر بمباری کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ فرانس چاہتا ہے کہ یورپی اتحاد ایران کے خلاف پابندیاں لگانے کے لیے تیار ہو جائے۔

ایران کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ بیان سے فرانس کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے الزام لگایا ہے کہ فرانس بندر کی طرح امریکہ کی نکل اتار رہا ہے۔
ابھی تک اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں لگائی ہوئی ہیں لیکن فوجی کارروائی کی اجازت نہیں دی۔

تاہم امریکہ یہ عندیہ دے چکا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے وہ فوجی کارروائی بھی کر سکتا ہے۔

سفارتی امور کے مبصرین کہتے ہیں کہ فرانس کا یہ سخت گیر موقف امریکہ اور یورپی یونین کے ایران کے جوہری معاملے پر پیش رفت کے عدم اطمینان کی عکاسی کرتا ہے۔ پچھلے ماہ جوہری امور کی نگرانی سے متعلق عالمی ادارے آئی اے ای اے کے سربراہ محمد البرادئی نے ایران سے مفاہمت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس مفاہمت کے تحت ایران کو یہ مہلت دی گئی تھی کہ وہ جوہری پرورگرام کے ماضی کے بارے میں معلومات فوراً فراہم نہ کرے۔

امریکہ اور یورپی ممالک کا خیال ہے کہ اس مہلت کے باعث ایران کو یورینیم افزودہ کرنے کے عمل کو جاری رکھنے کا موقع مل گیا ہے۔ بظاہر تو مغربی ممالک نے ایران کے ساتھ سفارتی بات چیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے لیکن آئی اے ای اے سے ان کا عدم اعتمینان اب واضح ہوتا جا رہا ہے اور اقوام متحدہ کے ذریعے اس معاملے کے حل کی بجائے انہوں نے اب جنگ اور تباہی کی باتیں کرنا شروع کر دی ہیں۔
بی بی سی
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!

 
منتظمین's Avatar
منتظمین
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
شکریہ: 9,806
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 355
Reply With Quote
جواب

Tags
موقع, آئی اے ای اے, ایران, اقوام متحدہ, الزام, امریکہ, حل, خلاف, خبر, راستہ, شہر, صحافیوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
وکی لیکس کا بم پھٹ گیا ، آہستہ آہستہ سفارتی تباہی شروع ، پہلا نشانہ سعودی عرب بنا جاویداسد خبریں 10 29-11-10 07:51 PM
::: آئیے اپنے عقیدے کا جائزہ لیں‌ ::: سوال 7 ::: وہ راستہ کون ساہے جو اللہ کی رضا اور خوشنودی تک پہنچاتا ہے اور وہ راستہ کون ساہے جو اللہ تعالیٰ عادل سہیل اسلامی عقیدہ 1 23-06-10 05:13 PM
پاکستان کے مستقبل کے ساتھ ہماری وابستگی,,,, رابرٹ ایم گیٹس…امریکی وزیر دفاع راجہ اکرام سیاست 3 27-01-10 12:41 AM
پالکی / ڈولی کلچر جو آہستہ آہستہ دم توڑ رہی ہیں وجدان عمومی بحث 2 04-07-08 03:00 PM
شریف برادران کے اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور آنے پر لاہور میں ان کے استقبال کاروٹ جاری کردیا گیا،نواز شریف اور شہباز شریف مسجد شہد پاکستانی خبریں 1 09-09-07 09:31 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:12 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger