واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


’حملہ آوروں کا انداز فوجی طرز کا تھا‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-05-11, 09:18 PM   #1
’حملہ آوروں کا انداز فوجی طرز کا تھا‘
سیفی خان سیفی خان آف لائن ہے 25-05-11, 09:18 PM

اگرچہ کراچی میں مہران بیس پر ہونے والے شدت پسند حملے کی تحقیقات جاری ہیں لیکن سکیورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ حملہ کرنے والے شدت پسند آپس میں اس طرح بات کر رہے تھے جیسے فوجی کمانڈو کرتے ہیں۔

کراچی میں بی بی سی نیوز کے نامہ نگار شعیب حسن نے سکیورٹی اہلکاروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملہ آوروں کی گفتگو سن کر ایسے لگتا تھا جیسے وہ فوجی کمانڈو ہوں۔

’ایک حملہ آور دوسرے سے یہ کہتا سنا گیا کہ اس بندے پر ون او کلاک پر فائر کرو۔ بات چیت کا یہ انداز بڑا کمانڈو ہے۔‘

نامہ نگار کے مطابق حملہ آور جس طرح کے ہتھیار استعمال کر رہے تھے طالبان عام طور پر ایسے ہتھیار استعمال نہیں کرتے کیونکہ ایک تو یہ نسبتاً زیادہ حساس ہوتے ہیں دوسرے ان کا استعمال مشکل ہوتا ہے۔

’مجھے بتایا گیا کہ اگرچہ تمام حملہ آور ہی اچھے نشانہ باز تھے لیکن ان میں سے ایک ایسا بھی تھا جس نے چھ سو گز کے فاصلے پر موجود ایک شخص کو نشانہ بنایا، جو کہ بہت بڑی بات ہے۔‘نامہ نگار کے مطابق فوجی ماہرین تو یہ کہہ رہے ہیں کہ ان کی تربیت بہت زیادہ ہوئی ہوئی لگتی ہے۔ ’وہ بہت ہی منجے ہوئے فائٹر تھے اور انہیں لگ الگ ہتھیاروں پر عبور تھا صرف یہ نہیں کہ وہ صرف راکٹ فائر کر سکتے ہیں یا کلاشنکوف ہی اچھی چلا سکتے ہیں۔‘

نامہ نگار کے مطابق طالبان میں عام طور پر ایک بندہ ہوتا ہے جسے راکٹ اچھا چلانا آتا ہوتا ہے جبکہ کوئی اور کلاشنکوف اچھی چلا سکتا ہے لیکن ان میں خاص بات یہ تھی کہ وہ جو ہتھیار بھی استعمال کرتے تھے بہت اچھا کرتے تھے۔

’لوگ تو یہ کہہ رہے ہیں کہ یا تو انہیں فوجیوں نے تربیت دی ہے یا پھر یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کبھی نہ کبھی فوج کا حصہ رہے ہیں۔‘

نامہ نگار کے مطابق بے شک طالبان میں ایسے لوگ ہیں جو اس طرح کی مہارت رکھتے ہیں لیکن اس طرح سے انہوں نے حملہ کیا، جس طرح سے یہ ایک جگہ سے دوسری جگہ جا رہے تھے اس سے یہ لگتا تھا کہ ان کا طالبان سے تعلق نہیں ہے۔

امریکہ میں مقیم تجزیہ نگار عارف جمال کا کہنا ہے کہ مہران بیس پر حملے نے بہت سے سوالات کو جنم دیا ہے۔ ’یہ کہ حملہ آور ایک ایسی ہائی سکیورٹی بیس کے اندر پہنچنے میں کس طرح کامیاب ہو گئے جس کی حفاظت پر گیارہ سو محافظ معمور ہیں؟ یہ کیسے ممکن ہے کہ وہ ڈیڑھ میل تک ائیر بیس کے اندر پیدل چلتے رہے ہوں اور انہیں کسی نہ نہیں دیکھا ہو۔‘

عارف جمال کے مطابق انہیں اس بات پر کوئی شک نہیں کہ حملہ آوروں کو اندر سے بہت مدد حاصل تھی اور یہ کتنی تھی اس بارے میں ابھی تک کچھ کہنا مشکل ہے۔ ’جب ہم اس بات کا فیصلہ کر پائیں گے کہ اندر سے مدد کرنے والے کون لوگ تھے تو حملہ آوروں کو پہچاننا آسان ہو جائے گا۔‘جزیہ نگار خالد احمد کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کو اس حملے کو معروضیت سے دیکھا چاہیے اور اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ ہمارے اندر بہت خلفشار موجود ہے اور باہر کی طاقتیں ہمیں اس خلفشار سے بچانا چاہتی ہیں۔

’وہ اس لیے ہمیں اس خلفشار سے بچانا چاہتی ہیں کیونکہ ان کا اپنا دفاع اسی سے منسلک ہے۔ انہیں پتا ہے کہ اگر پاکستان اس خلفشار کے آگے چھک گیا تو یہاں سے بین الاقوامی سطع پر بہت زیادہ گڑ بڑ ہو سکتی ہے۔

بی بی سی اردو
__________________

میرا بلاگ۔ صدائےقلندرhttp://saifikhan011.blogspot.com/

 
سیفی خان's Avatar
سیفی خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 158
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے سیفی خان کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (25-05-11), محمد عاصم (26-05-11), عبدالقدوس (25-05-11)
پرانا 25-05-11, 09:26 PM   #2
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,190
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

معاف کیجئے گا
میں‌عموما لنک دینے سے احتراز کرتا ہوں لیکن یہ دونوں تھریڈ ایک ہی موضوع پر ہیں
شاید پڑھنے والے کے لئے تسلی آمیز ہوں
نئی قسم کے طالبان
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 25-05-11, 09:35 PM   #3
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,496
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

چلو معاف کیا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
سیفی خان کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (25-05-11)
جواب

Tags
ہوتا, کلاشنکوف, کراچی, کس, پاکستانی, پسند, نیوز, ممکن, مطابق, انداز, اردو, استعمال, بے, جائے, حسن, حصہ, دی, دیکھا, شخص, طور, طالبان, عوام, عارف, غور, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نریندر مودی نے مسلمانوں کو سبق سکھانے کا حکم دیا تھا ذوالفقار علی خبریں 0 26-04-11 08:12 PM
وہ پانی کی لہروں پر کیا لکھ رہا تھا زارا شاعری اور مصوری 0 10-02-11 05:15 PM
سائبر کرائمز او افوا ہوں کی روک تھام عدنان دانی کمپیوٹر کی باتیں 0 17-11-09 12:22 AM
پٹھانوں کے لطیفوں پر مبنی تھریڈز shafresha عمومی بحث 14 12-10-09 06:01 PM
تھانوں اور ٹارچرسیلوں میں بند کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے،آصف زرداری خرم شہزاد خرم خبریں 0 01-01-08 10:47 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:12 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger