واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


’حملہ ہوا تو انڈیا صبر سے کام نہیں لےگا‘۔۔ رابرٹ گیٹس

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-01-10, 08:26 PM   #1
’حملہ ہوا تو انڈیا صبر سے کام نہیں لےگا‘۔۔ رابرٹ گیٹس
راجہ اکرام راجہ اکرام آف لائن ہے 21-01-10, 08:26 PM

امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نےکہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین سے ممبئی حملوں کی طرز پر ایک اور حملہ ہونے کی صورت میں ہندوستان کی قوت برداشت ختم ہو سکتی ہے۔

دلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رابرٹ گیٹس نے کہا کہ ممبئی پر حملے کے بعد ہندوستان نے ضبط و تحمل سے کام لیا تھا لیکن ’میرے خیال میں یہ ماننا نامناسب نہیں ہوگا کہ اگر مزید حملے ہوتے ہیں تو ہندوستان زیادہ صبر سے کام نہیں لے گا‘۔

رابرٹ گیٹس نے یہ بات ہندوستان کی اعلٰی قیادت سے بات چیت کے بعد کہی ہے جس سے مبصرین یہ نتیجہ اخذ کر رہے ہیں کہ وہ ہندوستانی قیادت کے نظریے کی عکاسی کر رہے تھے۔

القاعدہ، طالبان، تحریک طالبان پاکستان یا لشکر طیبہ میں سے کسی بھی ایک کی کامیابی ان سبھی تنظیموں کی کامیابی ہے۔

رابرٹ گیٹس

ممبئی پر چھبیس نومبر کے حملوں کے بعد سے ہندستان اور پاکستان کے تعلقات بدستور کشیدگی کا شکار ہیں۔ حملوں کے بعد کئی مشتعل حلقوں کی جانب سے جوابی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن حکومتِ ہند نے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ یہ مسئلے کا حل نہیں ہے اور جوابی کارروائی سے حالات قابو سے باہر ہوسکتے ہیں۔

القاعدہ، تحریکِ طالبان پاکستان اور لشکر طیبہ کا ذکر کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان میں سرگرم گروپوں میں سے کسی کو بھی کامیابی ملتی ہے تو اس کے نظریاتی اتحادیوں کو بھی تقویت ملتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’القاعدہ، طالبان، تحریک طالبان پاکستان یا لشکر طیبہ میں سے کسی بھی ایک کی کامیابی ان سبھی تنظیموں کی کامیابی ہے‘۔

’یہ گروپ، جو القاعدہ کے پرچم تلے کام کر رہے ہیں، مختلف عناصر کو استعمال کرکے افغانستان، پاکستان اور ہندوستان میں حملے کررہے ہیں۔۔۔اور ممکنہ طور پر ہندوستان اور پاکستان کو جنگ کی طرف دھکیل کر پورے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں‘۔

یہ گروپ، جو القاعدہ کے پرچم تلے کام کر رہے ہیں، مختلف عناصر کو استعمال کرکے افغانستان، پاکستان اور ہندوستان میں حملے کر رہے ہیں۔۔۔اور ممکنہ طور پر ہندوستان اور پاکستان کو جنگ کی طرف ڈھکیل کر پورے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

رابرٹ گيٹس

افغانستان میں ہندوستانی فوج کے لیے تربیت یا تعیناتی کی شکل میں کسی کردار کے بارے میں رابرٹ گیٹس نے کہا کہ جب افغانستان کی بات ہو تو ہندوستان اور پاکستان ایک دوسرے کی سرگرمیوں کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لہذا بہتر یہی ہوگا کہ ان سرگرمیوں کو زیادہ تر ترقیاتی کاموں تک محدود رکھا جائے۔

رابرٹ گیٹس نے کہا کہ دفاعی معاملات میں ہندوستان اور امریکہ کا تعاون اس حد تک بڑھا ہے کہ جس کا چند برس قبل تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی قیادت سے بات چیت میں چین سمیت وسیع تر علاقائی اور سٹریٹیجک امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ امریکی وزیرِ دفاع نے یہ بات ایک ایسے موقع پر کہی ہے جب امریکہ کے ایک سرکردہ تحقیقی ادارے’کونسل آن فارن ریلیشنز‘نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ہندوستان کو مستقبل قریب میں پاکستان سے دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے ایک بڑے حملے کا حقیقی خطرہ لاحق ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہندوستان اس طرح کے کسی حملے کی صورت میں ممبئی حملے کے برعکس اب فوجی کارروائی کرے گا۔

بی بی سی اردو
__________________
محتاج اصلاح و دعا


 
راجہ اکرام's Avatar
راجہ اکرام
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
شکریہ: 25,210
16,395 مراسلہ میں 41,642 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 165
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
پرانا 21-01-10, 08:33 PM   #2
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,163
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

رابرٹ گیٹس کو مشورہ دینا چاہیے کہ عقل کے ناخن لو پاکستان اتنی میٹھی کھیر نہیں جو امریکہ یا ہندوستان اس کو ہڑپ کر لے گا
ویسے تو پاکستان جاتا نہیں‌ اور پاکستان اگر جائے گا تو بہت سوں کو مٹا کر جائے گا
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا
پرانا 21-01-10, 09:00 PM   #3
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Oct 2009
مراسلات: 18
کمائي: 537
شکریہ: 1
14 مراسلہ میں 33 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بھارت افعانستان کے راستے پاکستان میں کچہ بھی کر لے ،
بھارت ہمارا پانی روک لے!!!!!
ہماری قوت برادشت ختم نیہں ہو گی ؟؟؟؟؟ پتا نہیں
nomanpak آف لائن ہے   Reply With Quote
nomanpak کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 21-01-10, 11:01 PM   #4
Senior Member
 
گوندل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2009
مقام: اسلامی جمہوریہ پاکستان
مراسلات: 469
کمائي: 16,102
شکریہ: 285
375 مراسلہ میں 1,185 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یار سوچنے کی بات ہے یہ گیٹس صاحب کے معدے میں کیوں درد اٹھا ہے۔ بی جمالو پاکستان میں آگ لگا کر اب بھارت کی گود میں جا بیٹھی ہے۔
__________________
عابد
گوندل آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہیں،, ہوتے, کرے, کرتے, گرد, پورے, پاکستان, وزیر, لیا, نگاہ, چین, موقع, امریکہ, اردو, استعمال, بڑھا, بدستور, خطاب, دفاعی, شکل, طور, علاقائی, عناصر, عدم, صبر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پرسنل ویب ٹیمپلیٹس درکار ہے فرحان دانش Ask Experts ماہرین کی رائے 11 10-12-10 08:55 PM
یہ سائیٹس بند ہوگئیں تو کیا ہے؟ محمدخلیل گپ شپ 28 27-05-10 09:22 PM
پاکستانی سرکاری ویب سائیٹس اردو زبان میں asakpke میرا پاکستان 1 06-05-10 08:30 PM
میری اور میرے پنڈ کی ویب سائیٹس محمدعدنان ویب سائٹس کا جائزہ 28 28-11-09 05:20 PM
ٹورنٹ کی ویب سائیٹس طارق راحیل ویب سائٹس کا جائزہ 25 18-09-09 05:36 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:13 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger