واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


’خوشحالی کے لیے وقار کا سودا نہیں‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-05-11, 08:20 AM   #1
’خوشحالی کے لیے وقار کا سودا نہیں‘
سیفی خان سیفی خان آف لائن ہے 01-05-11, 08:20 AM

پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ محض پاکستان کی خوشحالی کے لیے ہم اپنی عزت اور وقار کا کبھی سودا نہیں کریں گے۔

سنیچر کی شام کو راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کواٹر میں یوم شہداء کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل کیانی نے کہا کہ خوشحال پاکستان ہی ایک مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے۔

’ہمارا ہر قدم عوام کی خوشحالی اور حفاظت کی طرف بڑھنا چاہیے لیکن محض پاکستان کی خوشحالی کے لیے ہم اپنی عزت اور وقار کا سودا نہیں کریں گے‘۔

جنرل کیانی نے کہا ’ہمارے قومی مفاد میں کیا اچھا ہے کیا برا اس کا تعین کرنا صرف اور صرف ہم پاکستانیوں کا حق ہے اور افواج پاکستان اس عزم میں عوام کےساتھ ہے‘۔

انھوں نے کہا کہ ہم سب کو اپنے مفادات سے بالاتر ہو کر ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لیے سوچنا ہوگا اور یہ ہم سب کے مفاد میں ہے۔

فوج کے سربراہ نے کہا ’ہم ایک فوج، ایک خاندان اور ایک قوم پر یقین رکھتے ہیں اور پاکستانی عوام اور پاکستانی فوج زندگی ہو یا شہادت ہر قدم پر ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور انشااللہ ہمیشہ ساتھ رہیں گے‘۔

جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور ان کی خواہش ہے کہ تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ اور خوشگوار تعلقات ہوں۔

اسلام آباد میں نامہ نگار ذوالفقار علی کا کہنا ہے کہ کہ جنرل کیانی نے اپنے پورے خطاب میں کہیں بھی سول حکومت کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ پاکستان کے بیشتر ٹی چینلز نے جنرل کیانی کا خطاب براہ راست نشر کیا۔

بی بی سی اردو

100.jpg

ایکسپریس نیوز
E-paper :: Daily Express

__________________

میرا بلاگ۔ صدائےقلندرhttp://saifikhan011.blogspot.com/

Last edited by سیفی خان; 01-05-11 at 08:28 AM..

 
سیفی خان's Avatar
سیفی خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 106
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سیفی خان کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (01-05-11), حیدر (01-05-11)
جواب

Tags
فوج, کوئی, کرتے, پورے, پاکستان, پاکستانیوں, پسند, یوم, وقار, قدم, نہیں‘, چاہیے, موقع, ملک, اپنے, خطاب, ذوالفقار, زندگی, سودا, شام, عوام, علی, عزم, عزت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ھم نے طلبان کی وجہ سے نقل مکانی نہیں‌کی: سوات کے سکھ مزمل فاروق سیاست 2 24-05-09 12:16 PM
پاکستانی ہیکرز کا جواب (ہم سورہے ہیں‌ مرے نہیں) عبدالقدوس خبریں 15 28-11-08 08:47 PM
’موسمی تغیر سورج سے جڑا نہیں‘ وجدان دلچسپ اور عجیب 3 05-11-08 01:49 AM
سوات میں‌ایک لڑکی کی آنکھوں‌سے پتھر نکلنے لگے ! جان جی خبریں 20 14-07-08 12:01 PM
بنکوں‌کا سودی جال: خوشیوں‌میں‌دفنایا دُکھ میاں شاہد عمومی بحث 0 16-05-08 11:52 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:13 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger