واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


’دنیا ماحولیاتی عدم توازن کا شکار‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-01-08, 08:36 AM   #1
’دنیا ماحولیاتی عدم توازن کا شکار‘
وجدان وجدان آف لائن ہے 28-01-08, 08:36 AM

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں واضح طور پر ماحولیاتی عدم توازن پیدا ہو رہا ہے اور عالمی حدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
یہ بیان زمینی اور خلائی سائنسدانوں کی سب سے بڑی سوسائٹی امریکن جیوفزیکل یونین کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ زمینی ماحول میں آنے والی یہ تبدیلیاں قدرتی نہیں ہیں اور درجۂ حرارت، سمندروں کی سطح اور بارش کی مقدار میں تبدیلیوں کی وجہ انسانی سرگرمیوں کے نتیجے میں گرین ہاؤس گیسوں کا جمع ہونا ہے۔

امریکن جیوفزیکل یونین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کاربن کے اخراج کو سنہ2100 تک پچاس فیصد سے بھی کم کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ سنہ 2003 کے بعد پہلا موقع ہے کہ امریکن جیوفزیکل یونین کی جانب سے ماحولیاتی تبدیلیوں پر اپنی پالیسی رائے ظاہر کی ہے۔

یونین کے بیان کے مطابق دنیا کو آنے والے پچاس برس میں ایک سخت چیلنج کا سامنا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر دنیا درجہ حرارت میں دو درجہ کا اضافہ نہیں دیکھنا چاہتی تو اس صدی کے آخر تک کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم از کم پچاس فیصد کم کرنا ہوگا۔

یونین کے مطابق اگر اب بھی کاربن اخراج کو کم کرنے کے لیے اقدامات اٹھا لیے جائیں تو یہ بہتر ہوگا ورنہ مستقبل میں انہی اقدامات پر آنے والے اخراجات آج کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوں گے۔

امریکن جیوفزیکل یونین دنیا کے ایک سو سینتیس ممالک کے پچاس ہزار سائنسدانوں کی یونین ہے۔

 
وجدان's Avatar
وجدان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
شکریہ: 919
594 مراسلہ میں 1,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 315
Reply With Quote
جواب

Tags
موقع, آج, صدی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
توبہ کرنے سے بدلتی نہیں عادت اپنی نیلم خان شاعری اور مصوری 22 16-05-12 02:21 AM
کرپشن پر توجہ دی جاتی تو وزیر نکالنے کی نوبت نہ آتی: نواز شریف جاویداسد خبریں 0 16-12-10 05:29 PM
سارک ممالک علاقائی سطح پر تجارتی سرگرمیوں پر توجہ دیں، وزیراعظم عبدالقدوس خبریں 0 17-04-08 09:11 AM
ملک گیر عدالتی بائیکاٹ ،ریلیاں ،کرا چی ،اسلام آباد میں لاٹھی چارج،درجنوں وکلا گر فتار ،نئی پارلیمنٹ 3نومبر کے اقدامات کی توثیق نہ کر ے،جس عبدالقدوس خبریں 0 22-02-08 02:16 AM
ایمرجنسی کاخاتمہ، ہفتے یااتوارکو3صدارتی احکامات کا اجراء متوقع عبدالقدوس خبریں 0 12-12-07 09:36 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:13 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger