واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


’سلیم شہزاد قتل، پاکستانی حکومت نے اجازت دی تھی‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-07-11, 01:23 PM   #1
’سلیم شہزاد قتل، پاکستانی حکومت نے اجازت دی تھی‘
ھارون اعظم ھارون اعظم آف لائن ہے 08-07-11, 01:23 PM

امریکی فوج کے اعلیٰ ترین اہلکار ایڈمرل مائیک مولن نے کہا ہے کہ بظاہر پاکستانی حکومت کے کچھ عناصر کی اجازت سے صحافی سلیم شہزاد کو قتل کیا گیا۔

پینٹاگون پریس ایسوسی ایشن کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایڈمرل مولن نے کہا کہ وہ اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے ہیں کہ پاکستان کی طاقت وار خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اس قتل میں ملوث ہے۔

حکومتِ پاکستان کے ترجمان نے اس بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایس آئی پہلے ہی اس قتل میں ملوث ہونے کی خبروں کی تردید کر چکی ہے۔

آئی ایس آئی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ صحافی سلیم شہزاد کی ہلاکت انتہائی افسوسناک واقعہ ہے جس پر پوری قوم کو تشویش ہے، لیکن اس واقعے کو ملک کی سکیورٹی ایجنسی کو بدنام کرنے کا ذریعہ نہیں بنانا چاہیے۔
ایڈمرل مولن کے مطابق ’صحافی سلیم شہزاد کے قتل کے حوالے سے ان کے پاس ایسے شواہد موجود نہیں ہیں جس سے ثابت ہو کہ کوئی خاص ایجنسی قتل میں ملوث ہے لیکن میں کسی ایسی چیز کو نہیں دیکھتا جو اس رپورٹ کے غلط ہونے پر قائل کر دے، جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت اس بارے میں جانتی تھی۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ’ ہاں اس کی حکومت نے اجازت دی تھی۔‘

یاد رہے کہ صحافی سلیم شہزاد کے قتل پر اب تک کسی بھی امریکی اہلکار کا یہ سب سے واضح بیان ہے۔

سلیم شہزاد اٹھائیس مئی کو اسلام آباد سے لاپتہ ہو گئے تھے اور اس کے تین دن بعد اکتیس مئی کو ان کی لاش صوبہ پنجاب کے علاقے منڈی بہاؤالدین سے ملی تھی۔ انہیں نامعلوم افراد نے تشدد کرکے ہلاک کیا اور ان کی لاش کو نہر میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔

صحافی سلیم شہزاد کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ایڈمرل مائیک مولن نے کہا کہ ’انھیں سلیم شہزاد کے لاپتہ اور قتل ہونے پر شدید تشویش تھی اور ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے کہ پاکستان میں کسی صحافی کو نشانہ بنایا گیا ہو۔

’میرے نقطۂ نظر سے یہ ایک ایسی چیز ہے جس پر پاکستانیوں سمیت ہم سب کو بہت زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، اور یہ وہ راستہ نہیں جس پر آگے بڑھا جائے۔‘

سلیم شہزاد کے قتل میں آئی ایس آئی کے ملوث ہونے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ’میں نے ابھی تک کوئی ایسی چیز نہیں دیکھی کہ میں اس کی تصدیق کر سکوں۔‘

حکومتِ پاکستان کے ایک ترجمان نے کہا کہ حکومت نے اس قتل کی تفتیش کے لیے ایک کمیشن قائم کر دیا ہے اور ایڈمرل مولن کے بیان سے اس قتل کی تفتیش میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔

سلیم شہزاد اٹھائیس مئی کو اسلام آباد سے لاپتہ ہو گئے تھے اور اس کے تین دن بعد اکتیس مئی کو ان کی لاش صوبہ پنجاب کے علاقے منڈی بہاؤالدین سے ملی تھی۔ انہیں نامعلوم افراد نے تشدد کرکے ہلاک کیا اور ان کی لاش کو نہر میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ آئی ایس آئی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ صحافی سلیم شہزاد کی ہلاکت انتہائی افسوسناک واقعہ ہے جس پر پوری قوم کو تشویش ہے، لیکن اس واقعے کو ملک کی سکیورٹی ایجنسی کو بدنام کرنے کا ذریعہ نہیں بنانا چاہیے۔

آئی ایس آئی کا یہ بیان انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اس مطالبے کے بعد آیا تھا جس میں کہا گیا تھا پاکستانی صحافی سلیم شہزاد کے اغواء اور قتل کی کسی بھی تفتیش میں پاکستان کے خفیہ اداروں کو بھی شامل کیا جائے۔

بی بی سی اردو
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔

 
ھارون اعظم's Avatar
ھارون اعظم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 132
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
ابوسعد (08-07-11), احمد نذیر (08-07-11)
پرانا 08-07-11, 02:55 PM   #2
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,258
شکریہ: 25,210
16,395 مراسلہ میں 41,642 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

تہہ در تہہ ابہامات ہیں جو ہر واقعے کے گرد ہالہ بنائے ہوتے ہیں۔ کس کو مجرم اور کس کو محرم سمجھا جائے
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
death, pakistan, پہلی, پہلے, پاکستانی, نظر, ملک, مئی, مطابق, اردو, اسلام, اعلیٰ, بنانا, توجہ, جواب, دی, راستہ, شہزاد, علاقے, عناصر, عالمی, غلط, صوبہ, صحافی, صحافیوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
فلم انمول گھڑی کی پاکستان میں نمائش کی اجازت جاویداسد فلمی دنیا 0 16-11-10 04:13 PM
طالبان کو آزاد انہ کارروائیوں کی اجازت کا سب سے پہلا شکار پاکستان ہو گا،امر مسٹر گرزلی خبریں 0 20-06-08 09:45 PM
’شام کی خفیہ ایٹمی سکیم تھی‘ محمدعدنان خبریں 0 25-04-08 12:48 PM
بھونرے ڈائنو سارز کے’ساتھی‘ چاچا کمال خبریں 1 24-12-07 03:44 PM
’عدلیہ، انتظامیہ سے متصادم تھی‘ چاچا کمال خبریں 0 04-11-07 01:49 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:14 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger