واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


’عوامی نمائندے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کریں‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-03-08, 01:26 PM   #1
’عوامی نمائندے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کریں‘
چاچا کمال چاچا کمال آف لائن ہے 20-03-08, 01:26 PM

سپریم کورٹ کے معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ اٹھارہ فروری کو عوام نے آئین کی پاسداری کے حق میں فیصلہ دیا ہے اور اب سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو چاہئے کہ وہ عوامی مینڈیٹ کا احترام کریں۔

جسٹس افتخار محمد چودھری نے یہ بات وکلاء کے ہفتہ وار احتجاج کے موقع پر لاہور کی ضلعی بار ایسوسی ایشن کے ارکان سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نےکہا ہے کہ تین نومبر کو ملک میں ایمرجنسی لگانے کے فیصلے کو عوام نے مسترد کردیا ہے اور اٹھارہ فروری کو عوام نے بڑا واضح فیصلہ دیا ہے کہ وہ ملک میں آئین کی پاسداری چاہتے ہیں۔

پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سات رکنی فل بنچ نے تین نومبر کو ایمرجنسی اور پی سی او کے خلاف جو فیصلہ دیا تھا وہ ایک بااختیار عدالت نے جاری کیا تھا اور یہ فیصلہ آج بھی لاگو ہے۔

انہوں نے کہا کہ سات رکنی فل بنچ نے یہ فیصلہ آئین کا تحفظ کرتے ہوئے دیا تھا کیونکہ ججوں نے آئین کی پاسداری اور اس کے تحفظ کرنے کا حلف اٹھایا ہوتا ہے۔

ان کا کہنا ہے جو حکم آئین کے خلاف ہو اس کی کوئی قانونی اور آئینی حیثیت نہیں ہے اور اس حکم کو کالعدم قرار دینا ضروری نہیں ہے اور صرف نظرانداز کردیا جائے۔

ان کے بقول سپریم کورٹ کے سات رکنی بنچ نے اپنے فیصلہ میں اعلیْ عدلیہ کے ججوں کو پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے روک دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جن ججوں نے پی سی او کے تحت حلف اٹھایا وہ جج کسی صورت میں بھی سات رکنی بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار نہیں دے سکتے ہیں۔ ان کے بقول پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے جج دیگر اقدامات کی بھی توثیق نہیں کرسکتے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ سات رکنی بنچ نے جو فیصلہ دیا تھا وہ جسٹس وجیہ الدین کے کیس میں ان کے وکیل اعتزاز کی جانب سے دی گئی درخواست پر دیا تھا۔

انہوں نے واضح کیا ’آئین کے آرٹیکل ایک سو نوے کے تحت انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے کہنے پر اس کی معاونت کرے لیکن افسوس کی بات ہے کہ انتظامیہ نے تین نومبر کو سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عملدرآمد نہیں کرایا اور ایک شخص کے سامنے ہھتیار ڈال دیئے۔‘

ن کے بقول جن ججوں نے پی سی او کے تحت حلف نہیں اٹھایا وہ آج بھی جج ہیں اور اُن کو اِن کے عہدے سے ہٹایا نہیں جاسکتا۔

جسٹس افتخارمحمد چودھری نے کہا کہ ہم آئین کی منسوخی، معطلی اور بربادی میں حصہ دار نہیں بن سکتے تھے اور اس لیے پی سی او کے تحت حلف نہیں اٹھایا۔

جسٹس افتخار محمد چودھری نے اپنے آدھ گھنٹے کے خطاب میں کہا کہ وہ آئین کی خلاف ورزی کر کے عوام سے بے وفائی نہیں کرسکتے۔ان کا کہنا تھا کہ آئین سے کوئی بالاتر نہیں ہے اور جو قومیں آئین کا احترام نہیں کرتی وہ پارہ پارہ ہوجاتی ہیں۔

دوسری طرف جمعرات کو پاکستان بھر کی وکلاء تنظیموں نے عدلیہ کی بحالی کے لیے ہفتہ وار یوم احتجاج منایا۔

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں وکلاء نے احتجاج کے سلسلہ میں عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور ایوان عدل سے پنجاب اسمبلی تک احتجاجی جلوس نکالا۔

لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے احتجاجی اجلاس میں ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی فوری رہائی کے لیے ایک قرارداد بھی منظور کی۔

بی بی سی

 
چاچا کمال's Avatar
چاچا کمال
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 396
Reply With Quote
پرانا 07-04-08, 06:31 AM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,650
شکریہ: 9,806
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ’عوامی نمائندے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کریں‘

ابھی تو زرداری صاحب نے کافی پینترے بدلے ہیں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, پاکستان, موقع, آج, انتظامیہ, احتجاج, حکم, خلاف, خان, درخواست, زرداری, سپریم, شخص, عدالت, صوبائی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ائیر پورٹ پر خواجہ سراﺅں کی تلاشی عورتیں لیں‘ سندھ ہائیکورٹ کا حکم گلاب خان خبریں 0 29-01-11 03:41 AM
الطاف بھائی کا مارشل لاء کا مطالبہ اور عوام کی سوچ ۔ کیاعوام سیاستدانوں سے اکتا گئے ؟ جاویداسد خبریں 1 24-08-10 11:23 PM
لائنوں میں‌لگی عوام راشد احمد اپکے کالم 16 02-05-10 07:42 AM
عوامی مینڈیٹ کیخلاف عمل کرنے سے امریکی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے،کانگریس عبدالقدوس خبریں 0 23-04-08 01:55 PM
پاکستانی عوام کے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے پر مشکور ہیں‘ فریدہ بہن جی پاکستانی خبریں 0 15-08-07 05:54 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:17 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger