واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


’عیدگاہ خالی اور قبرستان میں ہجوم‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-10-08, 07:39 PM   #1
’عیدگاہ خالی اور قبرستان میں ہجوم‘
ابن جلال ابن جلال آف لائن ہے 01-10-08, 07:39 PM

’عیدگاہ خالی اور قبرستان میں ہجوم‘
پشار ۔ بی بی سی رپورٹ
’ہماری عید تو برائے نام ہی ہے۔میں نے اپنی زندگی میں پہلی مرتبہ عیدالفطر کی صبح لوگوں کو عید گاہ میں کم اور قبرستان میں زیادہ دیکھا۔یہ وہ لوگ ہیں جو فوجی آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے اپنے رشتہ داراوں کی فاتحہ خوانی میں مصروف ہیں‘۔
یہ الفاظ تھے صوبہ سرحد کے ضلع سوات کے کوزہ بانڈہ کے سابق یونین ناظم شیر خان کے جو اپنے حجرے میں آنے والے دوستوں سے مبارکباد وصول کرنےمیں مصروف تھے۔

انہوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سوات بالخصوص جنگ زدہ علاقے کے لوگوں نے عید کی صبح خوف و دہشت کے ماحول میں آنکھیں کھولیں۔ ان کے بقول’ان گھروں میں صفِ ماتم بچھی ہے جن کے لوگوں نے فوجی آپریشن کے دوران اپنے پیاروں کو کھودیا ہے‘۔

شیر محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہمارے ہاں روایت یہ ہے کہ لوگ عید کی صبح فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد اپنے وفات پانے والے رشتہ داروں کی فاتحہ خوانی کے لیے قبرستان جاتے ہیں لیکن آج میں نے خود دیکھا کہ عید کی نماز کے لیے بہت کم لوگ عید گاہ آئے تھے کیونکہ زیادہ تر لوگ قبرستان گئے تھے‘۔

ان کے حجرے موجود ایک اور شخص خان محمد نے کہا کہ ’ کہاں کی عید، ہم نے تو رمضان اپنے علاقے سے باہر خیموں میں گزارا، اب واپس آئے ہیں تو توپ کے گولوں او راکٹوں سے کھنڈر بننے والے مکانات کا ماتم ہی کر رہے ہیں‘۔


ہمارے ہاں روایت یہ ہے کہ لوگ عید کی صبح فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد اپنے وفات پانے والے رشتہ داروں کی فاتحہ خوانی کے لیے قبرستان جاتے ہیں لیکن آج میں نے خود دیکھا کہ عید کی نماز کے لیے بہت کم لوگ عید گاہ آئے تھے کیونکہ زیادہ تر لوگ قبرستان گئے تھے


شیر خان، ناظم کوزہ بانڈی

ضلع سوات کی طرح باجوڑ بھی تقریباً گزشتہ دو ماہ سے جنگ کی زد میں ہے۔ فوجی آپریشن کے دوران یہاں سے ڈھائی لاکھ افراد نے ہجرت کی جن میں زیادہ تر اب اپنے گھروں کوواپس لوٹ چکے ہیں لیکن علاقے میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں اب بھی جاری ہیں۔

باجوڑ کے لوگ بھی پہلی مرتبہ جنگی صورتحال میں عید گزارنے کے تجربے سے گزر رہے ہیں۔ عنایت کلی کے رہائشی بادشاہ سید سواری نہ ہونے کی وجہ سےتین کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کر کے اپنے عزیز و اقارب کو عید کی مبارکباد دینے ان کے گھر پہنچے۔ ان کے بقول ’میں نے پورے راستے میں گنے چنے لوگوں کو دیکھا۔ ہرسُو ہُو کا عالم ہے۔ لوگ خوف کی وجہ سے گھروں میں محصور ہیں۔ بازار بند ہیں اور یہاں تک کہ بچوں کے چہروں پر وہ خوشی نہیں جو عید کے موقع پر ہوا کرتی ہے‘۔

صوبہ سرحد اور قبائلی علاقوں میں گزشتہ چند سالوں سے امن و امان کی خراب ہوتی صورتحال کا اندازہ اس پشتو نظم سے بھی بخوبی لگایا جاسکتا ہے جو پشتون ایس ایم ایس کے ذریعے عید کی مبار کباد دینے کے لیے ایک دوسرے کو بھیج رہے ہیں کہ ’جب وطن ماتم کناں ہوں، ہر گھر غمزدہ ہو، آسمان سے بارود کی بارش ہو اور زمین پر بم پھٹ رہے ہوں، جب پھولوں کا موسم گولیوں کے موسم کا روپ دھار لے اور باجوڑ، وزیرستان اور سوات میں ماتم ہو، تو اے میرے رب وہ صبح کب روشن ہوگی کہ مجھ غریب کی عید ہوگی

 
ابن جلال's Avatar
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 191
Reply With Quote
جواب

Tags
پیاروں, نماز, موقع, آپریشن, آج, ایس ایم ایس, بچوں, خان, رمضان, زندگی, شخص, طالبان, عالم, عزیز, صوبہ, صورتحال, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سعودی عرب میں عید جمعہ کو ہو گی۔عیدکا چاند نظر نہیں‌آیا پاکستا ن کا چاند دیکھے گا جاویداسد خبریں 0 08-09-10 10:43 PM
تصویریں اور دستخط عید کے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ champion_pakistani گپ شپ 9 27-11-09 02:17 PM
سعودی عرب اور افغانستان میں کل عید ہوگی ابن جلال خبریں 4 30-09-08 10:26 PM
پاکستانی معیشت دباؤ میں: رپورٹ محمدعدنان خبریں 0 01-06-08 12:34 AM
شعیب پاکستانی سکواڈ میں واپس چاچا کمال کرکٹ 0 27-10-07 06:04 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:17 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger