|
’غیر مقبول سیاسی فیصلے بھی کیے جائیں گے‘

15-11-10, 11:23 PM
پاکستان کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے، سیلاب سے متاثرہ افراد کی دوبارہ آباد کاری کے پروگرام اور ادارہ جاتی اصلاحات کے لیے غیر مقبول سیاسی فیصلے بھی کیے جائیں گے۔
دریں اثنا امریکہ اور جاپان کے نمائندوں نے اس موقع پر سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے کاموں کے لیے پچاس پچاس کروڑ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا۔
پیر کو پاکستان ڈویلپمنٹ فورم کے موقع پر خطاب کرے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستانی افواج پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان حالات میں جوانمردی کا سامنا کرتے ہوئے نہ صرف شدت پسندی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا بلکہ سیلاب میں پھنسے ہوئے لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچایا اور اُن کی دیکھ بھال بھی کی۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان شدت پسندی اور حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے اقتصادی مسائل سے دوچار ہے اور سیلاب کے بعد تعمیر نو اور متاثرہ افراد کی دوباری آباد کاری کے لیے اربوں ڈالر درکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے ملک کی معیشت کو دس ارب ڈالر سے زائد کا نقصان اُٹھانا پڑا۔
شدت پسندی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری نے پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کیا ہے اور ان حالات میں جب پاکستان اقتصادی مسائل سے دوچار ہے، عالمی برادری کو بھی دل کھول کر پاکستان کی امداد کرنی چاہیے
وزیراعظم گیلانی
اسلام آباد سے نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ شدت پسندی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری نے پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کیا ہے اور ان حالات میں جب پاکستان اقتصادی مسائل سے دوچار ہے، عالمی برادری کو بھی دل کھول کر پاکستان کی امداد کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی دوبادہ آباد کاری کے لیے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی اس کے علاوہ ملک کے اداروں میں اصلاحات کی بھی ضرورت ہے۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ حکومت پر تنقید کرتے ہیں یہ اُن کا جمہوری حق ہے لیکن پاکستان پر تنقید نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ مثبت تنقید کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگ پاکستان سے متعلق منفی تاثر پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ٹھوس پالیسیاں بنائی ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ عوام نے ان پالیسیوں کو اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام کو اُمید کا پیغام دینا چاہتی ہے اور عالمی برادری اس ضمن میں پاکستان کی مدد کر کے یہ تاثر دے کہ پاکستانی عوام آزمائش کی اس گھڑی میں تنہا نہیں ہے۔
انہوں نے عالمی برادری سے کہا کہ اُن کی امداد صرف چند پروگرام تک ہی محدود نہیں رہنی چاہیے بلکہ اس امداد کو ایک موثر طریقے سے ادارہ جاتی اصلاحات میں استعمال کیا جائے گا۔
اس فورم میں پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی رچرڈ ہالبروک کے علاوہ عالمی بینک، ایشائی ترقیاتی بینک ، آئی ایم ایف سول سوسائٹی اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کر رہے ہیں۔
امریکہ اور جاپان کے نمائندوں نے اس موقع پر سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے کاموں کے لیے پچاس پچاس کروڑ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا۔
BBC Urdu - پاکستان - ’غیر مقبول سیاسی فیصلے بھی کیے جائیں گے‘
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ. (حافظ سعید زندہ باد)
|
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,692
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|