واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


’معزول ججوں کو پروٹوکول دیں گے‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-05-08, 01:10 AM   #1
’معزول ججوں کو پروٹوکول دیں گے‘
محمدعدنان محمدعدنان آف لائن ہے 21-05-08, 01:10 AM

حکومت پنجاب نے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سمیت تمام معزول جج صاحبان کو حاضر سروس ججوں کا پروٹوکول اور سہولتیں دینے کا اعلان کیا ہے ۔
یہ بات صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ خان نے پنجاب اسمبلی کمیٹی روم میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ تمام معزول ججوں کو صوبے میں وہی سہولتیں فراہم کی جائیں گی جن کا اعلٰی عدلیہ کا کوئی بھی حاضر سروس جج آئین و قانون کے مطابق استحقاق رکھتا ہے۔

ان سے پوچھا گیا کہ کیا چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کو بھی وہی پروٹوکول دیا جائے گا تو وزیر قانون نے جواب دیا کہ ’ہم جنہیں جج تسلیم کرتے ہیں یہ پروٹوکول انہیں دیے جانے کی بات ہو رہی ہے‘۔ انہوں نے واضح کیا کہ مسلم لیگ نون تین نومبر کے اقدامات اور اس کے بعد پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججوں کو تسلیم نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا بھی یہی موقف ہے اور ابھی چند روز پہلے انہوں نے ججوں کی تنخواہوں کا اعلان کرکے اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ وہ بھی ان ججوں کو حاضر سروس مانتی ہے۔

مجوزہ اٹھارہویں ترمیم کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کے سوال کےجواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون ججوں کی بحالی کے لیے قرارداد لانے کے حق میں ہے تاہم جب کوئی آئینی پیکج سامنے آئے گا تو وہ اس کا جواب دیں گے۔

صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری چوبیس مئی کو پنجاب کے شہر فیصل آباد جا رہے ہیں جبکہ جون کی نو تاریخ کو وہ لاہور میں وکلاء اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس افتخار کے پنجاب میں داخل ہوتے ہی پروٹوکول کا آغاز کر دیا جائے گا اور انہیں ان کی مرضی کے مطابق سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
ان سے پوچھا گیا کہ کیا مسلم لیگ نون کے رہنما وکلاء کے عدلیہ بحالی اجتماعات میں شرکت کریں گے؟صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ وکلاء کنونشن بار روم کی حدود میں ہورہے ہیں۔ پچھلے برس وکلاء ان اجلاسوں میں سیاسی شخصیات کو نہیں بلاتے تھے لیکن اگر اس بار انہوں نے مدعو کیا تو مسلم لیگی رہنما ضرور شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی کارکن پچھلے برس کی طرح چیف جسٹس کے استقبال کے لیے جائیں گے اور ان کے ساتھ متعلقہ ضلعی بار تک جلوس کی شکل میں آیا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے کارکن وکلاء تحریک کا ہراول دستہ ہونگے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں اطلاعات ملی ہیں کہ کچھ قوتیں ایک پرامن تحریک کو پرتشدد حالات کی طرف لے جانے کی کوشش کررہی ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ’یہ جمہوریت کے خلاف سازش کرنے والے عناصر ہیں لیکن ہم جمہوری طاقت سے ان کی کوششوں کو ناکام بنا دیں گے‘۔
__________________
----------

 
محمدعدنان's Avatar
محمدعدنان
ناظم اعلی


تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 278
Reply With Quote
جواب

Tags
وزیر, ترمیم, جواب, خلاف, خان, شہر, صوبے, صوبائی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
معزول ججوں کی بحالی پر اختلافا ت کل رہنما اجلاس میں ختم ہونے کا امکان عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 09:23 AM
معزول ججوں کو عدالتوں میں بٹھائینگے،آصف زرداری پرویز مشرف کے ساتھ چلنے کی سنگین غلطی نہ کریں،اعتزاز عبدالقدوس خبریں 0 24-02-08 11:51 AM
معزول جج سر کاری گھروں پر زبر دستی قابض ہیں،انہیں خالی کرائینگے،وزیرداخلہ عبدالقدوس خبریں 0 21-02-08 02:33 AM
معزول ججوں کو انتخابات کے بعد بحال کرنا پڑے گا، جسٹس بھگوان داس خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 08:32 AM
پی سی او ججوں کو معزول ججوں کی رہائش گاہیں الاٹ کردی گئیں خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-12-07 08:47 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:20 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger