واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


’نئی اسمبلی کو تین ہفتے دیں گے‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-12-07, 05:42 PM   #1
’نئی اسمبلی کو تین ہفتے دیں گے‘
محمدعدنان محمدعدنان آف لائن ہے 20-12-07, 05:42 PM

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پی سی او کے تحت حلف نہ اُٹھانے والےججز کی بحالی کے لیے نئی پارلیمنٹ کو دو سے تین ہفتے دیں گے۔
حکومت نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر اعتزاز احسن سمیت تین وکلاء رہنماؤں کی نظر بندی تین روز کے لیے معطل کر دی ہے۔ انہیں یہ رعایت عیدالاضحیٰ کے پیش نظر دی گئی ہے۔

اعتزاز ایک جلوس کی صورت میں پی سی او کے تحت حلف نہ اُٹھانے والےجج جسٹس خواجہ شریف کے گھر گئے جہاں جسٹس خواجہ نے ان کو ہار پہنا کر ان کا خیر مقدم کیا۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ آنے والی پارلیمنٹ نے اگر دو تین ہفتوں میں پی سی او کے تحت حلف نہ اُٹھانے والےججز کو بحال نہ کیا تو وہ خود ان ججز کی بحالی کے لیے جوڈیشل بس کا آغاز کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آنے والی پارلیمنٹ کو ہم تسلیم نہیں کریں گے کیونکہ ابھی ہی سے سیاسی جماعتوں کی طرف سے دھاندلی کے الزامات لگ رہے ہیں۔ ’اس کے باوجود ہم اس پارلیمنٹ کو دو سے تین ہفتے دیں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ پی سی او کے تحت حلف نہ اُٹھانے والے تمام ججز اب بھی ججز ہیں اور نئی پارلیمنٹ ان کے کاموں میں رکاوٹ نہ ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ایک جج تھا اور ایک ڈرائیور لیکن اب پینتالیس ججز ہیں اور بے شمار ڈرائیور ہیں۔

واضح رہے کہ عارضی رہائی پانے والوں میں سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر جسٹس ریٹائرڈ طارق محمود اور علی احمد کرد بھی شامل ہیں۔

اعتزاز احسن نے ججوں کی بحالی کے لیے جوڈیشل بس چلانے کا اعلان چھ دسمبر کو تمام بار کونسلوں کے نام ایک خط میں کیا تھا۔

اس سے قبل عارضی رہائی پر ان کے گھر کے باہر وکلاء جمع ہو گئے اور سپریم کورٹ کے سابق جسٹس ضیاء محمود مرزا بھی ان کے گھر گئے اور ان کو مبارک باد دی۔
__________________
----------

 
محمدعدنان's Avatar
محمدعدنان
ناظم اعلی


تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 369
Reply With Quote
پرانا 21-12-07, 12:17 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 268
کمائي: 293
شکریہ: 1
70 مراسلہ میں 92 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ’نئی اسمبلی کو تین ہفتے دیں گے‘

خبر شئیر کرنے کا شکریہ
عذیر
نوائے سحر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 21-12-07, 10:05 AM   #3
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,188
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ’نئی اسمبلی کو تین ہفتے دیں گے‘

بہت شکریہ عزیر بھائی حوصلہ افزائی کا
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, نظر, بھائی, خبر, سپریم, علی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
وزیرصحت کی مشیر کے گھر سے تین خواتین با زیاب جاویداسد خبریں 2 23-12-10 11:39 AM
کراچی:ٹارگٹ کلنگ میں تین گنا اضافہ ALI-OAD خبریں 0 17-12-10 09:10 PM
باراتیو ں سے بھری بس جھیل میں گر گئی، 24 خواتین، تین بچے اور ایک مرد ڈوب کر ہلاک جاویداسد خبریں 0 15-12-10 06:41 PM
خواتین میں کرتہ پہننے کا رواج جاویداسد گھر اور گھرداری 0 18-10-10 10:53 PM
تارکین وطن خواتین مقامی خواتین کی بری عادات اپنالیتی ہیں عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 09:27 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:22 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger